Surah Az-Zukhruf
The Gold Adornments • 89 Ayahs • Meccan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ حم
حامیم (حقیقی معانی الله اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم بہتر جانتے ہیں)
وَالْكِتَابِ الْمُبِينِ
اس واضح کتاب کی قسم
إِنَّا جَعَلْنَاهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ
�قیناً ہم نے اِسے عربی (زبان) کا قرآن بنایا ہَے تاکہ تم (اس کے مطالب کو) سمجھ سکو
وَإِنَّهُ فِي أُمِّ الْكِتَابِ لَدَيْنَا لَعَلِيٌّ حَكِيمٌ
اور بے شک یہ (قرآن) ہمارے ہاں سب کتابوں کی اصل (یعنی لوحِ محفوظ) میں درج ہے ۔ یقیناً بلند مرتبہ ، بڑی حکمت والا (قرآن)
أَفَنَضْرِبُ عَنكُمُ الذِّكْرَ صَفْحًا أَن كُنتُمْ قَوْمًا مُّسْرِفِينَ
اَب کیا ہم تم سے بیزار ہو کر یہ نصیحت بھیجنا چھوڑ دیں (اس بنا پر) کہ تم حد سے گزرنے والی قوم ہو ؟
وَكَمْ أَرْسَلْنَا مِن نَّبِيٍّ فِي الْأَوَّلِينَ
اور ہم نے پہلے لوگوں میں کتنے ہی نبی بھیجے
وَمَا يَأْتِيهِم مِّن نَّبِيٍّ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ
اور ان (منکروں) کے پاس کوئی ایسا نبی نہیں آیا جس کا اؙنہوں نے مذاق نہ اڑایا ہو
فَأَهْلَكْنَا أَشَدَّ مِنْهُم بَطْشًا وَمَضَىٰ مَثَلُ الْأَوَّلِينَ
اور (کیا کفارِ مکہ کو پتہ نہیں کہ) ہم نے ان سے زیادہ زور آور لوگوں کو ہلاک کر دیا تھا اور پچھلے لوگوں کے حالات تو گزر چکے
وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ لَيَقُولُنَّ خَلَقَهُنَّ الْعَزِيزُ الْعَلِيمُ
اور اگر آپۖ ان سے پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے تخلیق کیا تو وہ ضرور کہیں گے کہ انہیں بڑے زبردست علم والے (رب) نے پیدا کیا ہے
الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ مَهْدًا وَجَعَلَ لَكُمْ فِيهَا سُبُلًا لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ
جس نے زمین کو تمہارے لئے بچھونا بنایا اور اس میں تمہارے لئے راستے بنائے تا کہ تم منزلِ مقصود کی راہ پا سکو
وَالَّذِي نَزَّلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً بِقَدَرٍ فَأَنشَرْنَا بِهِ بَلْدَةً مَّيْتًا ۚ كَذَٰلِكَ تُخْرَجُونَ
اور جس نے ایک خاص مقدار میں آسمان سے پانی اؙتارا پھر ہم نے اس سے شہر کی مردہ زمین کو (جس میں خاک اؙڑ رہی تھی سرسبز و شاداب کر کے) زندہ کر دیا ۔ اسی طرح تم (بھی مرنے کے بعد زمین سے) نکالے جاؤ گے
وَالَّذِي خَلَقَ الْأَزْوَاجَ كُلَّهَا وَجَعَلَ لَكُم مِّنَ الْفُلْكِ وَالْأَنْعَامِ مَا تَرْكَبُونَ
اور وہی ہے (تمہارا خالقِ حقیقی) جس نے تمام (اقسام کے) جوڑے پیدا کئے اور تمہارے لئے کشتیاں اور چوپائے بنائے جن پر تم سوار ہوتے ہو
لِتَسْتَوُوا عَلَىٰ ظُهُورِهِ ثُمَّ تَذْكُرُوا نِعْمَةَ رَبِّكُمْ إِذَا اسْتَوَيْتُمْ عَلَيْهِ وَتَقُولُوا سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَـٰذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ
تاکہ تم ان کی پشتوں پر جَم کر بیٹھ سکو ، پھر اپنے رب کی نعمت کو یاد کرو ۔ جب تم سکون سے اس (سواری کی پشت) پر بیٹھ جاؤ تو کہو ۔ " پاک ہے وہ ذات جس نے اس (سواری) کو ہمارے تابع کر دیا ۔ حالانکہ ہم اسے قابو میں نہیں لا سکتے تھے "
وَإِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا لَمُنقَلِبُونَ
اور یقیناً (ایک دن) ہم اپنے رب کی طرف ضرور لَوٹ کر جانے والے ہیں
وَجَعَلُوا لَهُ مِنْ عِبَادِهِ جُزْءًا ۚ إِنَّ الْإِنسَانَ لَكَفُورٌ مُّبِينٌ
(یہ سب کچھ جاننے کے باوجود) ان (مشرکوں) نے اس کے بندوں میں سے (بعض کو) اُس کا جزو بنا ڈالا ( یعنی اولاد منسوب کر دی) ۔ حقیقت تو یہ ہے کہ انسان کُھلا احسان فراموش ہے
أَمِ اتَّخَذَ مِمَّا يَخْلُقُ بَنَاتٍ وَأَصْفَاكُم بِالْبَنِينَ
(اے کافرو سوچو ذرا) کیا اللہ نے اپنی محقوق میں سے (اپنے لئے تو) بیٹیاں پسند کرلیں اور تمہیں بیٹوں کے ساتھ مخصوص کر دیا ؟
وَإِذَا بُشِّرَ أَحَدُهُم بِمَا ضَرَبَ لِلرَّحْمَـٰنِ مَثَلًا ظَلَّ وَجْهُهُ مُسْوَدًّا وَهُوَ كَظِيمٌ
حالانکہ (ان کا اپنا حال یہ ہے کہ) جب ان میں سے کسی کو اُس (کے ہاں بیٹی کی پیدائش) کی خوشخبری دی جاتی ہے ۔ جس کی نسبت اس نے (الله) رحمٰن کی طرف کی ہے تو اس کے منہ پر سیاہی چھا جاتی ہے اور وہ غم و غصّہ سے بھر جاتا ہے
أَوَمَن يُنَشَّأُ فِي الْحِلْيَةِ وَهُوَ فِي الْخِصَامِ غَيْرُ مُبِينٍ
کیا (اللہ اؙسے اپنی اولاد بنائے گا) جو زیور و زینت میں پرورش پائے اور وہ بحث مباحثے میں بھی اپنا مدعا پوری طرح واضح نہ کر سکتی ہو ؟
وَجَعَلُوا الْمَلَائِكَةَ الَّذِينَ هُمْ عِبَادُ الرَّحْمَـٰنِ إِنَاثًا ۚ أَشَهِدُوا خَلْقَهُمْ ۚ سَتُكْتَبُ شَهَادَتُهُمْ وَيُسْأَلُونَ
اور اُنہوں نے فرشتوں کو جو (الله) رحمٰن کے بندے ہیں ، عورتیں قرار دے رکھا ہے ۔ کیا وہ اُن کی پیدائش پر موجود تھے ؟ اب ان کی گواہی لکھ لی جائے گی اور ان سے پوچھا جائے گا
وَقَالُوا لَوْ شَاءَ الرَّحْمَـٰنُ مَا عَبَدْنَاهُم ۗ مَّا لَهُم بِذَٰلِكَ مِنْ عِلْمٍ ۖ إِنْ هُمْ إِلَّا يَخْرُصُونَ
اور وہ کہتے ہیں کہ اگر رحمٰن چاہتا تو ہم ان (بُتّوں) کی پوجا نہ کرتے ۔ اِنہیں اس (حقیقت) کا (بھی) کچھ علم نہیں ہے ۔ محض تیر تُکّے لڑاتے ہیں