Surah Al-Waqi'ah
The Inevitable • 96 Ayahs • Meccan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ إِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ
جب واقع ہونے والی (قیامت) واقع ہو جائے گی
لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ
تو کوئی اس کے وقوع پذیر ہونے کو جھٹلانے والا نہ ہوگا
خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ
وہ تہ و بالا کر دینے والی (آفت) ہوگی
إِذَا رُجَّتِ الْأَرْضُ رَجًّا
جب زمین ایک ہی مرتبہ ہلا ڈالی جائے گی
وَبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا
اور پہاڑ ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہو جائیں گے
فَكَانَتْ هَبَاءً مُّنبَثًّا
پھر غبار بن کر بکھر جائیں گے
وَكُنتُمْ أَزْوَاجًا ثَلَاثَةً
اور (اؙس وقت) تم لوگ تین گروہوں میں بٹ جاؤ گے
فَأَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ
دائیں بازو والے ، سودائیں بازو والوں (کی خوش نصیبی) کا کیا کہنا ۔۔۔ !!
وَأَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ
اور بائیں بازو والے ، تو بائیں بازو والوں (کی بدنصیبی) کا کیا ٹھکانہ ۔۔ !!
وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ
اور (تیسرا گروہ) سبقت لے جانے والے ، وہ تو ہیں ہی نیکیوں میں ہمیشہ آگے بڑھنے والے
أُولَـٰئِكَ الْمُقَرَّبُونَ
وہی تو (اللہ کے) قریب ہوں گے
فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ
نعمتوں بھری جنتوں میں رہیں گے
ثُلَّةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ
ان مقربّینِ بارگاہ میں) ایک بڑی جماعت پہلے لوگوں میں سے ہوگی
وَقَلِيلٌ مِّنَ الْآخِرِينَ
)اور پچھلے لوگوں میں سے (ان میں) تھوڑے ہوں گے
عَلَىٰ سُرُرٍ مَّوْضُونَةٍ
(یہ مقربّین) زرنگار تختوں پر ہوں گے
مُّتَّكِئِينَ عَلَيْهَا مُتَقَابِلِينَ
ان پر تکیئے لگائے آمنے سامنے بیٹھیں ہوں گے
يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُونَ
ان کے ارد گرد نَوخیز لڑکے گھوم پھر رہے ہوں گے ۔ جو ہمیشہ ایک جیسے رہیں گے
بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍ
(ہاتھوں میں) ساغر اور صراحی اور چشموں سے بہتی ہوئی شفاف شرابِ (طہور) کے جام لئے ہوئے (حاضرِ خدمت ہوں گے)
لَّا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنزِفُونَ
اؙسے (پی کر) نہ تو سر چکرائے گا اور نہ ہی عقل میں فتور (اور بد مَستی) آئے گی
وَفَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُونَ
اور (وہ اُن کے سامنے طرح طرح کے لذیذ) پھل (اور میوے پیش کریں گے) جنہیں یہ (مقربّین) پسند کریں