Surah Al-Layl
The Night • 21 Ayahs • Meccan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ
رات کی قسم ، جب وہ (آسمانِ دنیا پر) چھا جائے
وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ
اور دن کی قسم جب وہ خُوب روشن ہو
وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْأُنثَىٰ
اور اُس ذات کی قسم جس نے نر و مادہ کو پیدا کیا
إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّىٰ
بےشک تمھاری کوششیں مختلف نوعیت کی ہیں
فَأَمَّا مَنْ أَعْطَىٰ وَاتَّقَىٰ
پھر جس نے (اللہ کی راہ میں اپنا مال) دیا اور (اللہ کے غضب سے) ڈرتا رہا
وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَىٰ
اور نیکی کی تصدیق کی
فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَىٰ
تو ہم اُس کی راہ آسان کر دیں گے
وَأَمَّا مَن بَخِلَ وَاسْتَغْنَىٰ
اور جس نے بُخل کیا (یعنی اللہ کی راہ میں مال نہ دیا) اور (اُس کے غضب سے) بے پرواہی برتی
وَكَذَّبَ بِالْحُسْنَىٰ
اور بھلائی کو جھٹلایا
فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَىٰ
تو ہم اُسے سخت راستے کی طرف لے جائیں گے
وَمَا يُغْنِي عَنْهُ مَالُهُ إِذَا تَرَدَّىٰ
اور اُس کا (وہ) مال (جو اُس نے اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کیا تھا) اُس کے کسی کام نہیں آئے گا (اس وقت کہ) جب وہ (جہنم کے) گڑھے میں گرے گا
إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَىٰ
بےشک (سیدھے راستے کی طرف) راہنمائی کرنا ہمارے ذمّے ہے
وَإِنَّ لَنَا لَلْآخِرَةَ وَالْأُولَىٰ
اور بےشک دنیا و آخرت کے ہم ہی مالک ہیں
فَأَنذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظَّىٰ
پس میں نے تمھیں بھڑکتی ہوئی آگ سے خبردار کر دیا ہے
لَا يَصْلَاهَا إِلَّا الْأَشْقَى
اس میں انتہائی بدبخت شخص (ہی) جُھلسے گا
الَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ
جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا
وَسَيُجَنَّبُهَا الْأَتْقَى
اور دوُر رکھا جائے گا اس (آگ) سے وہ (شخص جو) بڑا پرہیزگار (ہو گا)
الَّذِي يُؤْتِي مَالَهُ يَتَزَكَّىٰ
جو اپنا مال اپنے (نفس) کو پاک کرنے کے لیے (راہِ خُدا میں) دیتا ہے
وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُ مِن نِّعْمَةٍ تُجْزَىٰ
اور (اس حال میں کہ) اس پر کسی کا کوئی احسان نہیں (ہے) جس کا بدلہ اسے دینا ہو
إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلَىٰ
بجُز اس کے کہ وہ اپنے بزرگ و برتر پروردگار کی خوشنودی کا طلب گار ہے