Al-Bayan
Arabic size
ا
Urdu size
ا

Surah Ash-Shuraa

The Consultation • 53 Ayahs • Meccan

star

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ حم

1

حامیم

عسق

2

عین سین قاف ۔ (حقیقی معنی اللہ اور رسولۖ ہی بہتر جانتے ہیں)

كَذَٰلِكَ يُوحِي إِلَيْكَ وَإِلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكَ اللَّهُ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

3

اِسی طرح (اے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم) آپۖ کی طرف اور اُن (رسولوں) کی طرف جو آپۖ سے پہلے ہوئے ہیں ، اللہ وحی بھیجتا رہا ہے ۔ جو غالب ہے ، بڑی حکمت والا ہَے

لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ

4

اُسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہَے اور وہ بلند مرتبہ ، بڑی عظمت والا ہے

تَكَادُ السَّمَاوَاتُ يَتَفَطَّرْنَ مِن فَوْقِهِنَّ ۚ وَالْمَلَائِكَةُ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَيَسْتَغْفِرُونَ لِمَن فِي الْأَرْضِ ۗ أَلَا إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ

5

قریب ہے کہ (جلالِ الٰہی سے) آسمان اپنے اؙوپر سے پھٹ پڑیں ۔ اور (ایسا اسلئے نہیں ہوتا کہ) فرشتے اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے رہتے ہیں اور زمین میں بسنے والوں کے لئے معافی طلب کرتے رہتے ہیں ۔ خوب جان لو کہ بے شک اللہ ہی مغفرت کرنے والا ، رحم فرمانے والا ہے

وَالَّذِينَ اتَّخَذُوا مِن دُونِهِ أَوْلِيَاءَ اللَّهُ حَفِيظٌ عَلَيْهِمْ وَمَا أَنتَ عَلَيْهِم بِوَكِيلٍ

6

اور جن لوگوں نے اُس (اللہ) کے سوا دوسرے کارساز و سرپرست بنا رکھّے ہیں وہ سب اللہ کی نظر میں ہیں ۔ اور (ایے حبیبۖ) آپۖ ان کے ذمہ دار نہیں ہیں

وَكَذَٰلِكَ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لِّتُنذِرَ أُمَّ الْقُرَىٰ وَمَنْ حَوْلَهَا وَتُنذِرَ يَوْمَ الْجَمْعِ لَا رَيْبَ فِيهِ ۚ فَرِيقٌ فِي الْجَنَّةِ وَفَرِيقٌ فِي السَّعِيرِ

7

اور اِسی طرح ہم نے (یہ) قرآن آپۖ کی طرف عربی زبان میں وحی فرمایا ہے ۔ تاکہ آپۖ بڑے شہر (مکہ کے رہنے) والوں کو اور اُن لوگوں کو جو اس کے اِرد گرد رہتے ہیں خبردار کر دیں ۔ اور اُس دن کا بھی خوف دلائیں جس (کے آنے) میں کوئی شک نہیں ۔ (اؙس دن) ایک گروہ جنت میں ہوگا اور ایک گروہ بھڑکتی آگ میں ہوگا

وَلَوْ شَاءَ اللَّهُ لَجَعَلَهُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَلَـٰكِن يُدْخِلُ مَن يَشَاءُ فِي رَحْمَتِهِ ۚ وَالظَّالِمُونَ مَا لَهُم مِّن وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ

8

اور اگر اللہ چاہتا تو ان سب کو ایک ہی اُمت بنا دیتا ۔ لیکن وہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل فرماتا ہے ۔ اور ظالموں کے لئے نہ کوئی دوست ہو گا اور نہ کوئی مددگار

أَمِ اتَّخَذُوا مِن دُونِهِ أَوْلِيَاءَ ۖ فَاللَّهُ هُوَ الْوَلِيُّ وَهُوَ يُحْيِي الْمَوْتَىٰ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

9

کیا اؙنہوں نے اللہ کے سوا دوسرے کارساز بنا رکھے ہیں ؟ حالانکہ کارساز تو اللہ ہی ہے ۔ اور وہی مُردوں کو زندہ کرتا ہے اور وہی ہر چیز پر پوری طرح قادر ہَے

وَمَا اخْتَلَفْتُمْ فِيهِ مِن شَيْءٍ فَحُكْمُهُ إِلَى اللَّهِ ۚ ذَٰلِكُمُ اللَّهُ رَبِّي عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْهِ أُنِيبُ

10

اور تم جس (امر) میں اختلاف کرتے ہو تو اس کا فیصلہ اللہ ہی کی طرف (سے) ہوگا ۔ یہی اللہ میرا رب ہے ۔ میں نے اِسی پر بھروسہ کیا اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں

فَاطِرُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ جَعَلَ لَكُم مِّنْ أَنفُسِكُمْ أَزْوَاجًا وَمِنَ الْأَنْعَامِ أَزْوَاجًا ۖ يَذْرَؤُكُمْ فِيهِ ۚ لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ ۖ وَهُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ

11

(وہی ہے تمہارا معبودِ حقیقی جو) آسمانوں اور زمین کو عدم سے وجود میں لانے والا ہے ۔ اُسی نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس سے جوڑے بنائے اور چوپائیوں کے بھی (جوڑے بنائے) ۔ اور تمہیں انہی (جوڑوں کی وجہ) سے پھیلاتا ہے ۔ (کائنات کی) کوئی چیز اؙس کے مثل نہیں ۔ اور وہی سننے والا ، دیکھنے والا ہے

لَهُ مَقَالِيدُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَن يَشَاءُ وَيَقْدِرُ ۚ إِنَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ

12

آسمانوں اور زمین کے خزانوں کی کنجیاں اُسی کے قبضہ میں ہیں ۔ وہ جس کے لئے چاہتا ہے رزق کشادہ کر دیتا ہے اور (جس کے لئے چاہتا ہے ) نپا تُلا دیتا ہے ۔ بے شک وہ (ہر ایک کے حالات سے) بخوبی واقف ہے

۞ شَرَعَ لَكُم مِّنَ الدِّينِ مَا وَصَّىٰ بِهِ نُوحًا وَالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ وَمَا وَصَّيْنَا بِهِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَىٰ وَعِيسَىٰ ۖ أَنْ أَقِيمُوا الدِّينَ وَلَا تَتَفَرَّقُوا فِيهِ ۚ كَبُرَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ مَا تَدْعُوهُمْ إِلَيْهِ ۚ اللَّهُ يَجْتَبِي إِلَيْهِ مَن يَشَاءُ وَيَهْدِي إِلَيْهِ مَن يُنِيبُ

13

اُس نے تمہارے لئے دین کا وہی راستہ مقرر کیا ہے جس کا حکم اُس نے نوحؑ کو دیا تھا ۔ اور جسے (اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم اَب) آپۖ کی طرف وحی کے ذریعے بھیجا ہے ۔ اور جس کا حکم ہم ابراہیمؑ اور موسٰیؑ اور عیسٰیؑ کو دے چکے ہیں ۔ (وہ یہی ہے) کہ تم (اِسی) دین پر قائم رہو ۔اور اس میں تفرقہ نہ ڈالو ۔ (توحید کی) یہی بات مشرکین کو بڑی گراں گزرتی ہے جس کی طرف (اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم) آپۖ اؙنہیں دعوت دے رہے ہیں ۔ اللہ جسے چاہتا ہے اپنے (قُربِ خاص کے) لئے چُن لیتا ہے ۔ اور وہ اپنی طرف آنے) کا کا راستہ اؙسی کو دکھاتا ہے جو اؙس کی طرف قلبی رجوع کرئے

وَمَا تَفَرَّقُوا إِلَّا مِن بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْعِلْمُ بَغْيًا بَيْنَهُمْ ۚ وَلَوْلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِن رَّبِّكَ إِلَىٰ أَجَلٍ مُّسَمًّى لَّقُضِيَ بَيْنَهُمْ ۚ وَإِنَّ الَّذِينَ أُورِثُوا الْكِتَابَ مِن بَعْدِهِمْ لَفِي شَكٍّ مِّنْهُ مُرِيبٍ

14

)اور وہ فرقوں میں نہیں بٹے تھے مگر جب ان کے پاس (کتاب کا) علم آگیا تو محض آپس کی ضد کی وجہ سے (ایک دوسرے کے مخالف ہو گئے) ۔ اور اگر آپۖ کے رب کی طرف سے ایک مقررہ وقت (کی مہلت) کا فرمان پہلے صادر نہ ہوا ہوتا تو ان کے درمیان فیصلہ کر دیا جاتا ۔ اور بے شک جو لوگ ان کے بعد کتاب کے وارث بنائے گئے وہ اس کی طرف سے بڑے اضطراب انگیز شک میں پڑے ہوئے ہیں

فَلِذَٰلِكَ فَادْعُ ۖ وَاسْتَقِمْ كَمَا أُمِرْتَ ۖ وَلَا تَتَّبِعْ أَهْوَاءَهُمْ ۖ وَقُلْ آمَنتُ بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ مِن كِتَابٍ ۖ وَأُمِرْتُ لِأَعْدِلَ بَيْنَكُمُ ۖ اللَّهُ رَبُّنَا وَرَبُّكُمْ ۖ لَنَا أَعْمَالُنَا وَلَكُمْ أَعْمَالُكُمْ ۖ لَا حُجَّةَ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمُ ۖ اللَّهُ يَجْمَعُ بَيْنَنَا ۖ وَإِلَيْهِ الْمَصِيرُ

15

(جب حالات ایسے ہو چکے ہیں تو اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم) آپۖ اسی (دین) کے لئے دعوت دیتے رہیں ۔ اور جیسے آپۖ کو حکم دیا گیا ہے (اؙسی پر) قائم رہیں ۔ اور ان (لوگوں) کی خواہشات کا اتباع نہ کریں ۔ اور فرما دیجئے ۔ کہ میں پر اؙس کتاب پر ایمان لایا جو اللہ نے نازل کی ۔ اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تمہارے درمیان عدل و انصاف کروں ۔ اللہ ہمارا رب ہے اور تمہارا (بھی) رب ہے ۔ ہمارے لئے ہمارے اعمال ہیں اور تمہارے لئے تمہارے اعمال ۔ ہمارے اور تمہارے درمیان کوئی جھگڑا (بھی) نہیں ۔ الله (ایک روز) ہم سب کو جمع کرے گا اور اس کی طرف سب کو جاتا ہے

وَالَّذِينَ يُحَاجُّونَ فِي اللَّهِ مِن بَعْدِ مَا اسْتُجِيبَ لَهُ حُجَّتُهُمْ دَاحِضَةٌ عِندَ رَبِّهِمْ وَعَلَيْهِمْ غَضَبٌ وَلَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ

16

اور جو لوگ اللہ (کے دین کے بارے میں) اس کے قبول کر لینے کے بعد جھگڑتے ہیں ، اُن کی حجّت بازی اؙن کے رب کے نزدیک لَغو ہے اور اؙن پر (اللہ کا) غضب ہے اور اؙن کے لئے سخت عذاب ہے

اللَّهُ الَّذِي أَنزَلَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ وَالْمِيزَانَ ۗ وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ قَرِيبٌ

17

اللہ وہی تو ہے جس نے حق کے ساتھ کتاب نازل فرمائی ۔ اور (عدل و انصاف کا) ترازو (بھی) اور آپ کو کس نے خبردار کیا ، شاید قیامت قریب ہی ہو

يَسْتَعْجِلُ بِهَا الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِهَا ۖ وَالَّذِينَ آمَنُوا مُشْفِقُونَ مِنْهَا وَيَعْلَمُونَ أَنَّهَا الْحَقُّ ۗ أَلَا إِنَّ الَّذِينَ يُمَارُونَ فِي السَّاعَةِ لَفِي ضَلَالٍ بَعِيدٍ

18

وہ لوگ جو اس (قیامت کے بارے) میں جلدی مچا رہے ہیں (درحقیقت) وہ اس پر ایمان نہیں رکھتے ۔ اور جو لوگ ایمان رکھتے ہیں وہ اس سے ڈرتے ہیں اور جانتے ہیں کہ اس کا وقوع پذیر ہونا حق ہے ۔ یاد رکھو جو لوگ قیامت کے بارے میں جھگڑا کرتے ہیں وہ پرلے درجے کی گمراہی میں ہیں

اللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَن يَشَاءُ ۖ وَهُوَ الْقَوِيُّ الْعَزِيزُ

19

اللہ اپنے بندوں پر بہت لطف و کرم فرمانے والا ہے ۔ جسے چاہتا ہے رزق سے نوازتا ہے ۔ وہ بڑی قوت والا ، بڑی عزت والا ہے

مَن كَانَ يُرِيدُ حَرْثَ الْآخِرَةِ نَزِدْ لَهُ فِي حَرْثِهِ ۖ وَمَن كَانَ يُرِيدُ حَرْثَ الدُّنْيَا نُؤْتِهِ مِنْهَا وَمَا لَهُ فِي الْآخِرَةِ مِن نَّصِيبٍ

20

جو کوئی آخرت کی کھیتی چاہتا ہے تو ہم (اپنے فضل کرم سے) اُسکی کھیتی کو اور بڑھا دیں گے ۔ اور جو کوئی دنیا کی کھیتی کا طلب گار ہوتا ہے (تو) ہم اُسے اس میں سے دے دیں گے۔ اور اس کا آخرت میں کوئی حصہ نہ ہوگا