Al-Bayan
Arabic size
ا
Urdu size
ا

Surah Al-Buruj

The Mansions of the Stars • 22 Ayahs • Meccan

star

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ

1

قسم ہے آسمان کی جو بُرجوں والا ہے

وَالْيَوْمِ الْمَوْعُودِ

2

قسم ہے اُس دن (یعنی روزِ قیامت کی) جس کا وعدہ کیا گیا ہے

وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ

3

اور دیکھنے والے کی اور دیکھی جانے والی چیز کی

قُتِلَ أَصْحَابُ الْأُخْدُودِ

4

(کہ بےشک) ہلاک کر دیے گئے اصحبِ الاُخدوُد (کھائی کھودنے والے )

النَّارِ ذَاتِ الْوَقُودِ

5

(جس میں) آگ تھی خوب دہکتی ہوئی

إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودٌ

6

جب وہ اس (کے کنارہ) پر بیٹھے تھے

وَهُمْ عَلَىٰ مَا يَفْعَلُونَ بِالْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌ

7

اور جو کچھ (ظلم وستم) وہ مومنین کے ساتھ کر رہے تھے (اور) اُسے دیکھ (بھی) رہے تھے

وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَن يُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ

8

اور ان کی دشمنی ان مسلمانوں سے محض اس لیے تھی کہ وہ ایمان لائے تھے اللہ پر جو زبردست ہے ، سب خوبیوں کا مالک ہے

الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ

9

جس کے لیے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے اور الله ہر چیز کو خوب دیکھنے والا ہے

إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ

10

بےشک جن لوگوں نے مومن مرد اور مومن عورتوں کو ایذا دی (اور) پھر توبہ بھی نہ کی ۔ تو ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور (وہاں) ان کے لیے جلائے جانے کی سزا ہے

إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۚ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِيرُ

11

(اس کے برعکس) جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اُن کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں رواں ہیں ۔ یہی بہت بڑی کامیابی ہے

إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ

12

بےشک آپۖ کے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے

إِنَّهُ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُ

13

بےشک وہی (اللہ) پہلی بار پیدا کرتا ہے اور وہی (اس عملِ تخلیق کو) دہرائے گا

وَهُوَ الْغَفُورُ الْوَدُودُ

14

اور وہی ہے بہت بخشنے والا ، (اپنے بندوں سے) بڑی محبت کرنے والا (سبحان الله)

ذُو الْعَرْشِ الْمَجِيدُ

15

عرش کا مالک ہے ، بزرگ و برتر ہے

فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيدُ

16

جو چاہتا ہے ، کر گزرتا ہے

هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْجُنُودِ

17

(اے حبیبۖ) کیا آپۖ کے پاس لشکروں کی خبر پہنچی ؟

فِرْعَوْنَ وَثَمُودَ

18

(یعنی) فرعون اور ثمود (کے لشکروں) کی

بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي تَكْذِيبٍ

19

بلکہ یہ کافر جھٹلانے میں مصروف ہیں

وَاللَّهُ مِن وَرَائِهِم مُّحِيطٌ

20

حالانکہ اللہ ان کو ہر طرف سے گھیرے ہوئے ہے