Surah An-Nasr
Divine Support • 3 Ayahs • Medinan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ
(اے محبوبِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم) جب اللہ کی مدد آ پہنچے اور فتح نصیب ہو جائے
وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا
اور (اے حبیبۖ) آپۖ دیکھ لیں کہ لوگ فوج در فوج اللہ کے دین میں داخل ہو رہے ہیں
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ ۚ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا
تو (اُس وقت آپۖ) اپنے ربّ کی حمد کے ساتھ اُسکی تسبیح بیان کیجیے اور اُس سے (اپنی اُمت کی) مغفرت کی درخواست کیجیے ۔ بےشک وہ بہت توبہ قبول فرمانے والا ہے