Surah An-Nazi'at
Those who drag forth • 46 Ayahs • Meccan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ وَالنَّازِعَاتِ غَرْقًا
قسم ہے (اُن فرشتوں کی) جو غوطہ لگا کر (جان) کھینچتے ہیں
وَالنَّاشِطَاتِ نَشْطًا
اور اُن (فرشتوں) کی قسم جو نکال لے جانے والے ہیں (روح کو) آسانی سے
وَالسَّابِحَاتِ سَبْحًا
اور اُن (فرشتوں) کی قسم جو تیزی سے تیرتے پھرتے ہیں
فَالسَّابِقَاتِ سَبْقًا
پھر اُن (فرشتوں) کی قسم جو (احکامِ الٰہی بجا لانے میں) دوڑ کر سبقت لے جانے والے ہیں
فَالْمُدَبِّرَاتِ أَمْرًا
پھر اُن (فرشتوں) کی قسم جو (احکامِ الہی کے مطابق) معاملات کا انتظام چلانے والے ہیں
يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ
جس روز تھرتھرائے گی تھرتھرانے والی
تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ
اور اس (تھرتھراہٹ) کے پیچھے ایک اور جھٹکا ہوگا
قُلُوبٌ يَوْمَئِذٍ وَاجِفَةٌ
کتنے ہی دِل اُس روز (جلالِ الٰہی کے خوف سے) کانپ رہے ہوں گے
أَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌ
اُن کی آنکھیں (نِدامت کے مارے) جُھکیں ہوں گی
يَقُولُونَ أَإِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِي الْحَافِرَةِ
أَإِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةً
(یعنی جب) ہم (مر کر) بوسیدہ ہڈیاں ہو چکے ہوں گے
قَالُوا تِلْكَ إِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ
کہنے لگے ۔ یہ واپسی تو بڑے خسارے کی ہوگی
فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ
پس وہ تو محض ایک زور دار آواز ہو گی
فَإِذَا هُم بِالسَّاهِرَةِ
پھر فوراً (سب کے سب) کُھلے میدان میں جمع ہو جائیں گے
هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ مُوسَىٰ
(اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم) کیا آپۖ کو موسیٰ (علیہ السلام) کی خبر پہنچی ہے ؟
إِذْ نَادَاهُ رَبُّهُ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى
جب اُن کے رب نے اُنہیں طُوٰی کی مقدس وادی میں پکارا تھا
اذْهَبْ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ إِنَّهُ طَغَىٰ
(کہ) فرعون کے پاس جاؤ کہ وہ سرکش ہو گیا ہے
فَقُلْ هَل لَّكَ إِلَىٰ أَن تَزَكَّىٰ
اُس سے کہو کیا تیری خواہش ہے کہ تو (گناہوں سے) پاک ہو جائے ؟
وَأَهْدِيَكَ إِلَىٰ رَبِّكَ فَتَخْشَىٰ
اور (کیا تو چاہتا ہے کہ) میں تیری رہنمائی کروں تیرے ربّ کی طرف تاکہ تو اُس (کے غضب) سے ڈرنے لگے
فَأَرَاهُ الْآيَةَ الْكُبْرَىٰ
پھر موسیٰؑ نے اُسے (اپنے پروردگار کی) بڑی نشانی دکھائی