Al-Bayan
Arabic size
ا
Urdu size
ا

Surah Az-Zalzalah

The Earthquake • 8 Ayahs • Medinan

star

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا

1

جب تھرتھرانے لگے گی زمین پوری شدّت کے ساتھ

وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا

2

اور زمین اپنے سارے بوجھ نکال باہر کرے گی

وَقَالَ الْإِنسَانُ مَا لَهَا

3

اور انسان (مارے حیرت کے) کہے گا ، اسے کیا ہو گیا ہے

يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا

4

اُس روز وہ (زمین) اپنے سارے حالات بیان کر دے گی (کہ اُس پر کیا بیتی)

بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَىٰ لَهَا

5

کیونکہ آپۖ کے رب نے اُسے (یہ ہی) حکم بھیجا ہے

يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ النَّاسُ أَشْتَاتًا لِّيُرَوْا أَعْمَالَهُمْ

6

اُس روز لوگ متفرق حالت میں پلٹ کر آئیں گےاُس روز لوگ الگ الگ گروہوں میں پلٹ کر آئیں گے تاکہ اُنہیں اُن کےاعمال دکھا دیے جائیں

فَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ

7

پس جس نے ذرّہ برابر بھی نیکی کی ہوگی وہ اُسے دیکھ لے گا

وَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ

8

اور جس نے ذرّہ برابر بھی بُرائی کی ہوگی وہ (بھی) اُسے دیکھ لے گا