Surah Al-Ma'un
Small Kindnesses • 7 Ayahs • Meccan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ أَرَأَيْتَ الَّذِي يُكَذِّبُ بِالدِّينِ
کیا آپۖ نے اُس شخص کو دیکھا جو روزِ جزا (و سزا) کو جھٹلاتا ہے
فَذَٰلِكَ الَّذِي يَدُعُّ الْيَتِيمَ
�ہ وہی ( بدخت) ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے
وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ الْمِسْكِينِ
اور مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا
فَوَيْلٌ لِّلْمُصَلِّينَ
پس تباہی ہے ایسے نمازیوں کے لئے
الَّذِينَ هُمْ عَن صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ
جو اپنی نمازوں (کی مقصدیت) سے غفلت برتتے ہیں
الَّذِينَ هُمْ يُرَاءُونَ
وہ جو (اپنی نمازوں اور عبادات کا) دکھاوا کرتے ہیں (تاکہ لوگوں میں نیک اور پرہیزگار مشہور ہوں)
وَيَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ
(اور باطن کا حال ایسا ہے ان لوگوں کا کہ) روزمرّہ استعمال کی چھوٹی چھوٹی چیزیں بھی (لوگوں کو استعمال کے لیے) نہیں دیتے