Surah Al-A'la
The Most High • 19 Ayahs • Meccan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى
(اے حبیبۖ) آپۖ تسبیح بیان کریں اپنے رب کے نام کی جو سب سے بلند (و برتر) ہے
الَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ
جس نے (ہر چیز کو) پیدا کیا پھر (ان کی ترکیب کو) درست فرمایا
وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ
جس نے (ہر چیز کا) اندازہ مقرر کیا پھر (اسے) راہ دکھائی
وَالَّذِي أَخْرَجَ الْمَرْعَىٰ
اور جس نے (زمین سے) چارا نکالا
فَجَعَلَهُ غُثَاءً أَحْوَىٰ
پھر (گلنے سڑنے کے بعد) اسے سیاہ کوڑا بنا دیا
سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰ
(اے میرے حبیبِ کریمۖ) ہم خود (یہ قرآن) آپۖ کو پڑھائیں گے پھر آپۖ اسے نہ بھولیں گے
إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ ۚ إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ
بجُز اس کے جو اللہ چاہے ۔ بےشک وہی ہر ظاہر اور پوشیدہ کا جاننے والا ہے
وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ
اور (فکر نہ کیجئے ۔ اے میرے حبیبۖ) ہم آپۖ کے لیے آسانی کا سامان کر دیں گے
فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ الذِّكْرَىٰ
پس آپۖ نصیحت کرتے رہیے اگر نصیحت (کرنا) فائدہ مند ہو
سَيَذَّكَّرُ مَن يَخْشَىٰ
(کیونکہ) صرف وہی شخص (اے حبیبِ کریمۖ ، آپۖ کی) نصیحت کو قبول کرے گا جو (اللہ کے غضب سے) ڈرتا ہے
وَيَتَجَنَّبُهَا الْأَشْقَى
اور جو اس (نصیحت) سے گریز کرے گا ، وہ انتہائی بدبخت ہوگا
الَّذِي يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرَىٰ
جو (بالاخر) بڑی آگ میں داخل ہوگا
ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ
پھر نہ وہ اس (آگ) میں مرے گا (اور) نہ جیئے گا
قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّىٰ
�قیناً فلاح پا گیا وہ جس نے (اپنے نفس کو) پاک کیا
وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّىٰ
اور اپنے رب کے نام کا ذکر کیا اور نماز پڑھی
بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا
لیکن (حقیقتِ حال یہ ہے کہ) تم لوگ دنیاوی زندگی کو (آخرت پر) ترجیح دیتے ہو
وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ
حالانکہ آخرت (اس چند روزہ دنیاوی زندگی سے) کہیں بہتر اور ہمیشہ باقی رہنے والی ہے
إِنَّ هَـٰذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَىٰ
بےشک ہی بات پہلے صحیفوں میں (درج) ہے
صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَىٰ
ابراہیمؑ اور موسیٰؑ کے صحیفوں میں