Al-Bayan
Arabic size
ا
Urdu size
ا

Surah Fatir

Originator • 45 Ayahs • Meccan

star

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ فَاطِرِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ جَاعِلِ الْمَلَائِكَةِ رُسُلًا أُولِي أَجْنِحَةٍ مَّثْنَىٰ وَثُلَاثَ وَرُبَاعَ ۚ يَزِيدُ فِي الْخَلْقِ مَا يَشَاءُ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

1

حقیقی تعریف اللہ ہی کے لئے ہے ۔ جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے ۔ (اور) فرشتوں کو پیغام رساں بنانے والا ہے ۔ (ایسے فرشتے) جو دو دو اور تین تین اور چار چار پروں والے ہیں ۔ وہ اپنی مخلوق کی ساخت میں جیسا چاہتا ہے اضافہ فرماتا رہتا ہے ۔ بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہے

مَّا يَفْتَحِ اللَّهُ لِلنَّاسِ مِن رَّحْمَةٍ فَلَا مُمْسِكَ لَهَا ۖ وَمَا يُمْسِكْ فَلَا مُرْسِلَ لَهُ مِن بَعْدِهِ ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

2

اللہ لوگوں کے لئے رحمت کا جو بھی دروازہ کھول دے تو کوئی اؙسے روکنے والا نہیں اور جو (اللہ) روک لے تو اس کے بعد کوئی اُسے چھوڑنے والا نہیں ۔ اور وہ غالب ہے بڑی حکمت والا

يَا أَيُّهَا النَّاسُ اذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ ۚ هَلْ مِنْ خَالِقٍ غَيْرُ اللَّهِ يَرْزُقُكُم مِّنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ۚ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ فَأَنَّىٰ تُؤْفَكُونَ

3

اے لوگو ! تم پر اللہ کے جو احسانات ہیں اُنہیں یاد رکھو ۔ کیا اللہ کے سوا اور کوئی خالق ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے روزی دے ؟ اؙس کے سوا کوئی معبود نہیں پس تم کہاں بہکے پھرتے ہو ؟

وَإِن يُكَذِّبُوكَ فَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِّن قَبْلِكَ ۚ وَإِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ

4

اور (اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم) اگر یہ (لوگ) آپۖ کو جھٹلاتے ہیں (تو یہ کوئی نئی بات نہیں) ۔ آپۖ سے پہلے بھی کتنے ہی رسول جھٹلائے گئے ۔ اور سارے معاملات اللہ ہی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں

يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ ۖ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا ۖ وَلَا يَغُرَّنَّكُم بِاللَّهِ الْغَرُورُ

5

لوگو ۔۔۔۔ اللہ کا وعدہ یقیناً برحق ہے ۔ لہذا دنیا کی زندگی تمہیں دھوکے میں نہ ڈالے اور نہ وہ بڑا دھوکے باز (شیطان) تمہیں اللہ کے بارے میں دھوکا دینے پائے

إِنَّ الشَّيْطَانَ لَكُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوهُ عَدُوًّا ۚ إِنَّمَا يَدْعُو حِزْبَهُ لِيَكُونُوا مِنْ أَصْحَابِ السَّعِيرِ

6

درحقیقت شیطان تمہارا دشمن ہے لہذا تم بھی اُسے اپنا دشمن ہی سمجھو ۔ وہ تو اپنے گروہ کو صرف اس لئے بلاتا ہے کہ وہ دوزخیوں میں شامل ہو جائیں

الَّذِينَ كَفَرُوا لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ ۖ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ كَبِيرٌ

7

(سچی بات تو یہ ہے) کہ کافروں کے لئے سخت عذاب ہے ۔ اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے اُن کے لئے مغفرت اور بڑا اجر ہے

أَفَمَن زُيِّنَ لَهُ سُوءُ عَمَلِهِ فَرَآهُ حَسَنًا ۖ فَإِنَّ اللَّهَ يُضِلُّ مَن يَشَاءُ وَيَهْدِي مَن يَشَاءُ ۖ فَلَا تَذْهَبْ نَفْسُكَ عَلَيْهِمْ حَسَرَاتٍ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِمَا يَصْنَعُونَ

8

(کیسا گمراہ ہو گا وہ شخص ؟) جس کے لئے اسکا برا عمل خوش نما بنا دیا گیا ہو اور وہ اُسے اچھا سمجھ رہا ہو ۔ دراصل الله (اپنے اصول و قواعد کے مطابق) جسے چاہتا ہے گمراہ ٹھہراتا ہے اور جسے چاہتا ہے راہِ راست دکھا دیتا ہے ۔ پس (اے حبیبۖ) آپۖ کی جان اِن پر حسرت اور فرطِ غم میں نہ گُھلے ۔ بلا شبہ اللہ ان (کرتوتوں) سے پوری طرح باخبر ہے جو یہ کر رہے ہیں

وَاللَّهُ الَّذِي أَرْسَلَ الرِّيَاحَ فَتُثِيرُ سَحَابًا فَسُقْنَاهُ إِلَىٰ بَلَدٍ مَّيِّتٍ فَأَحْيَيْنَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ۚ كَذَٰلِكَ النُّشُورُ

9

اور وہ اللہ ہی تو ہے جو ہواؤں کو بھیجتا ہے ۔ پھر وہ بادل کو اُٹھا لاتی ہیں ۔ پھر ہم اس (بادل) کو بنجر بستی (زمین) کی طرف لے جاتے ہیں ۔ پھر اس زمین کو مُردہ ہو جانے کے اس (بارش) سے (سرسبزوشاداب کر کے) زندگی عطا کرتے ہیں ۔ اسی طرح (مُردوں کا) جی اُٹھنا ہوگا

مَن كَانَ يُرِيدُ الْعِزَّةَ فَلِلَّهِ الْعِزَّةُ جَمِيعًا ۚ إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ ۚ وَالَّذِينَ يَمْكُرُونَ السَّيِّئَاتِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ ۖ وَمَكْرُ أُولَـٰئِكَ هُوَ يَبُورُ

10

جو کوئی عزت چاہتا ہے (اُسے معلوم ہونا چاہئیے کہ) عزت ساری کی ساری اللہ کے لئے ہے ۔ (اؙس کے ہاں) جو چیز اوپر چڑھتی ہے وہ پاکیزہ کلام ہے اور نیک عمل اُس کو اوپر چڑھاتا ہے ۔ (رہے) وہ لوگ جو بے ہودہ چالبازیاں کرتے ہیں اؙن کے لئے سخت عذاب ہے ۔ اُن کا مکر و فریب خود ہی غارت ہونے والا ہے

وَاللَّهُ خَلَقَكُم مِّن تُرَابٍ ثُمَّ مِن نُّطْفَةٍ ثُمَّ جَعَلَكُمْ أَزْوَاجًا ۚ وَمَا تَحْمِلُ مِنْ أُنثَىٰ وَلَا تَضَعُ إِلَّا بِعِلْمِهِ ۚ وَمَا يُعَمَّرُ مِن مُّعَمَّرٍ وَلَا يُنقَصُ مِنْ عُمُرِهِ إِلَّا فِي كِتَابٍ ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ

11

اور اللہ نے تمہیں مٹی سے پیدا فرمایا ، پھر پانی کی بوند سے پھر تمہیں جوڑے جوڑے بنایا (یعنی مرد اور عورت) ۔ اور کوئی مادہ حاملہ نہیں ہوتی اور نہ بچہ جنتی ہے مگر اؙس (اللہ) کو اسکا علم ہوتا ہے ۔ اور نہ کسی دراز عمر شخص کی عمر بڑھائی جاتی ہے اور نہ اؙسکی عمر کم کی جاتی ہے مگر (یہ سب کچھ) ایک کتاب میں لکھا ہوا ہے ۔ بےشک یہ اللہ پر بہت آسان ہے

وَمَا يَسْتَوِي الْبَحْرَانِ هَـٰذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ سَائِغٌ شَرَابُهُ وَهَـٰذَا مِلْحٌ أُجَاجٌ ۖ وَمِن كُلٍّ تَأْكُلُونَ لَحْمًا طَرِيًّا وَتَسْتَخْرِجُونَ حِلْيَةً تَلْبَسُونَهَا ۖ وَتَرَى الْفُلْكَ فِيهِ مَوَاخِرَ لِتَبْتَغُوا مِن فَضْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ

12

اور پانی کے دو ذخیرے یکساں نہیں ہیں ۔ یہ (ایک) میٹھا ہے بہت شیریں (پیاس بجھانے والا) پینے میں خوشگوار ۔ اور یہ (دوسرا) سخت نمکین ، تلخ کھاری (حلق چھیل دینے والا) ۔ اور تم ہر ایک سے تازہ گوشت کھاتے ہو ۔ اور (پہننے کے لئے) زینت کا سامان نکالتے ہو ۔ اور تُو اس میں کشتیوں کو دیکھتا ہے جو (پانی کو) چیرتی چلی جا رہی ہیں ۔ تاکہ تم (بحری تجارت کے راستوں سے) اُس کا فضل تلاش کرو اور (یہ سب نوازشات اس لئے) تاکہ تم شکر گزار بنو

يُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَيُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ كُلٌّ يَجْرِي لِأَجَلٍ مُّسَمًّى ۚ ذَٰلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمْ لَهُ الْمُلْكُ ۚ وَالَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِهِ مَا يَمْلِكُونَ مِن قِطْمِيرٍ

13

وہ رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور اُس نے سورج اور چاند کو مسخّر کر رکھا ہے ۔ ہر کوئی ایک مقررہ معیاد تک حرکت پذیر ہے ۔ وہی الله (جس کے یہ سارے کام ہیں) تمہارا ربّ ہے ۔ اُسی کی بادشاہی ہے ۔ اور وہ (دوسرے) جنہیں تم اؙس کے سوا پکارتے ہو وہ تو کجھور کی گٹھلی کے باریک چھلکے کے (بھی) مالک نہیں ہیں

إِن تَدْعُوهُمْ لَا يَسْمَعُوا دُعَاءَكُمْ وَلَوْ سَمِعُوا مَا اسْتَجَابُوا لَكُمْ ۖ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ يَكْفُرُونَ بِشِرْكِكُمْ ۚ وَلَا يُنَبِّئُكَ مِثْلُ خَبِيرٍ

14

(اے مشرکو) اگر تم اؙنہیں پکارو تو وہ (بُت) تمہاری پکار نہیں سن سکتے ۔ اور اگر (بالفرض) وہ سن بھی لیں تو تمہیں جواب نہیں دے سکتے ۔ اور قیامت کے دن وہ تمہارے شرک کا بالکل انکار کردیں گے ۔ اور تجھے (اللہ) باخبر جیسا کوئی خبردار نہ کرے گا

۞ يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَنتُمُ الْفُقَرَاءُ إِلَى اللَّهِ ۖ وَاللَّهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ

15

اے لوگو ! تم سب اللہ کے محتاج ہو اور اللہ وہ ہے جو بے نیاز اور لائقِ حمد وثنا ہے

إِن يَشَأْ يُذْهِبْكُمْ وَيَأْتِ بِخَلْقٍ جَدِيدٍ

16

اگر وہ چاہے تو تم سب کو ہٹا دے اور (تمہاری جگہ) نئی مخلوق لے آئے

وَمَا ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ بِعَزِيزٍ

17

اور ایسا (کرنا) اللہ پر کچھ دؙشوار نہیں

وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ ۚ وَإِن تَدْعُ مُثْقَلَةٌ إِلَىٰ حِمْلِهَا لَا يُحْمَلْ مِنْهُ شَيْءٌ وَلَوْ كَانَ ذَا قُرْبَىٰ ۗ إِنَّمَا تُنذِرُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُم بِالْغَيْبِ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ ۚ وَمَن تَزَكَّىٰ فَإِنَّمَا يَتَزَكَّىٰ لِنَفْسِهِ ۚ وَإِلَى اللَّهِ الْمَصِيرُ

18

اور کوئی بوجھ اُٹھانے والا کسی دوسرے کا بارِ (گناہ) نہ اُٹھا سکے گا ۔ اور کوئی بوجھ میں دبا ہوا (دوسرے کو) اپنا بوجھ بٹانے کے لئے بلائے گا تو اس سے کچھ شے بھی نہ اُٹھائی جا سکے گی ، چاہے وہ قریب ترین رشتہ دار ہی کیوں نہ ہو ۔ (اے نبی صلی اللہ علیہ و سلم) آپۖ صرف اؙنہی لوگوں کو متنبّہ کر سکتے ہیں جو بن دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں ۔ اور جو کوئی پاکیزگی اختیار کرتا ہے وہ اپنے ہی (بھلے کے) لئے اختیار کرتا ہے ۔ اور سب کو اللہ ہی کی طرف پلٹنا ہے

وَمَا يَسْتَوِي الْأَعْمَىٰ وَالْبَصِيرُ

19

اور اندھا اور آنکھوں والا برابر نہیں ہیں

وَلَا الظُّلُمَاتُ وَلَا النُّورُ

20

اور نہ یکساں ہیں) اندھیرے اور نور (اُجالے)