Al-Bayan
Arabic size
ا
Urdu size
ا

Surah Al-Qamar

The Moon • 55 Ayahs • Meccan

star

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانشَقَّ الْقَمَرُ

1

قیامت (کی گھڑی) قریب آپہنچی اور چاند شق ہوگیا

وَإِن يَرَوْا آيَةً يُعْرِضُوا وَيَقُولُوا سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ

2

اور اگر وہ (کفّار) کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہنے لگتے ہیں (یہ تو) ہمیشہ سے چلا آنے والا زبر دست جادو ہَے

وَكَذَّبُوا وَاتَّبَعُوا أَهْوَاءَهُمْ ۚ وَكُلُّ أَمْرٍ مُّسْتَقِرٌّ

3

اور اؙنہوں نے (اس کو بھی) جھٹلا دیا اور اپنی خواہشات کی پیروی کرتے رہے اور ہر کام (جس کا وعدہ کیا گیا ہے) مقررہ وقت پر ہونے والا ہے

وَلَقَدْ جَاءَهُم مِّنَ الْأَنبَاءِ مَا فِيهِ مُزْدَجَرٌ

4

اور بے شک اؙن کے پاس (پہلی قوموں کی بربادی کی) اتنی خبریں پہنچ چکی ہیں جن میں کافی سامانِ عبرت ہے

حِكْمَةٌ بَالِغَةٌ ۖ فَمَا تُغْنِ النُّذُرُ

5

(وہ خبریں) سراسر حکمت ہیں ، تو کیا پھر بھی (اللہ کے عذاب سے) ڈرانے والے (رسول) کچھ فائدہ نہیں دیتے ؟

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ ۘ يَوْمَ يَدْعُ الدَّاعِ إِلَىٰ شَيْءٍ نُّكُرٍ

6

سو (اے رسولِ مکرم صلی اللہ علیہ وسلم) اِن سے رُخِ (انور) پھیر لیں ۔ جس روز ایک پکارنے والا (فرشتہ) ایک سخت ناگوار چیز (میدانِ حشر) کی طرف بلائے گا

خُشَّعًا أَبْصَارُهُمْ يَخْرُجُونَ مِنَ الْأَجْدَاثِ كَأَنَّهُمْ جَرَادٌ مُّنتَشِرٌ

7

سہمی ہوئی آنکھوں کے ساتھ اپنی قبروں سے (اس طرح) نکلیں گے گویا وہ بکھری ہوئی ٹڈیاں ہیں

مُّهْطِعِينَ إِلَى الدَّاعِ ۖ يَقُولُ الْكَافِرُونَ هَـٰذَا يَوْمٌ عَسِرٌ

8

پکارنے والے کی طرف دوڑے جا رہے ہوں گے ۔ (اؙس وقت) منکریں کہیں گے یہ دن تو بڑا کٹھن ہے

۞ كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ فَكَذَّبُوا عَبْدَنَا وَقَالُوا مَجْنُونٌ وَازْدُجِرَ

9

اِن سے پہلے قومِ نوحؑ نے بھی جھٹلایا تھا ۔ اؙنہوں نے ہمارے بندے (نوح علیہ السلام) کو جھوٹا قرار دیا ۔ اور کہا ۔ یہ تو دیوانہ ہے اور اُنہیں دھمکایا بھی گیا

فَدَعَا رَبَّهُ أَنِّي مَغْلُوبٌ فَانتَصِرْ

10

سو اؙنہوں نے اپنے رب کو پکارا - " بے شک میں مغلوب ہو چکا میری مدد فرما "

فَفَتَحْنَا أَبْوَابَ السَّمَاءِ بِمَاءٍ مُّنْهَمِرٍ

11

تب ہم نے موسلادھار بارش کے لئے آسمان کے دروازے کھول دیئے

وَفَجَّرْنَا الْأَرْضَ عُيُونًا فَالْتَقَى الْمَاءُ عَلَىٰ أَمْرٍ قَدْ قُدِرَ

12

اور ہم نے زمین سے چشمے جاری کر دئیے ۔ سو (زمین و آسمان کا سارا) پانی ایک ہی کام کے لئے جمع ہو گیا جو (اُن کی ہلاکت کے لئے) مقدر ہو چکا تھا

وَحَمَلْنَاهُ عَلَىٰ ذَاتِ أَلْوَاحٍ وَدُسُرٍ

13

اور ہم نے اؙنہیں تختوں اور میخوں والی (کشتی) میں سوار کر لیا

تَجْرِي بِأَعْيُنِنَا جَزَاءً لِّمَن كَانَ كُفِرَ

14

جو ہماری نگاہوں کے سامنے چلتی تھی ، یہ تھا بدلہ اؙس (ایک) شخص (نوح علیہ السلام) کی خاطر جس کی ناقدری کی گئی تھی

وَلَقَد تَّرَكْنَاهَا آيَةً فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ

15

اور بے شک ہم نے اس (طوفان نوح کے آثار) کو نشانی کے طور پر باقی رکھا ۔ تو کیا ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا ؟

فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ

16

سو (دیکھ لو) کیسا تھا میرا عذاب اور کیسا تھا میرا ڈرانا ۔۔۔۔۔ ؟

وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ

17

اور بے شک ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کر دیا تو ہے کوئی جو سوچے سمجھے ۔۔۔۔۔ ؟

كَذَّبَتْ عَادٌ فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ

18

قومِ عاد نے (بھی رسولوں کو) جھٹلایا تھا (تو دیکھ لو) کیسا تھا میرا عذاب اور کیسا (عبرتناک) رہا میرا ڈرانا ۔۔۔۔۔۔ ؟

إِنَّا أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحًا صَرْصَرًا فِي يَوْمِ نَحْسٍ مُّسْتَمِرٍّ

19

بے شک ہم نے اُن پر تند و تیز آندھی بھیج دی ۔ ایک ایسے منحوس دن ہیں جس کی نحوست نہ ختم ہونے والی تھی

تَنزِعُ النَّاسَ كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ مُّنقَعِرٍ

20

جو لوگوں کو اؙٹھا اؙٹھا کر اس طرح پھینک رہی تھی گویا وہ جڑ سے اؙکھڑے ہوئے کھجور کے تنے ہوں