Al-Bayan
Arabic size
ا
Urdu size
ا

Juz 17

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ اقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمْ وَهُمْ فِي غَفْلَةٍ مُّعْرِضُونَ

1

لوگوں کے حساب کا وقت قریب آلگا مگر وہ ہیں کہ غفلت میں (پڑے اطاعت سے) منہہ موڑے ہوئے ہیں

مَا يَأْتِيهِم مِّن ذِكْرٍ مِّن رَّبِّهِم مُّحْدَثٍ إِلَّا اسْتَمَعُوهُ وَهُمْ يَلْعَبُونَ

2

(حالت اُن کی یہ ہے کہ) اُن کے پاس جب بھی کوئی نئی نصحیت اُن کے رب کی طرف سے آتی ہے تو وہ اُسے کھیل تماشے میں مشغول (لاپروائی سے) سنتے ہیں

لَاهِيَةً قُلُوبُهُمْ ۗ وَأَسَرُّوا النَّجْوَى الَّذِينَ ظَلَمُوا هَلْ هَـٰذَا إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ ۖ أَفَتَأْتُونَ السِّحْرَ وَأَنتُمْ تُبْصِرُونَ

3

اُن کے دل غافل ہو چکے ہیں اور (یہ) ظالم لوگ آپس میں سرگوشیاں کرتے ہیں کہ یہ (رسولۖ) تو محض تمہارے ہی جیسا ایک بشر ہے ۔ پھر کیا تم آنکھوں دیکھتے جادو (کی لپیٹ) میں آجاؤ گے ؟

قَالَ رَبِّي يَعْلَمُ الْقَوْلَ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ۖ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ

4

(اس پر رسولۖ نے) فرمایا ۔ (یہ کیا سرگوشیاں کرتے ہو) میرا رب تو آسمان اور زمین میں کی جانے والی (ہر) بات کو جانتا ہے اور وہ خوب سننے والا ، جاننے والا ہے

بَلْ قَالُوا أَضْغَاثُ أَحْلَامٍ بَلِ افْتَرَاهُ بَلْ هُوَ شَاعِرٌ فَلْيَأْتِنَا بِآيَةٍ كَمَا أُرْسِلَ الْأَوَّلُونَ

5

بلکہ (ظالموں نے تو یہاں تک) کہا کہ یہ (قرآن) پریشان (باتیں ہیں جو) خواب (میں دیکھ لی) ہیں ۔ (نہیں) بلکہ اِس نے اس (قرآن) کو اپنی طرف سے گھڑ لیا ہے ۔ (نہیں) بلکہ یہ (شخص) ایک شاعر ہے (ہاں اگر یہ سچا ہے) تو لائے یہ بھی کوئی نشانی ، جیسا کہ پہلے رسول (نشانیوں کے ساتھ) بھیجے گئے تھے

مَا آمَنَتْ قَبْلَهُم مِّن قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَاهَا ۖ أَفَهُمْ يُؤْمِنُونَ

6

ان سے پہلے ہم نے جس بھی بستی کو ہلاک کیا وہ (ایسی نشانیوں پر) ایماننہیں لائی تھی ، تو کیا اب یہ ایمان لائیں گے ؟

وَمَا أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ إِلَّا رِجَالًا نُّوحِي إِلَيْهِمْ ۖ فَاسْأَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِن كُنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ

7

اور (اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم) ہم نے آپۖ سے پہلے (بھی) مَردوں ہی کو (رسول بنا کر) بھیجا تھا ۔ ہم اؙن کی طرف وحی بھیجا کرتے تھے ۔ تم (لوگ) اگر علم نہیں رکھتے تو اہلِ ذکر سے پوچھ لیا کرو (جو حقیقتِ حال سے واقف ہوتے ہیں)

وَمَا جَعَلْنَاهُمْ جَسَدًا لَّا يَأْكُلُونَ الطَّعَامَ وَمَا كَانُوا خَالِدِينَ

8

اور ہم نے ان (رسولوں) کو ایسے جسم والا نہیں بنایا تھا کہ وہ کھانا نہ کھاتے ہوں اور نہ ہی وہ (دنیا میں حیاتِ ظاہری کے ساتھ) ہمیشہ رہنے والے تھے

ثُمَّ صَدَقْنَاهُمُ الْوَعْدَ فَأَنجَيْنَاهُمْ وَمَن نَّشَاءُ وَأَهْلَكْنَا الْمُسْرِفِينَ

9

پھر ہم نے اؙنہیں اپنا وعدہ سچا کر دکھایا ۔ پھر ہم نے اُنہیں اور جِسے ہم نے چاہا بچا لیا اور ہم نے حد سے بڑھ جانے والوں کو ہلاک کر دیا

لَقَدْ أَنزَلْنَا إِلَيْكُمْ كِتَابًا فِيهِ ذِكْرُكُمْ ۖ أَفَلَا تَعْقِلُونَ

10

(اے لوگو) ہم نے تمہاری طرف ایک ایسی کتاب بھیجی ہے جس میں تمہارا ہی ذکر ہے ۔ کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے ؟

وَكَمْ قَصَمْنَا مِن قَرْيَةٍ كَانَتْ ظَالِمَةً وَأَنشَأْنَا بَعْدَهَا قَوْمًا آخَرِينَ

11

اور ہم نے کتنی ہی بستیوں کو تباہ وبرباد کر ڈالا (کیونکہ) وہ ظالم تھیں ۔ اور اُن کے بعد دوسری کسی قوم کو اُٹھا کھڑا کیا

فَلَمَّا أَحَسُّوا بَأْسَنَا إِذَا هُم مِّنْهَا يَرْكُضُونَ

12

پھر جب اؙنہوں نے ہمارے عذاب (کی آمد) کو محسوس کیا تو وہاں سے تیزی کے ساتھ بھاگنے لگے

لَا تَرْكُضُوا وَارْجِعُوا إِلَىٰ مَا أُتْرِفْتُمْ فِيهِ وَمَسَاكِنِكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْأَلُونَ

13

(اؙن سے کہا گیا ) مت بھاگو اور اُسی جگہ واپس لوٹ جاؤ جہاں تمہیں آسائشیں دی گئی تھیں اور اپنی (پُرتعیش) رہائش گاہوں کی طرف (واپس جاؤ) تاکہ (اؙن عیاشیوں کے بارے میں) تم سے پوچھا جائے

قَالُوا يَا وَيْلَنَا إِنَّا كُنَّا ظَالِمِينَ

14

کہنے لگے ہائے ہماری کم بختی ! بے شک ہم ہی ظالم تھے

فَمَا زَالَت تِّلْكَ دَعْوَاهُمْ حَتَّىٰ جَعَلْنَاهُمْ حَصِيدًا خَامِدِينَ

15

پس وہ یونہی شور و پکار کرتے رہے یہاں تک کہ ہم نے اؙنہیں کٹی ہوئی کھیتی (اور) بجھی ہوئی (آگ) کی مانند کر دیا

وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاءَ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لَاعِبِينَ

16

اور ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے کھیل تماشے کے طور پر (بے کار) پیدا نہیں فرمایا

لَوْ أَرَدْنَا أَن نَّتَّخِذَ لَهْوًا لَّاتَّخَذْنَاهُ مِن لَّدُنَّا إِن كُنَّا فَاعِلِينَ

17

اگر ہم کوئی کھیل تماشہ بنانا چاہتے تو اس کا اہتمام اپنے پاس ہی سے کر لیتے اگر ہمیں یہی کرنا ہوتا !

بَلْ نَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَى الْبَاطِلِ فَيَدْمَغُهُ فَإِذَا هُوَ زَاهِقٌ ۚ وَلَكُمُ الْوَيْلُ مِمَّا تَصِفُونَ

18

(ہرگز ایسا نہیں) بلکہ ہم تو حق سے باطل پر چوٹ لگاتے ہیں ، پس وہ اؙسے کچل کر رکھ دیتا ہے اور (باطل) دیکھتے ہی دیکھتے مِٹ جاتا ہے ۔ اور (اے باطل پرستوں !) تمہارے لئے ہلاکت ہے ان (نازیبا) باتوں کے باعث جو تم بیان کرتے ہو

وَلَهُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَمَنْ عِندَهُ لَا يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِهِ وَلَا يَسْتَحْسِرُونَ

19

اور جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے (سب) اؙسی (خالقِ حقیقی) کا ہے ۔ اور جو (فرشتے) اُس کے قُرب میں ہیں وہ نہ تو اؙس کی عبادت کی وجہ سے تکبر کرتے ہیں اور نہ ہی (اؙس کی اطاعت بجا لاتے ہوئے) تھکتے ہیں

يُسَبِّحُونَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ لَا يَفْتُرُونَ

20

شب و روز (اُس کی) تسبیح کرتے رہتے ہیں ، کبھی دم نہیں لیتے