Al-Bayan
Arabic size
ا
Urdu size
ا

Surah Ash-Shu'ara

The Poets • 227 Ayahs • Meccan

star

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ طسم

1

طاسین میم (حقیقی معانی اللہ تعالٰے اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں)

تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ

2

�ہ اؙس کتاب کی آیات ہیں جو (اپنا مُدعا) کھول کھول کر بیان کرتی ہے

لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ

3

(اے نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم) شائد آپۖ (اس غم میں) اپنی جان ہی کھو دو گے کہ یہ (کافر) ایمان نہیں لاتے !

إِن نَّشَأْ نُنَزِّلْ عَلَيْهِم مِّنَ السَّمَاءِ آيَةً فَظَلَّتْ أَعْنَاقُهُمْ لَهَا خَاضِعِينَ

4

اگر ہم چاہیں تو اِن پر آسمان سے (ایسی) نشانی اُتار دیں کہ ان کی گردنیں اس کے سامنے جُھکی کی جُھکی رہ جائیں

وَمَا يَأْتِيهِم مِّن ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمَـٰنِ مُحْدَثٍ إِلَّا كَانُوا عَنْهُ مُعْرِضِينَ

5

(مگر ان کا حال یہ ہے کہ) جب بھی اِن کے پاس الرحمٰن کی طرف سے کوئی نئی نصیحت آتی ہے تو یہ اس سے منہ پھیر لیتے ہیں

فَقَدْ كَذَّبُوا فَسَيَأْتِيهِمْ أَنبَاءُ مَا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ

6

اب جبکہ یہ (حقیقت) کو جھٹلا چکے ہیں ۔ پس عنقریب اؙنہیں اؙس (امر) کی خبریں پہنچ جائیں گی جس کا وہ مذاق اؙڑایا کرتے تھے

أَوَلَمْ يَرَوْا إِلَى الْأَرْضِ كَمْ أَنبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوْجٍ كَرِيمٍ

7

اور کیا اؙنہوں نے زمین کی طرف نگاہ نہیں ڈالی کہ ہم نے اس میں طرح طرح کی نفیس (عمدہ) نباتات اؙگائی ہیں ؟

إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ

8

�قیناً اس میں (قدرتِ الٰہیہ کی) ایک بڑی نشانی ہے مگر ان میں اکثر ماننے والے نہیں

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ

9

اور بے شک آپۖ کا رب سب پر غالب ، ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے

وَإِذْ نَادَىٰ رَبُّكَ مُوسَىٰ أَنِ ائْتِ الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ

10

اور (اِنہیں اُس وقت کی داستان بھی سنا دیں) جب آپۖ کے رب نے موسٰی (علیہ اسلام) کو آواز دی کہ ظالم قوم کی طرف جاؤ

قَوْمَ فِرْعَوْنَ ۚ أَلَا يَتَّقُونَ

11

(یعنی) قومِ فرعون کے پاس ۔۔۔۔۔۔ کیا وہ (اللہ کے غضب سے) بچنے والے نہیں ؟

قَالَ رَبِّ إِنِّي أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ

12

موسیٰ (علیہ السلام) نے عرض کیا ۔ اے پالنے والے ! میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے جھٹلا دیں گے

وَيَضِيقُ صَدْرِي وَلَا يَنطَلِقُ لِسَانِي فَأَرْسِلْ إِلَىٰ هَارُونَ

13

اور (ذمہ داری کے اس احساس کی وجہ سے) میرا سینہ تنگ ہو جاتا ہے اور میری زبان (بھی روانی سے) نہیں چلتی ۔ پس ہارونؑ کی طرف وحی بھیج دے (تاکہ وہ میرا معاون بن جائے)

وَلَهُمْ عَلَيَّ ذَنبٌ فَأَخَافُ أَن يَقْتُلُونِ

14

اور مجھ پر اؙن کے ہاں ایک جرم کا الزام بھی ہے اس لئے میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے قتل کر دیں گے

قَالَ كَلَّا ۖ فَاذْهَبَا بِآيَاتِنَا ۖ إِنَّا مَعَكُم مُّسْتَمِعُونَ

15

فرمایا ہرگز نہیں ۔ تم دونوں جاؤ ہماری نشانیاں لے کر ۔ ہم تمہارے ساتھ سب کچھ سنتے رہیں گے

فَأْتِيَا فِرْعَوْنَ فَقُولَا إِنَّا رَسُولُ رَبِّ الْعَالَمِينَ

16

پس تم دونوں فرعون کے پاس جاؤ اور کہو : ہم تمام جہانوں کے رب کے (بھیجے ہوئے) رسول ہیں

أَنْ أَرْسِلْ مَعَنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ

17

(ہمارے آنے کا مقصد یہ ہے کہ) تم بنی اسرائیل کو (آزادی دے کر) ہمارے ساتھ بھیج دو

قَالَ أَلَمْ نُرَبِّكَ فِينَا وَلِيدًا وَلَبِثْتَ فِينَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِينَ

18

(فرعون نے) کہا ۔ " کیا ہم نے تجھے اپنے ہاں بچہ سا نہیں پالا تھا ؟ اور تُو نے اپنی عمر کے کئی سال ہمارے ہاں گزارے

وَفَعَلْتَ فَعْلَتَكَ الَّتِي فَعَلْتَ وَأَنتَ مِنَ الْكَافِرِينَ

19

اور (پھر) تم نے اپنا وہ (کام) کر ڈالا جو تم نے کیا تھا (یعنی ایک قبطی کو مار ڈالا) تُو تو بڑا احسان فراموش ہے "

قَالَ فَعَلْتُهَا إِذًا وَأَنَا مِنَ الضَّالِّينَ

20

(موسٰیؑ نے) جواباً کہا ۔ (ٹھیک ہے مجھے اسکا اعتراف ہے مگر) اؙس وقت میں نے یہ کام نادانستگی میں کر دیا تھا (اس بات سے بے خبر کہ وہ قبطی میرے ایک گھونسے سے مر جائے گا)