Surah Al-Ikhlas
Sincerity • 4 Ayahs • Meccan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ
فرما دیجئے (اے میرے حبیبۖ) وہ اللہ ہے جو (اپنی ذات و صفات اور جملہ خصوصیات میں) یکتا ہے
اللَّهُ الصَّمَدُ
اللہ بے نیاز ہے (کسی کا محتاج نہیں ، سب اُسی کے محتاج ہیں)
لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ
(جان رکھو کہ !) نہ اُس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے
وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ
اور کوئی ایک بھی اُس کا ہمسر (یا ہم پلّہ) نہیں