Al-Bayan
Arabic size
ا
Urdu size
ا

Surah Al-Infitar

The Cleaving • 19 Ayahs • Meccan

star

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ إِذَا السَّمَاءُ انفَطَرَتْ

1

جب آسمان پھٹ جائے گا

وَإِذَا الْكَوَاكِبُ انتَثَرَتْ

2

اور جب ستارے بکھر جائیں گے

وَإِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ

3

اور جب سمندر (اُبل کر) بہنے لگیں گے

وَإِذَا الْقُبُورُ بُعْثِرَتْ

4

اور جب قبریں کھول دی جائیں گی

عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ

5

(تو اُس دن) ہر شخص جان لے گا جو (اعمال) اُس نے آگے بھیجے تھے اور جو (اثرات) وہ پیچھے چھوڑ آیا تھا

يَا أَيُّهَا الْإِنسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيمِ

6

اے انسان ! آخر کس چیز نے تجھے اپنے ربِّ کریم کے بارے میں دھوکے میں رکھا

الَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّاكَ فَعَدَلَكَ

7

جس نے تجھے پیدا کیا ، پھر تیرے (قدو قامت) کو درست فرمایا (اور) پھر تیرے (اعضاء) کو متناسب فرمایا

فِي أَيِّ صُورَةٍ مَّا شَاءَ رَكَّبَكَ

8

(اس کے بعد) جیسی بھی شکل وصورت میں چاہا تجھے ترکیب دے دیا

كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُونَ بِالدِّينِ

9

�رگز نہیں ! بلکہ (ان تمام عنایات کے باوجود اصل بات یہ ہے کہ) تم روزِ جزا کو جھٹلاتے ہو

وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَافِظِينَ

10

حالانکہ تم پر نگران (فرشتے) مقرر ہیں

كِرَامًا كَاتِبِينَ

11

بڑے معزّز ہیں (حرف بہ حرف) لکھنے والے

يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ

12

وہ جانتے ہیں جو کچھ تم کرتے ہو

إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ

13

بےشک نیک لوگ نعمتوں (بھری جنّت) میں ہوں گے

وَإِنَّ الْفُجَّارَ لَفِي جَحِيمٍ

14

اور بےشک بدکار لوگ جہنم میں ہوں گے

يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ الدِّينِ

15

قیامت کے روز اس میں داخل ہوں گے

وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَائِبِينَ

16

اور وہ اس سے بچ نہ سکیں گے

وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ

17

اور تم کیا جانو - کیا ہے جزا و سزا کا دن

ثُمَّ مَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ

18

پھر (ارشاد ہوتا ہے کہ) تم کیا جانو ! کیا ہے جزا و سزا کا دن

يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَيْئًا ۖ وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِّلَّهِ

19

اُس روز کوئی شخص کسی دوسرے کے لیے کچھ نہ کر سکے گا ۔ اور تمام حکم اُس روز اللہ جل جلالہُ ہی کا ہوگا