Surah Ad-Dukhan
The Smoke • 59 Ayahs • Meccan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ حم
حامیم (حقیقی معنی اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم بہتر جانتے ہیں)
وَالْكِتَابِ الْمُبِينِ
اِس واضح کتاب کی قَسم
إِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةٍ مُّبَارَكَةٍ ۚ إِنَّا كُنَّا مُنذِرِينَ
بے شک ہم نے اِسے ایک مبارک رات میں نازل فرمایا ہے ۔ بے شک ہم (لوگوں کو) ہر وقت خبردار کرنے والے تھے
فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ
اس (رات) میں ہر کام کا حکیمانہ فیصلہ کر دیا جاتا ہے
أَمْرًا مِّنْ عِندِنَا ۚ إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ
حُکم ہماری طرف سے صادر ہوتا ہے ۔ (کیونکہ) بلاشبہ ہم بھیجنے والے تھے (ایک رسول)
رَحْمَةً مِّن رَّبِّكَ ۚ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
(یہ) آپۖ کے رب کی رحمت ہے ۔ یقیناً وہ سننے والا ، جاننے والا ہے
رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ
وہ جو رب ہَے آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے ۔ بشرطیکہ تم یقین رکھنے والے ہو
لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِي وَيُمِيتُ ۖ رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ
اؙس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ وہی زندگی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے ۔ جو تمہارا رب ہے اور تمہارے اؙن اسلاف کا رب جو پہلے گزر چکے
بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ يَلْعَبُونَ
(مگر ان کو یقین کہاں ؟) بلکہ وہ تو شک میں پڑے کھیل رہے ہیں
فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُّبِينٍ
پس آپۖ اُس دن کا انتظار کریں جب آسمان پر صاف نظر آنے والا دھواں ظاہر ہوگا
يَغْشَى النَّاسَ ۖ هَـٰذَا عَذَابٌ أَلِيمٌ
جو لوگوں پر چھا جائے گا ۔ یہ درد ناک عذاب ہوگا
رَّبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ إِنَّا مُؤْمِنُونَ
(اؙس وقت کہیں گے) اے ہمارے رب ! تُو ہم سے یہ عذاب دوؙر کر دے ۔ ہم (ابھی) ایمان لاتے ہیں
أَنَّىٰ لَهُمُ الذِّكْرَىٰ وَقَدْ جَاءَهُمْ رَسُولٌ مُّبِينٌ
اب اُن کا نصیحت ماننا کہاں (فائدہ مند) ہو سکتا ہے ۔ حالانکہ اؙن کے پاس حقائق کو کھول کھول کر بیان کرنے والے رسولۖ آچکے
ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَقَالُوا مُعَلَّمٌ مَّجْنُونٌ
پھر اؙنہوں نے اِس سے منہ پھیر لیا اور (گستاخانہ انداز میں) کہنے لگے " یہ تو سکھایا پڑھایا دیوانہ ہے "
إِنَّا كَاشِفُو الْعَذَابِ قَلِيلًا ۚ إِنَّكُمْ عَائِدُونَ
ٹھیک ہے ہم تھوڑا سا عذاب دوؙر کر دیتے ہیں ۔ یقیناً تم (لوگ) پھر وہی کرو گے جو پہلے کر رہے تھے
يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرَىٰ إِنَّا مُنتَقِمُونَ
(یاد رکھو) جس دن ہم اِنہیں پوری شدت سے پکڑیں گے تو (اؙس دن) ہم یقیناً بدلہ لے ہی لیں گے
۞ وَلَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَجَاءَهُمْ رَسُولٌ كَرِيمٌ
اور بلا شبہ ہم ان سے پہلے قومِ فرعون کو (بھی) آزمائش میں ڈال چکے ہیں جب کہ ان کے پاس ایک عالی قدر رسول (یعنی موسیٰؑ ) آچکے تھے
أَنْ أَدُّوا إِلَيَّ عِبَادَ اللَّهِ ۖ إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
(اؙنہوں نے کہا تھا) اللہ کے بندوں (یعی بنی اسرائیل) کو میرے حوالے کر دو ۔ بے شک میں تمہارے لئے ایک امانت دار رسول ہوں
وَأَن لَّا تَعْلُوا عَلَى اللَّهِ ۖ إِنِّي آتِيكُم بِسُلْطَانٍ مُّبِينٍ
اور اللہ کے مقابلے میں سرکشی نہ کرو ۔ میں تمہارے پاس (اپنی رسالت کی) روشن دلیل لے کر آیا ہوں
وَإِنِّي عُذْتُ بِرَبِّي وَرَبِّكُمْ أَن تَرْجُمُونِ
اور بے شک میں اپنے رب اور تمہارے رب کی پناہ لے چکا ہوں اس سے کہ تم مجھے سنگسار کرو