Al-Bayan
Arabic size
ا
Urdu size
ا

Surah Al-An'am

The Cattle • 165 Ayahs • Meccan

star

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَجَعَلَ الظُّلُمَاتِ وَالنُّورَ ۖ ثُمَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِرَبِّهِمْ يَعْدِلُونَ

1

(حقیقی) تعریف تو اللہ ہی کے لئے ہے جس نے آسمانوں اور ﺰمین کو پیدا کیا اور اندھیروں اور روشنی کو بنایا ، پھر بھی یہ کافر لوگ (اپنے جھوٹے خداؤں کو) اپنے ربّ کے برابر ٹھہراتے ہیں !

هُوَ الَّذِي خَلَقَكُم مِّن طِينٍ ثُمَّ قَضَىٰ أَجَلًا ۖ وَأَجَلٌ مُّسَمًّى عِندَهُ ۖ ثُمَّ أَنتُمْ تَمْتَرُونَ

2

وہی (اللہ) جس نے تمہیں پانی ملی مٹی (یعنی گارے) سے پیدا کیا ۔ پھر اس نے (تمہارے لیے زندگی کی) ایک مدت مقرر کر دی اور (ایک دوسری) مدت (اور بھی ہے یعنی قیامت) جو اس کے ہاں طے شدہ ہے ۔ پھر بھی تم شک کرتے ہو ؟

وَهُوَ اللَّهُ فِي السَّمَاوَاتِ وَفِي الْأَرْضِ ۖ يَعْلَمُ سِرَّكُمْ وَجَهْرَكُمْ وَيَعْلَمُ مَا تَكْسِبُونَ

3

Translation pending review.

وَمَا تَأْتِيهِم مِّنْ آيَةٍ مِّنْ آيَاتِ رَبِّهِمْ إِلَّا كَانُوا عَنْهَا مُعْرِضِينَ

4

Translation pending review.

فَقَدْ كَذَّبُوا بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُمْ ۖ فَسَوْفَ يَأْتِيهِمْ أَنبَاءُ مَا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ

5

Translation pending review.

أَلَمْ يَرَوْا كَمْ أَهْلَكْنَا مِن قَبْلِهِم مِّن قَرْنٍ مَّكَّنَّاهُمْ فِي الْأَرْضِ مَا لَمْ نُمَكِّن لَّكُمْ وَأَرْسَلْنَا السَّمَاءَ عَلَيْهِم مِّدْرَارًا وَجَعَلْنَا الْأَنْهَارَ تَجْرِي مِن تَحْتِهِمْ فَأَهْلَكْنَاهُم بِذُنُوبِهِمْ وَأَنشَأْنَا مِن بَعْدِهِمْ قَرْنًا آخَرِينَ

6

Translation pending review.

وَلَوْ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ كِتَابًا فِي قِرْطَاسٍ فَلَمَسُوهُ بِأَيْدِيهِمْ لَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ هَـٰذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ

7

Translation pending review.

وَقَالُوا لَوْلَا أُنزِلَ عَلَيْهِ مَلَكٌ ۖ وَلَوْ أَنزَلْنَا مَلَكًا لَّقُضِيَ الْأَمْرُ ثُمَّ لَا يُنظَرُونَ

8

Translation pending review.

وَلَوْ جَعَلْنَاهُ مَلَكًا لَّجَعَلْنَاهُ رَجُلًا وَلَلَبَسْنَا عَلَيْهِم مَّا يَلْبِسُونَ

9

Translation pending review.

وَلَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّن قَبْلِكَ فَحَاقَ بِالَّذِينَ سَخِرُوا مِنْهُم مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ

10

(اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم) آپۖ سے پہلے بھی (بہت سے) رسولوں کے ساتھ مذاق کیا جاتا رہا ہے ۔ مگر ان مذاق اُڑانے والوں کو اُسی چیز نے گھیر لیا جس کا وہ مذاق اُڑاتے تھے

قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ ثُمَّ انظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ

11

(آپۖ انہیں) کہہ دیجئے کہ زمین میں چلو پھرو پھر دیکھو (رسولوں کو) جھٹلانے والوں کا کیسا انجام ہُوا

قُل لِّمَن مَّا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ قُل لِّلَّهِ ۚ كَتَبَ عَلَىٰ نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ ۚ لَيَجْمَعَنَّكُمْ إِلَىٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ لَا رَيْبَ فِيهِ ۚ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنفُسَهُمْ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ

12

اِن (منکروں) سے پوچھیں کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ کس کا ہے ؟ (یہ کافر کیا جواب دیں گے خود ہی کہہ دیں) کہ اللہ ہی کا ہے ۔ اؙس نے رحم کرنا اپنے اوپر لازم کر لیا ہے (اِسی لئے وہ تمہاری نافرمانیوں اور سرکشیوں پر جلدی نہیں پکڑتا) ۔ روزِ قیامت وہ تم سب کو ضرور جمع کرے گا جس (کے آنے) میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے ۔ مگر جن لوگوں نے خود اپنے آپ کو خسارے میں ڈال دیا ہے وہ ایمان نہیں لائیں گے

۞ وَلَهُ مَا سَكَنَ فِي اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ

13

رات (کے اندھیرے) اور دن (کے اؙجالے) میں جو کچھ موجود ہے سب اللہ کا ہے اور وہ سب کچھ سنتا جانتا ہے

قُلْ أَغَيْرَ اللَّهِ أَتَّخِذُ وَلِيًّا فَاطِرِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَهُوَ يُطْعِمُ وَلَا يُطْعَمُ ۗ قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ أَوَّلَ مَنْ أَسْلَمَ ۖ وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِينَ

14

کہہ دیجئے ، کیا میں اللہ کو چھوڑ کر کسی غیر کو اپنا سرپرست بنا لوں ؟ وہ (اللہ) جو آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والا ہے اور وہ (الله) جو (ساری مخلوق کو) کھلاتا پلاتا ہے اور اؙسے کھلایا نہیں جاتا ۔ کہہ دیجئے مجھے تویہی حُکم دیا گیا ہے کہ میں سب سے پہلے اؙسکے آگے سرِ تسلیم خم کروں اور (یہ تاکید بھی کر دی گئی ہے کہ) آپۖ شرک کرنے والوں میں ہرگز شامل نہ ہونا

قُلْ إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ

15

آپۖ (یہ بھی) کہہ دیجئے ۔ کہ اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں (جو کسی طرح بھی ممکن نہیں) تو بے شک میں اؙس بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں

مَّن يُصْرَفْ عَنْهُ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمَهُ ۚ وَذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْمُبِينُ

16

اُس دن جس (شخص) سے وہ (عذاب) ہٹا دیا گیا (تو وہ سمجھ لے کہ) اؙس پر (اللہ نے) اپنا رحم کر دیا ۔ اور یہی نمایاں کامیابی ہے

وَإِن يَمْسَسْكَ اللَّهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ ۖ وَإِن يَمْسَسْكَ بِخَيْرٍ فَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

17

اور اگر اللہ تجھے کوئی تکلیف پہنچائے تو اؙس کے سوا کوئی بھی اِسے دوؙر کرنے والا نہیں اور اگر وہ تجھے کسی بھلائی سے نواز دے تو وہ ہر چیز پر خوب قدرت رکھنے والا ہے

وَهُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهِ ۚ وَهُوَ الْحَكِيمُ الْخَبِيرُ

18

اور وہی اپنے بندوں پر غالب ہے اور وہی کامل حکمت والا ہر بات سے باخبر ہے

قُلْ أَيُّ شَيْءٍ أَكْبَرُ شَهَادَةً ۖ قُلِ اللَّهُ ۖ شَهِيدٌ بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ ۚ وَأُوحِيَ إِلَيَّ هَـٰذَا الْقُرْآنُ لِأُنذِرَكُم بِهِ وَمَن بَلَغَ ۚ أَئِنَّكُمْ لَتَشْهَدُونَ أَنَّ مَعَ اللَّهِ آلِهَةً أُخْرَىٰ ۚ قُل لَّا أَشْهَدُ ۚ قُلْ إِنَّمَا هُوَ إِلَـٰهٌ وَاحِدٌ وَإِنَّنِي بَرِيءٌ مِّمَّا تُشْرِكُونَ

19

آپۖ (ان سے) پوچھئے کہ گواہی دینے میں سب سے بڑھ کر کون ہے ؟ (آپۖ ہی) کہہ دیجئے کہ اللہ میرے اور تمہارے درمیان گواہ ہے اور یہ قرآن میری طرف اس لئے وحی کیا گیا ہے کہ اس کے ذریعے تمہیں اور جس جس تک (یہ قرآن) پہنچے (سب کو اللہ کے عذاب سے) ڈراؤں ۔ کیا تم لوگ واقعی اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ اللہ کے ساتھ دوسرے خُدا بھی ہیں (جن کی عبادت کی جاسکتی ہے) ؟ کہہ دیجئے ، کہ میں (تو اس جھوٹ کی) گواہی نہیں دیتا ، (مزید) فرما دیں کہ بے شک معبودِ واحد تو صرف وہ (اللہ) ہی ہے اور میں قطعی طور پر بیزار ہوں ان (بُتوں) سے جنہیں تم شریک ٹھہراتے ہو

الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمُ ۘ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنفُسَهُمْ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ

20

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی تھی وہ اس (نبیِ آخرالزّماں صلی اللہ علیہ وسلم) کو اس طرح پہچانتے ہیں جیسے وہ اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں ۔ مگر(یہ وہ بدنصیب ہیں) جنہوں نے اپنے آپ کو (دائمی) خسارے میں ڈال دیا ہے سو وہ ایمان لانے والے نہیں