Surah Al-Jumu'ah
Friday • 11 Ayahs • Medinan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ
اللہ کی تسبیح کر رہی ہے ہر وہ (چیز) جو آسمانوں میں ہے اور ہروه (چیز) جو زمین میں ہے ۔ جو (حقیقی) بادشاہ ہے ، (ہر طرح کے نقائص اور کمزوریوں سے) پاک ، سب پر غالب ، بڑی حکمت والا ہے
هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَإِن كَانُوا مِن قَبْلُ لَفِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ
وبی (اللہ ربّ العزّت) ہے جس نے ان پڑھ لوگوں میں ایک رسول (یعنی محمدصلی اللہ علیہ وسلم) خود انہی میں سے مبعوث فرمایا ۔ جو اُن پر اؙس کی آیات پڑھ کر سناتا ہے ، اؙن کا تزکیہ نفس کرتا ہے اور اؙنہیں کتاب و حکمتکی تعلیم دیتا ہے ۔ حالانکہ وہ اس سے پہلے کھلی گمراہی میں تھے
وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
(اس رسولۖ کی بعثت قیامت تک آنے والے) اُن دوسرے لوگوں کے لئے بھی ہے جو ابھی اؙن سے نہیں ملے ہیں ، اور وہ زبردست (قوتوں کا مالک) بڑی حکمت والا ہے
ذَٰلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَاءُ ۚ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ
(نبی آخر الزّماں محمد مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت اور حضورۖ کا فیض عام) یہ سب اللہ کا فضل ہے وہ جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے ۔ اور اللہ صاحب فضل عظیم ہے
مَثَلُ الَّذِينَ حُمِّلُوا التَّوْرَاةَ ثُمَّ لَمْ يَحْمِلُوهَا كَمَثَلِ الْحِمَارِ يَحْمِلُ أَسْفَارًا ۚ بِئْسَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِ اللَّهِ ۚ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ
جن لوگوں کو تورات کا حامل بنایا گیا تھا مگر اؙنہوں نے اس کا بار نہ اٹھایا ۔ اُن کی مثال اُس گدھے کی سی ہے جس پر کتابیں لدی ہوئی ہوں ۔ (اس سے بھی زیادہ) بری مثال تو اُن لوگوں کی ہے جنہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلا دیا ہے ۔ اور اللہ (ایسے) ظالموں کی راہنمائی نہیں کرتا
قُلْ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ هَادُوا إِن زَعَمْتُمْ أَنَّكُمْ أَوْلِيَاءُ لِلَّهِ مِن دُونِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
فرما دیجئے (اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم) اے لوگو جو یہودی بن گئے ہو اگر تم لوگ یہ دعوٰی کرتے ہو کہ سب لوگوں کو چھوڑ کر بس تم ہی اللہ کے چہیتے ہو تو موت کی تمنا کرو ، اگر تم (اپنے زعم میں) سچے ہو
وَلَا يَتَمَنَّوْنَهُ أَبَدًا بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ ۚ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالظَّالِمِينَ
اور (اے نبیۖ صادق) یہ لوگ کبھی بھی اس کی تمنّا نہ کریں گے ۔ اؙن کرتوتوں کی وجہ سے جو یہ اپنے ہاتھوں آگے بھیج چکے ہیں ۔ اور اللہ ان ظالوں کو خوب جانتا ہے
قُلْ إِنَّ الْمَوْتَ الَّذِي تَفِرُّونَ مِنْهُ فَإِنَّهُ مُلَاقِيكُمْ ۖ ثُمَّ تُرَدُّونَ إِلَىٰ عَالِمِ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
فرما دیجئے (اے حبیبۖ) جس موت سے تم بھاگتے ہو وہ تو تمہیں آ کر رہے گی ۔ پھر تمہیں لوٹا دیا جائے گا اؙس (ربّ) کی طرف جو ہر پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا ہے ۔ سو وہ تمہیں آگاہ کر دے گا جو کچھ تم کرتے رہے ہو
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَاةِ مِن يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَىٰ ذِكْرِ اللَّهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ ۚ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ
اے ایمان والو ۔ جب جمعہ کے دن (جمعہ کی) نماز کے لئے اذان دی جائے تو فوراً اللہ کے ذکر (یعنی خطبہ و نماز) کی طرف تیزی سے چل پڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو ۔ یہ تمہارے لئے زیادہ بہتر ہے اگر تم (حقیقت) جان لو
فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلَاةُ فَانتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِن فَضْلِ اللَّهِ وَاذْكُرُوا اللَّهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ
پھر جب نماز پوری ہو جائے تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل (یعنی رزق حلال) تلاش کرو ۔ اور اللہ کو کثرت سے یاد کرتے رہو ۔ تاکہ تم فلاح پاؤ
وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا ۚ قُلْ مَا عِندَ اللَّهِ خَيْرٌ مِّنَ اللَّهْوِ وَمِنَ التِّجَارَةِ ۚ وَاللَّهُ خَيْرُ الرَّازِقِينَ
اور (بعض لوگوں نے) جب تجارت یا کھیل تماشا ہوتے دیکھا تو اُس کی طرف بھاگ کھڑے ہوئے ۔ اور آپۖ کو (دوران خطبہ) کھڑا چھوڑ گئے ۔ (فرما دیجئے) کہ جو (نعمتیں) اللہ کے پاس ہیں وہ کھیل تماشے اور تجارت سے بہتر ہیں ۔ اور اللہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے