Surah Al-Bayyinah
The Clear Proof • 8 Ayahs • Medinan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَالْمُشْرِكِينَ مُنفَكِّينَ حَتَّىٰ تَأْتِيَهُمُ الْبَيِّنَةُ
اہلِ کتاب اور مشرکین میں سے جو لوگ کافر تھے (وہ اپنے کفر سے ) باز آنے والے نہ تھے ۔ جب تک کہ ان کے پاس دلیلِ روشن نہ آتی
رَسُولٌ مِّنَ اللَّهِ يَتْلُو صُحُفًا مُّطَهَّرَةً
(یعنی) ایک رسولۖ ، اللہ کی طرف سے جو اِنہیں پاک صحیفے پڑھ کر سنائے
فِيهَا كُتُبٌ قَيِّمَةٌ
جن میں سچی اور درست باتیں لکھی ہوں
وَمَا تَفَرَّقَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ إِلَّا مِن بَعْدِ مَا جَاءَتْهُمُ الْبَيِّنَةُ
(اصل بات یہ ہے کہ) یہ اہلِ کتاب اس روشن دلیل (مراد حضرت محمدۖ) کے ان کے پاس آنے کے بعد ہی فرقوں میں بٹے
وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ حُنَفَاءَ وَيُقِيمُوا الصَّلَاةَ وَيُؤْتُوا الزَّكَاةَ ۚ وَذَٰلِكَ دِينُ الْقَيِّمَةِ
(حالانکہ شریعتِ محمدیۖ میں) اُن کو یہی حکم دیا گیا تھا کہ اللہ کی عبادت کریں ، دین کو اُس کے لیے خالص کرتے ہوئے ، بالکل یکسو ہو کر اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں اور یہی نہایت سچا دین ہے
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَالْمُشْرِكِينَ فِي نَارِ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ أُولَـٰئِكَ هُمْ شَرُّ الْبَرِيَّةِ
اہلِ کتاب اور مشرکین میں سے جن لوگوں نے (حضرت محمدۖ کی نبوت کا) انکار کیا وہ یقیناً جہنم میں ہوں گے (اور) اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔ یہی لوگ بدترین مخلوق ہیں
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أُولَـٰئِكَ هُمْ خَيْرُ الْبَرِيَّةِ
(اس کے برعکس اہلِ کتاب اور مشرکین میں سے) جو لوگ ایمان لائے (نبوت محمدیۖ پر) اور نیک اعمال کرتے رہے ۔ یہی لوگ بہترین مخلوق ہیں
جَزَاؤُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ جَنَّاتُ عَدْنٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ۖ رَّضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ۚ ذَٰلِكَ لِمَنْ خَشِيَ رَبَّهُ
ان کی جزا ان کے رب کے ہاں ہمیشہ رہنے کی جنّتیں ہیں ، جن کے نیچے نہریں رواں ہوگی ۔ وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اللہ تعالٰی اُن سے راضی اور وہ اُس سے راضی ۔ یہ (سعادت) اُس کے لیے ہے جو اپنے ربّ (کی ناراضی) سے ڈرے