Surah Ar-Rahman
The Beneficent • 78 Ayahs • Medinan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ الرَّحْمَـٰنُ
(وہ) رحمن ہی ہے
عَلَّمَ الْقُرْآنَ
جس نے (خود محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو) قرآن کی تعلیم دی
خَلَقَ الْإِنسَانَ
(اؙسی نے) انسان کو پیدا فرمایا
عَلَّمَهُ الْبَيَانَ
(پھر) اُسے بولنا سکھایا
الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ
سورج اور چاند (اُسی کے) متعین کردہ حساب کے تحت گردش میں ہیں
وَالنَّجْمُ وَالشَّجَرُ يَسْجُدَانِ
تارے اور درخت سب سجدہ ریز ہیں
وَالسَّمَاءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ الْمِيزَانَ
اور آسمان کو اؙسی نے بلند کر رکھا ہے اور (عَدل کے لئے) ترازو قائم کر رکھی ہے
أَلَّا تَطْغَوْا فِي الْمِيزَانِ
تاکہ تم تولنے میں زیادتی نہ کرو
وَأَقِيمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا الْمِيزَانَ
اور انصاف کے ساتھ ٹھیک ٹھیک تولو اور ترازو میں ڈنڈی نہ مارو
وَالْأَرْضَ وَضَعَهَا لِلْأَنَامِ
اور زمین کو اُسی نے مخلوق کے لئے بچھا دیا
فِيهَا فَاكِهَةٌ وَالنَّخْلُ ذَاتُ الْأَكْمَامِ
اس میں (بکثرت لذیذ) پھل ہیں ، کھجور کے درخت ہیں (جن کے) پھل غلافوں میں لپٹے ہوئے ہیں
وَالْحَبُّ ذُو الْعَصْفِ وَالرَّيْحَانُ
(طرح طرح کے) اناج ہیں جن میں بھوسا بھی ہوتا ہے اور خوشبودار پھول
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس (ایے گروہِ جنّ وانس) تم اپنے رب کی کِن کِن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ۔۔ ؟
خَلَقَ الْإِنسَانَ مِن صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِ
اُسی نے انسان کو ٹھیکرے کی طرح کھنکھناتی مٹی سے بنایا
وَخَلَقَ الْجَانَّ مِن مَّارِجٍ مِّن نَّارٍ
اور جنات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ۔۔۔۔ ؟
رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِ وَرَبُّ الْمَغْرِبَيْنِ
(وہی) دونوں مَشرقوں کا رب ہے اور (وہی) دونوں مغربوں کا رب ہے
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم دونوں اپنے رب کی کِن کِن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ۔۔۔۔ ؟
مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيَانِ
اُسی نے دو سمندر رواں کئے کہ باہم مل جائیں
بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَّا يَبْغِيَانِ
(مگر) ان دونوں کے درمیان ایک آڑ ہے وہ باہم گڈمڈ نہیں ہوتے