Al-Bayan
Arabic size
ا
Urdu size
ا

Surah Al-Hijr

The Rocky Tract • 99 Ayahs • Meccan

star

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ الر ۚ تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ وَقُرْآنٍ مُّبِينٍ

1

الف ، لام ، را ۔ یہ کتابِ (الٰہی) اور روشن قرآن کی آیات ہیں

رُّبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمِينَ

2

وہ وقت بھی آئے گا جب یہ منکرین تمنّا کریں گے کہ کاش ہم (بھی) مسلمان ہوتے !

ذَرْهُمْ يَأْكُلُوا وَيَتَمَتَّعُوا وَيُلْهِهِمُ الْأَمَلُ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ

3

(اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم غمگین نہ ہوں) اِنہیں چھوڑ دیجئے ۔ یہ کھائیں (پئیں) اور مزے کریں اور بُھلاوے میں ڈالے رکھے اُن کی (جھوٹی) امید - عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائے گا (اپنا انجام)

وَمَا أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ إِلَّا وَلَهَا كِتَابٌ مَّعْلُومٌ

4

�م نے (اس سے پہلے) جس بستی کو بھی ہلاک کیا اُس (کی ہلاکت) کے لئے ایک نوشتہ موجود تھا

مَّا تَسْبِقُ مِنْ أُمَّةٍ أَجَلَهَا وَمَا يَسْتَأْخِرُونَ

5

کوئی بھی قوم اپنے وقتِ مقررہ سے نہ آگے بڑھ سکتی ہے نہ پیچھے ہٹ سکتی ہے

وَقَالُوا يَا أَيُّهَا الَّذِي نُزِّلَ عَلَيْهِ الذِّكْرُ إِنَّكَ لَمَجْنُونٌ

6

اور (یہ لوگ) کہتے ہیں : اے وہ شخص جس پر نصیحت (کی کتاب) اُتاری گئی ہے تُو تو ہے ہی دیوانہ

لَّوْ مَا تَأْتِينَا بِالْمَلَائِكَةِ إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ

7

اگر تُو سچا ہے تو ہمارے پاس فرشتوں کو لے کیوں نہیں آتا ؟

مَا نُنَزِّلُ الْمَلَائِكَةَ إِلَّا بِالْحَقِّ وَمَا كَانُوا إِذًا مُّنظَرِينَ

8

(دیکھو) ہم فرشتوں کو صرف فیصلہءِ حق کے ساتھ اُتارتے ہیں اور (جب وہ عذاب دینے کے لئے اؙتارے جاتے ہیں تو) اؙس وقت کسی کو مہلت نہیں دی جاتی

إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ

9

(یہ منکر قرآن کا مذاق اُڑاتے ہیں ، آپۖ اطمینان رکھئے اے رسول صلی اللہ علیہ وسلم) بلاشبه یہ ذکر (یعنی قرآنِ حکیم) خُود ہم نے اؙتارا ہے اور ہم ہی اسکے نگہبان ہیں

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ فِي شِيَعِ الْأَوَّلِينَ

10

(اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم) ہم نے آپۖ سے پہلے بہت سی گزری ہوئی قوموں میں رسول بھیجے تھے

وَمَا يَأْتِيهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ

11

(اُن کا چلن بھی ایسا ہی تھا کہ) اُن کے پاس جو بھی رسول آیا اؙنہوں نے اسکا مذاق ہی اڑایا

كَذَٰلِكَ نَسْلُكُهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ

12

اِسی طرح ہم اس (تمسخر اور طنز و مذاق) کو مجرموں کے دلوں میں داخل کر دیتے ہیں

لَا يُؤْمِنُونَ بِهِ ۖ وَقَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الْأَوَّلِينَ

13

(اس لئے) یہ لوگ اس (قرآن) پر ایمان نہیں لائیں گے اور پہلے (لوگوں) کا طریقہ بھی یہی رہا ہے

وَلَوْ فَتَحْنَا عَلَيْهِم بَابًا مِّنَ السَّمَاءِ فَظَلُّوا فِيهِ يَعْرُجُونَ

14

اگر ہم اؙن پر آسمان سے کوئی دروازہ کھول بھی دیتے اور وہ دن دھاڑے اس میں چڑھتے بھی رہتے

لَقَالُوا إِنَّمَا سُكِّرَتْ أَبْصَارُنَا بَلْ نَحْنُ قَوْمٌ مَّسْحُورُونَ

15

پھر بھی وہ یہی کہتے کہ ہماری نظریں باندھ دی گئی ہیں بلکہ ہم لوگوں پر جادو کر دیا گیا ہے

وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَزَيَّنَّاهَا لِلنَّاظِرِينَ

16

اور بے شک ہم نے آسمان میں بُرج بنائے اور اِس (خلائی کائنات) کو دیکھنے والوں کے لئے آراستہ کیا

وَحَفِظْنَاهَا مِن كُلِّ شَيْطَانٍ رَّجِيمٍ

17

اور ہر شیطان مردؙود سے اِنہیں محفوظ کر دیا

إِلَّا مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ مُّبِينٌ

18

(کوئی شیطان ان میں راہ نہیں پاسکتا) مگر یہ کہ کچھ سُن گُن لے لے ۔ (اور جب وہ چوری چُھپے سننے کی کوشش کرتا ہے) تو ایک روشن (جلتا ہُوا) شعلہ اس کا پیچھا کرتا ہے

وَالْأَرْضَ مَدَدْنَاهَا وَأَلْقَيْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ وَأَنبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ شَيْءٍ مَّوْزُونٍ

19

اور زمین کو ہم نے (گولائی کے باوجود) پھیلا دیا ۔ اور اس میں (محکم) پہاڑ جما دیئے ۔ اور ہم نے ہر نوع (کی نباتات) کو ٹھیک ٹھیک نپی تُلی مقدار کے ساتھ اُگایا

وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيهَا مَعَايِشَ وَمَن لَّسْتُمْ لَهُ بِرَازِقِينَ

20

اور ہم نے اس میں تمہارے لئے بھی رزق کے سامان پیدا کر دیئے ۔ اور اُن (انسانوں ، جانوروں اور پرندوں) کے لئے بھی جنہیں تم روزی دینے والے نہیں ہو