Surah Al-Munafiqun
The Hypocrites • 11 Ayahs • Medinan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ إِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ قَالُوا نَشْهَدُ إِنَّكَ لَرَسُولُ اللَّهِ ۗ وَاللَّهُ يَعْلَمُ إِنَّكَ لَرَسُولُهُ وَاللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّ الْمُنَافِقِينَ لَكَاذِبُونَ
(اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم) جب منافق آپۖ کی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں تو کہتے ہیں " ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپۖ یقینا اللہ کے رسول ہیں ۔ اور اللہ (بھی) جانتا ہے کہ آپۖ بلا شبہ اؙس کے رسول ہیں ۔ لیکن اللہ گواہی دیتا ہے کہ منافق قطعی طور پر جھوٹے ہیں
اتَّخَذُوا أَيْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ ۚ إِنَّهُمْ سَاءَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
اُنہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے ۔ اس طرح وہ (لوگوں کو) الله کی راہ سے روکتے ہیں ۔ کیسی بری حرکتیں ہیں جو یہ لوگ کر رہے ہیں
ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ آمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا فَطُبِعَ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لَا يَفْقَهُونَ
اُن کا یہ (رویہ) اس وجہ سے ہے کہ وہ پہلے (زبان سے) ایمان لائے ، پھر وہ (دل سے) منکر ہو گئے ۔ اس لئے اُن کے دلوں پر مہر لگادی گئی ۔ تو (اب) وہ کچھ سمجھتے ہی نہیں
۞ وَإِذَا رَأَيْتَهُمْ تُعْجِبُكَ أَجْسَامُهُمْ ۖ وَإِن يَقُولُوا تَسْمَعْ لِقَوْلِهِمْ ۖ كَأَنَّهُمْ خُشُبٌ مُّسَنَّدَةٌ ۖ يَحْسَبُونَ كُلَّ صَيْحَةٍ عَلَيْهِمْ ۚ هُمُ الْعَدُوُّ فَاحْذَرْهُمْ ۚ قَاتَلَهُمُ اللَّهُ ۖ أَنَّىٰ يُؤْفَكُونَ
اور جب آپۖ اؙنہیں دیکھیں تو ان کے جسم آپ کو بڑے خوشنما نظر آئیں اور اگر وہ گفتگو کریں تو ان کی باتیں سنتے رہ جائیں ۔ (مگر حقیقت تو یہ ہے کہ) وہ لوگ (بے کار) لکڑیوں کی مانند ہیں جو دیوار کے ساتھ کھڑی کر دی گئی ہوں۔ (اندرسے ڈرے رہتے ہیں) وہ ہر اؙونچی آواز کو اپنے اُوپر (آنے والی آفت) خیال کرتے ہیں ۔ یہی (منافق) تمہارے (پکّے) دشمن ہیں ، ان سے بچ کر رہو ۔ اللہ کی مار ان پر وہ کہاں بہکے پھر رہے ہیں
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا يَسْتَغْفِرْ لَكُمْ رَسُولُ اللَّهِ لَوَّوْا رُءُوسَهُمْ وَرَأَيْتَهُمْ يَصُدُّونَ وَهُم مُّسْتَكْبِرُونَ
اور جب اُن سے کہا جاتا ہے کہ آؤ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) تمہارے لئے بخشش کی دعا مانگیں تو وہ (انکار سے) اپنے سروں کو گھماتے ہیں اور آپۖ انہیں دیکھتے ہیں کہ وہ بڑے گھمنڈ کے ساتھ (آپۖ کی خدمت میں آنے سے) گریز کرتے ہیں
سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَسْتَغْفَرْتَ لَهُمْ أَمْ لَمْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ لَن يَغْفِرَ اللَّهُ لَهُمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَاسِقِينَ
(اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم) ان کے لئے یکساں ہے کہ آپۖ ان (گستاخان رسولۖ) کے لئے دعائے مغفرت کریں یا آپۖ ان کے لئے دعائے مغفرت نہ کریں ۔ اللہ ہرگز ان کو نہیں بخشے گا ۔ اللہ فاسق لوگوں کو ہرگز ہدایت نہیں دیتا
هُمُ الَّذِينَ يَقُولُونَ لَا تُنفِقُوا عَلَىٰ مَنْ عِندَ رَسُولِ اللَّهِ حَتَّىٰ يَنفَضُّوا ۗ وَلِلَّهِ خَزَائِنُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَلَـٰكِنَّ الْمُنَافِقِينَ لَا يَفْقَهُونَ
�ہی وہ لوگ ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ جو (فقراء اور درویش) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کی خدمت میں رہتے ہیں اؙن پر خرچ نہ کرو ۔ یہاں تک کہ وہ (بھوک سے تنگ آ کر) منتشر ہو جائیں ۔ حالانکہ آسمانوں اور زمین کے سارے خزانے اللہ ہی کے ہیں ۔ لیکن منافقین (اس حقیقت کو) سجھتے نہیں
يَقُولُونَ لَئِن رَّجَعْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ لَيُخْرِجَنَّ الْأَعَزُّ مِنْهَا الْأَذَلَّ ۚ وَلِلَّهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَلَـٰكِنَّ الْمُنَافِقِينَ لَا يَعْلَمُونَ
(منافق) کہتے ہیں اگر (اب) ہم مدینہ لوٹ کر گئے تو (ہم) عزت والے لوگ وہاں سے ذلیل لوگوں (یعنی مسلمانوں) کو نکال باہر کریں گے ۔ حالانکہ عزت تو صرف اللہ کے لئے ہے اور اؙس کے رسولۖ کے لئے اور ایمان والوں کے لئے ہے ۔ لیکن منافقین (اس حقیقت کو بھی) نہیں جانتے
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُلْهِكُمْ أَمْوَالُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ عَن ذِكْرِ اللَّهِ ۚ وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ
اے ایمان والو ۔ (کہیں ایسا نہ ہو کہ) تمہارے مال اور تمہاری اولاد تمہیں اللہ کی یاد سے غافل کردیں ۔ اور جنہوں نے ایسا کیا وہی خسارے میں ہوں گے
وَأَنفِقُوا مِن مَّا رَزَقْنَاكُم مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِيَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ فَيَقُولَ رَبِّ لَوْلَا أَخَّرْتَنِي إِلَىٰ أَجَلٍ قَرِيبٍ فَأَصَّدَّقَ وَأَكُن مِّنَ الصَّالِحِينَ
اور جو رزق ہم نے تمہیں عطا کیا ہے اُسے (اللہ کی راہ میں) خرچ کرو ۔ پیشتر اس کے کہ تم میں سے کسی کو موت آجائے ۔ پھر وہ کہنے لگے اے میرے رب ۔ " تو نے مجھے تھوڑی مدت کے لئے کیوں نہ مہلت دی کہ میں صدقہ و خیرات کر لیتا اور صالح لوگو میں شامل ہو جاتا "
وَلَن يُؤَخِّرَ اللَّهُ نَفْسًا إِذَا جَاءَ أَجَلُهَا ۚ وَاللَّهُ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ
اور اللہ ہرگز کسی کو مہلت نہیں دیتا جب اؙس کی موت کا وقت آجاتا ہے اور اللہ جو کچھ تم کرتے ہو اس سے باخبر ہے