Surah Al-Balad
The City • 20 Ayahs • Meccan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ لَا أُقْسِمُ بِهَـٰذَا الْبَلَدِ
نہیں ! میں قسم کھاتا ہوں اس شہرِ (مکّہ) کی
وَأَنتَ حِلٌّ بِهَـٰذَا الْبَلَدِ
اور (جبکہ اے محبوبِ کریمۖ) آپۖ اس شہر میں تشریف فرما ہیں
وَوَالِدٍ وَمَا وَلَدَ
اور قسم کھاتا ہوں (تمھارے) باپ (ابراہیمؑ) کی اور اُن کی اولاد کی
لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي كَبَدٍ
بےشک ہم نے انسان کو بڑی مشقت میں (زندگی بسر کرنے کے لیے) پیدا کیا ہے
أَيَحْسَبُ أَن لَّن يَقْدِرَ عَلَيْهِ أَحَدٌ
کیا وہ خیال کرتا ہے کہ اس پر کسی کا بس نہیں چلے گا
يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًا لُّبَدًا
(انسان) کہتا ہے میں نے ڈھیروں مال لُٹا دیا
أَيَحْسَبُ أَن لَّمْ يَرَهُ أَحَدٌ
کیا وہ سمجھتا ہے کہ اُسے کسی نے نہیں دیکھا (نہیں ایسا نہیں ہے ، درحقیقت اللہ تعالٰے انسان کے ہر عمل کو دیکھ رہا ہے)
أَلَمْ نَجْعَل لَّهُ عَيْنَيْنِ
کیا ہم نے اس کو دو آنکھیں نہیں عطا کیں (کہ ان سے صحیح اور غلط میں فرق پہچانے)
وَلِسَانًا وَشَفَتَيْنِ
اور ایک زبان اور دو ہونٹ (کہ حق بات کہے)
وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ
اور ہم نے اس کو (نیکی اور بدی کے) دونوں نمایاں راستے دکھا دیے
فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ
مگر وہ (مجاہدے کی دشوار گزار) گھاٹی میں داخل ہی نہیں ہوا
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْعَقَبَةُ
اور تم کیا جانو ! کیا ہے وہ (مجاہدے کی دشوار گزار) گھاٹی
فَكُّ رَقَبَةٍ
وہ (کسی غلام کی غلامی سے) گردن کا چھڑوانا ہے
أَوْ إِطْعَامٌ فِي يَوْمٍ ذِي مَسْغَبَةٍ
�ا فاقے کے دن (خود بھوکے رہ کر کسی دوسرے کو) کھانا کھلانا ہے
يَتِيمًا ذَا مَقْرَبَةٍ
�تیم کو جو (قریبی) رشتہ دار ہو
أَوْ مِسْكِينًا ذَا مَتْرَبَةٍ
�ا کسی خاک نشین مسکین کو
ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ
پھر (ان اعمالِ خیر کے ساتھ مزید یہ کہ) وہ ایمان والوں میں سے ہو ۔ جو ایک دوسرے کو نصیحت کرتے ہیں ۔ صبر (و استقامت) کی اور ایک دوسرے کو نصیحت کرتے ہیں ، رحمدلی (اور ہمدردی) کی
أُولَـٰئِكَ أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ
�ہی (خوش نصیب) داہنے ہاتھ جاتے ہیں
وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِنَا هُمْ أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ
اور جن (بدبختوں) نے ہماری آئتوں کا انکار کیا وہ بائیں ہاتھ والے میں
عَلَيْهِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةٌ
(روزِ قیامت) اُن پر آگ چھائی ہوئی ہوگی