Al-Bayan
Arabic size
ا
Urdu size
ا

Surah Al-Adiyat

The Courser • 11 Ayahs • Meccan

star

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًا

1

قسم ہے سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی جب وہ پھنکارتے ہیں

فَالْمُورِيَاتِ قَدْحًا

2

پھر اُن (گھوڑوں) کی قسم جو (اپنی ٹاپوں کی) ٹھوکر سے چنگاریاں جھاڑتے ہیں

فَالْمُغِيرَاتِ صُبْحًا

3

پھر اُن (گھوڑوں) کی قسم جو اچانک حملہ کرتے ہیں ، صبح سویرے

فَأَثَرْنَ بِهِ نَقْعًا

4

پھر اس (حملے کے) وقت گرد و غبار اُڑاتے ہیں

فَوَسَطْنَ بِهِ جَمْعًا

5

پھر اُسی وقت (دشمن کے) لشکر میں جا گُھستے ہیں

إِنَّ الْإِنسَانَ لِرَبِّهِ لَكَنُودٌ

6

بےشک انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے

وَإِنَّهُ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌ

7

اور بےشک وہ اس حقیقت پر خود گواہ ہے

وَإِنَّهُ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيدٌ

8

اور بےشک وہ مال کی محبت میں بڑا سخت ہے

۞ أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُورِ

9

کیا وہ اُس وقت کو نہیں جانتا جب نکال لیا جائے گا (وہ سب) کچھ جو قبروں میں (مدفون) ہے

وَحُصِّلَ مَا فِي الصُّدُورِ

10

اور ظاہر کر دیا جائے گا (وہ سب) کچھ جو سینوں میں (پوشیدہ) ہے

إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّخَبِيرٌ

11

بےشک ان کا ربّ ان سے اُس روز خوب باخبر ہو گا