Surah Al-Mumtahanah
She that is to be examined • 13 Ayahs • Medinan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا عَدُوِّي وَعَدُوَّكُمْ أَوْلِيَاءَ تُلْقُونَ إِلَيْهِم بِالْمَوَدَّةِ وَقَدْ كَفَرُوا بِمَا جَاءَكُم مِّنَ الْحَقِّ يُخْرِجُونَ الرَّسُولَ وَإِيَّاكُمْ ۙ أَن تُؤْمِنُوا بِاللَّهِ رَبِّكُمْ إِن كُنتُمْ خَرَجْتُمْ جِهَادًا فِي سَبِيلِي وَابْتِغَاءَ مَرْضَاتِي ۚ تُسِرُّونَ إِلَيْهِم بِالْمَوَدَّةِ وَأَنَا أَعْلَمُ بِمَا أَخْفَيْتُمْ وَمَا أَعْلَنتُمْ ۚ وَمَن يَفْعَلْهُ مِنكُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَاءَ السَّبِيلِ
اے لوگو جو ایمان لائے ہو ۔ تم میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ ۔ تم اُن سے اظہار محبت کرتے ہو حالانکہ وہ اس (دین) حق کے منکر ہیں جو تمہارے پاس آیا ہے ۔ (اور اؙن کی روش یہ ہے کہ) وہ رسولۖ کو اور خود تمہیں صرف اس وجہ سے (تمہارے وطن مکہ سے) نکالتے ہیں کہ تم اللہ پر ایمان لائے ہو جو تمہارا رب ہے ۔ اگر تم میری راہ میں جہاد کرنے اور میری رضا و خوشنودی تلاش کرنے کے لئے نکلے ہو (تو پھر انہیں دوست نہ بناو) ۔ تم ان کی طرف بڑی رازداری سے محبت کا پیغام بھیجتے ہو ، حالانکہ میں خوب جانتا ہوں جو کچھو تم نے چھپا رکھا ہے اور جو کچھ تم نے ظاہر کیا ہے ۔ اور جو کوئی بھی تم میں سے ایسا کرے گا ، یقیناً وہ راہ راست سے بھٹک گیا
إِن يَثْقَفُوكُمْ يَكُونُوا لَكُمْ أَعْدَاءً وَيَبْسُطُوا إِلَيْكُمْ أَيْدِيَهُمْ وَأَلْسِنَتَهُم بِالسُّوءِ وَوَدُّوا لَوْ تَكْفُرُونَ
(اؙن کا روّیہ تو یہ ہے کہ) اگر وہ (کسی طرح) تم پر قابو پالیں تو وہ تمہارے (کھلے) دشمن ہوں گے ۔ اور تمہیں تکلیف دینے کے لئے اپنے ہاتھ (بھی) چلائیں گے اور اپنی زبانیں (بھی) ۔ وہ تو یہ چاہتے ہیں کر تم (کسی طرح) کافر ہو جاؤ
لَن تَنفَعَكُمْ أَرْحَامُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ ۚ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَفْصِلُ بَيْنَكُمْ ۚ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ
(یاد رکھو) روز قیامت نہ تمہاری رشتہ داریاں کام آئیں گی اور نہ تمہاری (کافر و مشرک) اولاد ۔ (اؙس دن اللہ) تمہارے درمیان مکمل جدائی ڈال دے گا (یعنی مومن جنت میں اور کافر دوزخ میں بھیج دیئے جائیں گے) ۔ اور اللہ تمہارے اعمال کا دیکھنے والا ہے
قَدْ كَانَتْ لَكُمْ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ فِي إِبْرَاهِيمَ وَالَّذِينَ مَعَهُ إِذْ قَالُوا لِقَوْمِهِمْ إِنَّا بُرَآءُ مِنكُمْ وَمِمَّا تَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ كَفَرْنَا بِكُمْ وَبَدَا بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةُ وَالْبَغْضَاءُ أَبَدًا حَتَّىٰ تُؤْمِنُوا بِاللَّهِ وَحْدَهُ إِلَّا قَوْلَ إِبْرَاهِيمَ لِأَبِيهِ لَأَسْتَغْفِرَنَّ لَكَ وَمَا أَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللَّهِ مِن شَيْءٍ ۖ رَّبَّنَا عَلَيْكَ تَوَكَّلْنَا وَإِلَيْكَ أَنَبْنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ
بےشک تمہارے لئے ابراہیم (علیہ السلام) اور اؙن کے ساتھیوں میں بہترین نمونہ موجود ہے ۔ جب اؙنہوں نے اپنی قوم (صاف صاف) کہہ دیا ۔ " ہم تم سے اور اؙن (بتّوں) سے جن کی تم اللہ کے سوا پوجا کرتے ہو قطعی طور پر بیزار ہیں ۔ ہم نے (تمہارے سب باطل عقائد کا) انکار کیا ہے ۔ اور ہمارے اور تمہارے درمیان ہمیشہ کے لئے عداوت اور بغض وعناد پیدا ہو چکا ہے ۔ یہاں تک کہ تم ایک اللہ پر ایمان لے آؤ ۔ مگر ابراہیمؑ کا اپنے (پرورش کرنے والے) باپ سے یہ کہنا کہ میں تمہارے لئے مغفرت کی درخواست ضرور کروں گا (اس سے مستشنی ہے) ۔ اور یہ کہ اللہ سے تمہارے لئے کچھ حاصل کر لینا (تمہارے کفر و شرک کے باعث) میرے اختیار میں نہیں ہے ۔(پھر وہ یہ دعا کر کے قوم سے الگ ہو گئے) اے ہمارے رب ! ہم نے تجھی پر بھروسہ کیا اور ہم نے تیری ہی طرف رجوع کیا اور تیری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے
رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلَّذِينَ كَفَرُوا وَاغْفِرْ لَنَا رَبَّنَا ۖ إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
اے ہمارے رب ! تو ہمیں کافروں کے لئے وجہ آزمائش نہ بنا (ایسا نہ ہو کہ وہ ہم پر مسلطّ ہو جائیں) اور ہمیں بخش دے ۔ اس ہمارے رب بے شک تو ہی غالب بڑی حکمت والا ہے
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِيهِمْ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَن كَانَ يَرْجُو اللَّهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ ۚ وَمَن يَتَوَلَّ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ
انہی (لوگوں) کے طرز عمل میں تمہارے لئے اور ہر اُس شخص کے لئے بہترین نمونہ ہے جو اللہ (کے حضور حاضری) کی اور یوم آخرت کی امید رکھتا ہے اور جو روگردانی کرئے تو بے شک اللہ بے نیاز لائق حمد و ثنا ہے
۞ عَسَى اللَّهُ أَن يَجْعَلَ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ الَّذِينَ عَادَيْتُم مِّنْهُم مَّوَدَّةً ۚ وَاللَّهُ قَدِيرٌ ۚ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
عین ممکن ہے کہ اللہ تمہارے اور اُن میں سے بعض لوگوں کے درمیان جن سے تمہاری دشمنی ہے ، محبت ڈال دے ۔ اور اللہ اس پر قادر ہے ۔ اور الله (اپنی قدرت کے ساتھ) غفور بھی ہے اور رحیم بھی ہے
لَّا يَنْهَاكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَلَمْ يُخْرِجُوكُم مِّن دِيَارِكُمْ أَن تَبَرُّوهُمْ وَتُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ
اللہ تمہیں اس بات سے نہیں روکتا کہ تم ان لوگوں کے ساتھ جنہوں نے دین (کے بارے) میں تم سے جنگ نہیں کی اور نہ تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا ہے ، کہ تم ان سے نیکی اور انصاف کا برتاؤ کرو (ضرور کرو) ۔ بے شک الله عدل و انصاف کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے
إِنَّمَا يَنْهَاكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ قَاتَلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَأَخْرَجُوكُم مِّن دِيَارِكُمْ وَظَاهَرُوا عَلَىٰ إِخْرَاجِكُمْ أَن تَوَلَّوْهُمْ ۚ وَمَن يَتَوَلَّهُمْ فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ
اللہ تو تمہیں صرف اُن لوگوں سے (دوستی کرنے سے) روکتا ہے ، جنہوں نے تم سے دین کے معاملے میں جنگ کی ۔ اور تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا (یعنی جلا وطن کیا) اور تمہارے باہر نکالے جانے پر (تمہارے دشمنوں کی) مدد کی ۔ اور جو (لوگ) ان سے دوستی کریں گے تو وہی لوگ ظالم ہیں
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا جَاءَكُمُ الْمُؤْمِنَاتُ مُهَاجِرَاتٍ فَامْتَحِنُوهُنَّ ۖ اللَّهُ أَعْلَمُ بِإِيمَانِهِنَّ ۖ فَإِنْ عَلِمْتُمُوهُنَّ مُؤْمِنَاتٍ فَلَا تَرْجِعُوهُنَّ إِلَى الْكُفَّارِ ۖ لَا هُنَّ حِلٌّ لَّهُمْ وَلَا هُمْ يَحِلُّونَ لَهُنَّ ۖ وَآتُوهُم مَّا أَنفَقُوا ۚ وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ أَن تَنكِحُوهُنَّ إِذَا آتَيْتُمُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ ۚ وَلَا تُمْسِكُوا بِعِصَمِ الْكَوَافِرِ وَاسْأَلُوا مَا أَنفَقْتُمْ وَلْيَسْأَلُوا مَا أَنفَقُوا ۚ ذَٰلِكُمْ حُكْمُ اللَّهِ ۖ يَحْكُمُ بَيْنَكُمْ ۚ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ
اے لوگو جو ایمان لائے ہو جب مومن عورتیں ہجرت کر کے تمہارے پاس آ جائیں تو (ان کے مومن ہونے کی) اچھی طرح جانچ پڑتال کر لیا کرو ۔ اور اؙن کے ایمان (کی حقیقت) کو اللہ ہی بہتر جانتا ہے ۔ پھر اگر تمہیں معلوم ہو جائے کہ وہ مومن ہیں تو اؙنہیں کافروں کی طرف واپس نہ لوٹاؤ ۔ نہ وہ (مومن عورتیں) اؙن (کافروں) کے لئے حلال ہیں اور نہ وہ (کافر) ان (مومن عورتوں) کے لئے حلال ہیں ۔ اور اُن (کافروں) نے جو (مال مہر کی صورت میں اُن پر) خرچ کیا وہ اؙنہیں ادا کردو اور اُن سے نکاح کرنے میں تم پر کوئی گناہ نہیں جبکہ تم اؙن عورتوں کا مہر اؙنہیں ادا کر دو ۔ اور تم خود بھی کافر عورتوں کو اپنے نکاح میں نہ روکے رکھو ۔ اور تم (کافروں سے) وہ (مال) واپس مانگ لو جو تم نے (ان عورتوں پر مہر کی صورت میں) خرچ کیا تھا ۔ اور وہ (کافر بھی تم سے) وہ (مال) مانگ لیں جو اؙنہوں نے (اُن عورتوں پر مہر کی صورت میں) خرچ کیا تھا ۔ یہی اللہ کا حکم ھے ۔ اور وہ تمہارے درمیان فیصلہ فرما رہا ہے ۔ اور وہ اللہ خوب جاننے والا ، بڑی حکمت والا ہے
وَإِن فَاتَكُمْ شَيْءٌ مِّنْ أَزْوَاجِكُمْ إِلَى الْكُفَّارِ فَعَاقَبْتُمْ فَآتُوا الَّذِينَ ذَهَبَتْ أَزْوَاجُهُم مِّثْلَ مَا أَنفَقُوا ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي أَنتُم بِهِ مُؤْمِنُونَ
اور اگر تمہاری بیویوں میں سے کوئی تم سے بھاگ کر کافروں کی طرف چلی جائے پھر (جب) تمہارا (کافروں پر) غلبہ ہو جائے اور مال غنیمت پاؤ تو (اس میں سے) اُن لوگوں کو جن کی عورتیں چلی گئی تھیں ، اتنا (مال) ادا کر دو جتنا وہ (ان کے مہر میں) خرچ کر چکے تھے ۔ اور اُس الله کی ناراضی سے بچتے رہو جس پر تم ایمان رکھتے ہو
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا جَاءَكَ الْمُؤْمِنَاتُ يُبَايِعْنَكَ عَلَىٰ أَن لَّا يُشْرِكْنَ بِاللَّهِ شَيْئًا وَلَا يَسْرِقْنَ وَلَا يَزْنِينَ وَلَا يَقْتُلْنَ أَوْلَادَهُنَّ وَلَا يَأْتِينَ بِبُهْتَانٍ يَفْتَرِينَهُ بَيْنَ أَيْدِيهِنَّ وَأَرْجُلِهِنَّ وَلَا يَعْصِينَكَ فِي مَعْرُوفٍ ۙ فَبَايِعْهُنَّ وَاسْتَغْفِرْ لَهُنَّ اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
اے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) جب آپۖ کی خدمت میں مومن عورتیں اس بات پر بیعت کرنے کے لئے حاضر ہوں کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی (چیز) کو شریک نہیں بنائیں گی اور چوری نہیں کریں گی اور بد کاری نہیں کریں گی اور اپنی اولاد کو قتل نہیں کریں گی ۔ اور اپنے ہاتھوں اور پاؤں سے کوئی جھوٹا بہتان گھڑ کر نہیں لائیں گی (یعنی اپنے شوہر کو دھوکا دیتے ہوئے کسی غیر کے بچے کو اپنے پیٹ سے جنا ہوا نہیں بتائیں گی) ۔ اور (کسی بھی) امر شریعت میں آپۖ کی نافرمانی نہیں کریں گی ۔ تو آپۖ ان سے بیعت لے لیا کریں اور ان کے حق میں اللہ سے دعائے مغفرت کیا کریں ۔ بے شک اللہ بڑا بخشنے والا ، رحم فرمانے والا ہے
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ قَدْ يَئِسُوا مِنَ الْآخِرَةِ كَمَا يَئِسَ الْكُفَّارُ مِنْ أَصْحَابِ الْقُبُورِ
اے لوگو جو ایمان لائے ہو ۔ اُن لوگوں کو دوست نہ بناؤ جن پر اللہ غضب ناک ہوا ہے ۔ بے شک وہ آخرت (کے ثواب) سے اسی طرح مایوس ہو چکے ہیں جس طرح قبروں میں پڑے ہوئے کافر مایوس ہو چکے ہیں (اللہ کی رحمت سے دُور)