Surah Al-Mursalat
The Emissaries • 50 Ayahs • Meccan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا
اُن ہواؤں کی قسم جو نفع پہنچانے کے لیے بھیجی جاتی ہیں
فَالْعَاصِفَاتِ عَصْفًا
پھر اُن کو (ہواؤں) کی قسم جو طوفانی رفتار سے چلتی ہیں
وَالنَّاشِرَاتِ نَشْرًا
اور اُن (ہواؤں) کی قسم جو (بادلوں کو) اُٹھا کر پھیلاتی ہیں
فَالْفَارِقَاتِ فَرْقًا
پھر اُن (ہواؤں) کی قسم جو (بادلوں کو) پھاڑ کر جدا کرتی ہیں
فَالْمُلْقِيَاتِ ذِكْرًا
پھر اُن (ہواؤں) کی قسم جو (دِلوں میں اللہ کی) یاد ڈالتی ہیں
عُذْرًا أَوْ نُذْرًا
حُجت تمام کرنے کے لیے یا (اللہ کے غضب سے) ڈرانے کے لیے
إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَاقِعٌ
بےشک یومِ آخرت کا جو وعدہ تم سے کیا جا رہا ہے وہ ضرور (پورا) ہو کر رہے گا
فَإِذَا النُّجُومُ طُمِسَتْ
پھر جب ستارے بے نور ہو جائیں گے
وَإِذَا السَّمَاءُ فُرِجَتْ
اور جب آسمان میں شگاف پڑ جائیں گے
وَإِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْ
اور جب پہاڑ (ریزہ ریزہ کر کے) اُڑا دیے جائیں گے
وَإِذَا الرُّسُلُ أُقِّتَتْ
اور جب رسولوں کی حاضری کا وقت آ پہنچے گا
لِأَيِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ
(اور اے مخاطب ! کیا تم جانتے ہو کہ) کس دن (تک) کے لیے (یہ کام) ملتوی کیے گئے ہیں ؟
لِيَوْمِ الْفَصْلِ
(اس کا جواب ہے) فیصلے کے دن (تک) کے لیے
وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الْفَصْلِ
اور تم کیا جانو ! کیسا ہے فیصلے کا دن
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
اُس دن (حق کو) جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہوگی
أَلَمْ نُهْلِكِ الْأَوَّلِينَ
کیا ہم نے ان سے پہلے آنے والی (بہت سی قوموں کو) ہلاک نہیں کر دیا
ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْآخِرِينَ
پھر ان کے پیچھے پیچھے بھیج دیں گے بعد میں آنے والوں کو
كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ
�م مجرموں کے ساتھ ایسا ہی سلوک کرتے ہیں
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
(پھر ارشاد ہوتا ہے کہ) اُس دن (حق کو) جھٹلانے والوں کے لئے تباہی ہو گی
أَلَمْ نَخْلُقكُّم مِّن مَّاءٍ مَّهِينٍ
کیا ہم نے تمھیں (ایک) حقیر پانی (کی بُوند) سے پیدا نہیں فرمایا