Al-Bayan
Arabic size
ا
Urdu size
ا

Surah Al-Mutaffifin

The Defrauding • 36 Ayahs • Meccan

star

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ وَيْلٌ لِّلْمُطَفِّفِينَ

1

بربادی ہے (ناپ تول میں) کمی کرنے والوں کے لیے

الَّذِينَ إِذَا اكْتَالُوا عَلَى النَّاسِ يَسْتَوْفُونَ

2

(ان کا حال یہ ہے کہ) جب لوگوں سے ناپ تول کر لیتے ہیں ، تو پورا پورا لیتے ہیں

وَإِذَا كَالُوهُمْ أَو وَّزَنُوهُمْ يُخْسِرُونَ

3

اور جب لوگوں کو ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو گھٹا کر دیتے ہیں

أَلَا يَظُنُّ أُولَـٰئِكَ أَنَّهُم مَّبْعُوثُونَ

4

کیا وہ اتنا بھی خیال نہیں کرتے کہ اُنہیں (روزِ قیامت) قبروں سے اُٹھایا جائے گا

لِيَوْمٍ عَظِيمٍ

5

ایک بڑے دن (کی پیشی) کے لیے

يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ

6

جس دن لوگ ربّ العٰالمین کے حضور کھڑے ہوں گے

كَلَّا إِنَّ كِتَابَ الْفُجَّارِ لَفِي سِجِّينٍ

7

�رگز نہیں ! بے شک بدکاروں کا نامہءِ اعمال سِجّین میں ہو گا

وَمَا أَدْرَاكَ مَا سِجِّينٌ

8

اور تم کیا جانو ! کیا ہے سِجّین ؟

كِتَابٌ مَّرْقُومٌ

9

ایک کتاب ہے لکھی ہوئی

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ

10

اُس دن (دینِ حق) کو جھٹلانے والوں کے لیے بربادی ہوگی

الَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ

11

(یہ وہ لوگ ہیں) جو جزا و سزا کے دن کو جھٹلاتے ہیں

وَمَا يُكَذِّبُ بِهِ إِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ

12

اور اس (روزِ جزا) کو وہی شخص جھٹلاتا ہے جو حد سے گزرنے والا ، گنہگار ہے

إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ آيَاتُنَا قَالَ أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ

13

جب اس کے سامنے ہماری آئتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہتا ہے (کہ) یہ تو پہلے لوگوں کے قصے کہانیاں ہیں

كَلَّا ۖ بَلْ ۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِم مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَ

14

�رگز نہیں ! دراصل ان کے دلوں پر زنگ چڑھ گیا ہے اُن کرتوتوں کے باعث جو وہ کیا کرتے تھے

كَلَّا إِنَّهُمْ عَن رَّبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوبُونَ

15

�رگز نہیں ! (یقیناً) یہ لوگ اُس روز اپنے رب (کے دیدار) سے محروم رکھے جائیں گے

ثُمَّ إِنَّهُمْ لَصَالُو الْجَحِيمِ

16

(اور اس کے بعد) پھر وہ ضرور جہنم میں داخل ہوں گے

ثُمَّ يُقَالُ هَـٰذَا الَّذِي كُنتُم بِهِ تُكَذِّبُونَ

17

پھر (ان سے) کہا جائے گا ۔ یہی وہ (جہنم) ہے جِسے تم جھٹلایا کرتے تھے

كَلَّا إِنَّ كِتَابَ الْأَبْرَارِ لَفِي عِلِّيِّينَ

18

�رگز نہیں ! بے شک نیکو کاروں کا نامہءِ اعمال عِلّیّین میں ہوگا

وَمَا أَدْرَاكَ مَا عِلِّيُّونَ

19

اور تم کیا جانو ! کیا ہے عِلّیّین ؟

كِتَابٌ مَّرْقُومٌ

20

�ہ (بھی) ایک کتاب ہے لکھی ہوئی