Al-Bayan
Arabic size
ا
Urdu size
ا

Juz 25

۞ إِلَيْهِ يُرَدُّ عِلْمُ السَّاعَةِ ۚ وَمَا تَخْرُجُ مِن ثَمَرَاتٍ مِّنْ أَكْمَامِهَا وَمَا تَحْمِلُ مِنْ أُنثَىٰ وَلَا تَضَعُ إِلَّا بِعِلْمِهِ ۚ وَيَوْمَ يُنَادِيهِمْ أَيْنَ شُرَكَائِي قَالُوا آذَنَّاكَ مَا مِنَّا مِن شَهِيدٍ

47

الَيْهِ يُرَدُّ پارهقیامت کا علم اؙسی (اللہ) کی طرف لوٹایا جاتا ہے اور نہ پھل اپنے غلافوں سے نکلتے ہیں اور نہ کوئی مادہ حاملہ ہوتی ہے اور نہ بچہ جنتی ہے مگر (یہ سب کچھ) اؙس کے علم میں ہوتا ہے ۔ اور جس دن وہ (ربِ کائنات) اُنہیں آواز دے گا (بتاؤ) کہاں ہیں میرے شریک ؟ تو وہ (مشرکین) کہیں گے ۔ ہم عرض کر چکے ہیں کہ ہم سے کوئی بھی اس کی گواہی دینے والا نہیں ہے (کہ نہیں ان کی خیربی نہیں)

وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَدْعُونَ مِن قَبْلُ ۖ وَظَنُّوا مَا لَهُم مِّن مَّحِيصٍ

48

اور وہ سب (بت) جن کی وہ (دنیا میں) پوجا کیا کرتے تھے ، غائب ہو جائیں گے اور وہ سمجھ لیں گے کہ اب اؙن کے لئے بچ نکلنے کی کوئی جگہ نہیں

لَّا يَسْأَمُ الْإِنسَانُ مِن دُعَاءِ الْخَيْرِ وَإِن مَّسَّهُ الشَّرُّ فَيَئُوسٌ قَنُوطٌ

49

انسان (اپنے لئے) بھلائی کی دعا مانگتے تو تھکتا نہیں اور اگر اؙسے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو بالکل مایوس (اور) نا اؙمید ہو جاتا ہے

وَلَئِنْ أَذَقْنَاهُ رَحْمَةً مِّنَّا مِن بَعْدِ ضَرَّاءَ مَسَّتْهُ لَيَقُولَنَّ هَـٰذَا لِي وَمَا أَظُنُّ السَّاعَةَ قَائِمَةً وَلَئِن رُّجِعْتُ إِلَىٰ رَبِّي إِنَّ لِي عِندَهُ لَلْحُسْنَىٰ ۚ فَلَنُنَبِّئَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِمَا عَمِلُوا وَلَنُذِيقَنَّهُم مِّنْ عَذَابٍ غَلِيظٍ

50

اور اگر تکلیف پہنچنے کے بعد ہم اؙسے اپنی رحمت (کا مزہ) چکھاتے ہیں تو وہ لازماً کہنے لگتا ہے " یہ تو میرا حق تھا ۔ اور میں نہیں سمجھتا کہ قیامت برپا ہوگی اور اگر میں اپنے رب کی طرف لوٹایا بھی گیا تو یقیناً میرے لئے اؙس کے پاس خیر ہی خیر ہوگی " ۔ حالانکہ کفر کرنے والوں کو لازماً ہم بتا کر رہیں گے کہ وہ کیا کر کے آئے ہیں اور ہم اؙنہیں لازماً سخت ترین عذاب (کا مزہ) چکھا دیں گے

وَإِذَا أَنْعَمْنَا عَلَى الْإِنسَانِ أَعْرَضَ وَنَأَىٰ بِجَانِبِهِ وَإِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ فَذُو دُعَاءٍ عَرِيضٍ

51

اور جب ہم انسان کو نعمت عطا کرتے ہیں تو وہ (تکبّر سے) منہ موڑ لیتا ہے ۔ اور پہلو تہی کرنے لگتا ہے ۔ اور جب اؙسے تکلیف پہنچتی ہے تو لمبی چوڑی دعائیں کرنے لگ جاتا ہے

قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِن كَانَ مِنْ عِندِ اللَّهِ ثُمَّ كَفَرْتُم بِهِ مَنْ أَضَلُّ مِمَّنْ هُوَ فِي شِقَاقٍ بَعِيدٍ

52

(اے نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم) ان سے فرما دیجئے (اے منکرو) بھلا دیکھو اگر یہ (قرآن) اللہ کی طرف سے ہو ، پھر تم اسکا انکار کرو تو اؙس شخص سے بڑھ کر کون گمراہ ہوگا جو اس کی مخالفت میں دوؙر تک نکل گیا ہو

سَنُرِيهِمْ آيَاتِنَا فِي الْآفَاقِ وَفِي أَنفُسِهِمْ حَتَّىٰ يَتَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُ الْحَقُّ ۗ أَوَلَمْ يَكْفِ بِرَبِّكَ أَنَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ

53

�م عنقریب ان کو اطرافِ عَالم میں اور خود ان کی ذات میں بھی اپنی نشانیاں دکھائیں گے ۔ یہاں تک کہ ان پر یہ بات کُھل جائے گی کہ یہ (قرآن) واقعی حق ہے ۔ کیا یہ کافی نہیں ہے کہ آپۖ کا رب ہر چیز پر گواہ ہے

أَلَا إِنَّهُمْ فِي مِرْيَةٍ مِّن لِّقَاءِ رَبِّهِمْ ۗ أَلَا إِنَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ مُّحِيطٌ

54

سنو ! یہ لوگ اپنے رب کی ملاقات میں شک رکھتے ہیں ۔ خبردار وہی ہر چیز کا احاطہ کئے ہوئے ہے

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ حم

1

حامیم

عسق

2

عین سین قاف ۔ (حقیقی معنی اللہ اور رسولۖ ہی بہتر جانتے ہیں)

كَذَٰلِكَ يُوحِي إِلَيْكَ وَإِلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكَ اللَّهُ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

3

اِسی طرح (اے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم) آپۖ کی طرف اور اُن (رسولوں) کی طرف جو آپۖ سے پہلے ہوئے ہیں ، اللہ وحی بھیجتا رہا ہے ۔ جو غالب ہے ، بڑی حکمت والا ہَے

لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ

4

اُسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہَے اور وہ بلند مرتبہ ، بڑی عظمت والا ہے

تَكَادُ السَّمَاوَاتُ يَتَفَطَّرْنَ مِن فَوْقِهِنَّ ۚ وَالْمَلَائِكَةُ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَيَسْتَغْفِرُونَ لِمَن فِي الْأَرْضِ ۗ أَلَا إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ

5

قریب ہے کہ (جلالِ الٰہی سے) آسمان اپنے اؙوپر سے پھٹ پڑیں ۔ اور (ایسا اسلئے نہیں ہوتا کہ) فرشتے اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے رہتے ہیں اور زمین میں بسنے والوں کے لئے معافی طلب کرتے رہتے ہیں ۔ خوب جان لو کہ بے شک اللہ ہی مغفرت کرنے والا ، رحم فرمانے والا ہے

وَالَّذِينَ اتَّخَذُوا مِن دُونِهِ أَوْلِيَاءَ اللَّهُ حَفِيظٌ عَلَيْهِمْ وَمَا أَنتَ عَلَيْهِم بِوَكِيلٍ

6

اور جن لوگوں نے اُس (اللہ) کے سوا دوسرے کارساز و سرپرست بنا رکھّے ہیں وہ سب اللہ کی نظر میں ہیں ۔ اور (ایے حبیبۖ) آپۖ ان کے ذمہ دار نہیں ہیں

وَكَذَٰلِكَ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لِّتُنذِرَ أُمَّ الْقُرَىٰ وَمَنْ حَوْلَهَا وَتُنذِرَ يَوْمَ الْجَمْعِ لَا رَيْبَ فِيهِ ۚ فَرِيقٌ فِي الْجَنَّةِ وَفَرِيقٌ فِي السَّعِيرِ

7

اور اِسی طرح ہم نے (یہ) قرآن آپۖ کی طرف عربی زبان میں وحی فرمایا ہے ۔ تاکہ آپۖ بڑے شہر (مکہ کے رہنے) والوں کو اور اُن لوگوں کو جو اس کے اِرد گرد رہتے ہیں خبردار کر دیں ۔ اور اُس دن کا بھی خوف دلائیں جس (کے آنے) میں کوئی شک نہیں ۔ (اؙس دن) ایک گروہ جنت میں ہوگا اور ایک گروہ بھڑکتی آگ میں ہوگا

وَلَوْ شَاءَ اللَّهُ لَجَعَلَهُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَلَـٰكِن يُدْخِلُ مَن يَشَاءُ فِي رَحْمَتِهِ ۚ وَالظَّالِمُونَ مَا لَهُم مِّن وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ

8

اور اگر اللہ چاہتا تو ان سب کو ایک ہی اُمت بنا دیتا ۔ لیکن وہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل فرماتا ہے ۔ اور ظالموں کے لئے نہ کوئی دوست ہو گا اور نہ کوئی مددگار

أَمِ اتَّخَذُوا مِن دُونِهِ أَوْلِيَاءَ ۖ فَاللَّهُ هُوَ الْوَلِيُّ وَهُوَ يُحْيِي الْمَوْتَىٰ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

9

کیا اؙنہوں نے اللہ کے سوا دوسرے کارساز بنا رکھے ہیں ؟ حالانکہ کارساز تو اللہ ہی ہے ۔ اور وہی مُردوں کو زندہ کرتا ہے اور وہی ہر چیز پر پوری طرح قادر ہَے

وَمَا اخْتَلَفْتُمْ فِيهِ مِن شَيْءٍ فَحُكْمُهُ إِلَى اللَّهِ ۚ ذَٰلِكُمُ اللَّهُ رَبِّي عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْهِ أُنِيبُ

10

اور تم جس (امر) میں اختلاف کرتے ہو تو اس کا فیصلہ اللہ ہی کی طرف (سے) ہوگا ۔ یہی اللہ میرا رب ہے ۔ میں نے اِسی پر بھروسہ کیا اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں

فَاطِرُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ جَعَلَ لَكُم مِّنْ أَنفُسِكُمْ أَزْوَاجًا وَمِنَ الْأَنْعَامِ أَزْوَاجًا ۖ يَذْرَؤُكُمْ فِيهِ ۚ لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ ۖ وَهُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ

11

(وہی ہے تمہارا معبودِ حقیقی جو) آسمانوں اور زمین کو عدم سے وجود میں لانے والا ہے ۔ اُسی نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس سے جوڑے بنائے اور چوپائیوں کے بھی (جوڑے بنائے) ۔ اور تمہیں انہی (جوڑوں کی وجہ) سے پھیلاتا ہے ۔ (کائنات کی) کوئی چیز اؙس کے مثل نہیں ۔ اور وہی سننے والا ، دیکھنے والا ہے

لَهُ مَقَالِيدُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَن يَشَاءُ وَيَقْدِرُ ۚ إِنَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ

12

آسمانوں اور زمین کے خزانوں کی کنجیاں اُسی کے قبضہ میں ہیں ۔ وہ جس کے لئے چاہتا ہے رزق کشادہ کر دیتا ہے اور (جس کے لئے چاہتا ہے ) نپا تُلا دیتا ہے ۔ بے شک وہ (ہر ایک کے حالات سے) بخوبی واقف ہے