Surah Adh-Dhariyat
The Winnowing Winds • 60 Ayahs • Meccan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ وَالذَّارِيَاتِ ذَرْوًا
اؙن ہواؤں کی قَسم جو (گرد) اُڑانے والی ہیں
فَالْحَامِلَاتِ وِقْرًا
پھر اُن (ہواؤں) کی قَسم جو پانی سے لدے ہوئے بادل اؙٹھانے والی ہیں
فَالْجَارِيَاتِ يُسْرًا
پھر اُن (ہواؤں) کی قَسم جو سُبک رفتاری سے چلتی ہیں
فَالْمُقَسِّمَاتِ أَمْرًا
پھر اُن (ہواؤں) کی قَسم جو ایک بڑے کام (بارش) کی تقسیم کرنے والی ہیں
إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَصَادِقٌ
بے شک (یومِ آخرت کا) جو وعدہ تم سے کیا جا رہا ہے ، وہ بالکل سچا ہے
وَإِنَّ الدِّينَ لَوَاقِعٌ
اور یقیناً (اعمال کی) جزا و سزا کا دن ضرور واقع ہوگا
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْحُبُكِ
اور آسمان کی قَسم جس میں راستے ہیں
إِنَّكُمْ لَفِي قَوْلٍ مُّخْتَلِفٍ
بے شک تم (آخرت کے بارے میں) مختلف اور بے ربط باتوں میں (پڑے) ہو
يُؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ أُفِكَ
اس سے وہی شخص رو گردانی کرتا ہے جو (حق سے) پھیر دیا گیا ہو
قُتِلَ الْخَرَّاصُونَ
قیاس و گمان سے جھوٹ بولنے والے ہلاک ہو گئے
الَّذِينَ هُمْ فِي غَمْرَةٍ سَاهُونَ
وہ جو جہالت و غفلت میں (آخرت کو) بھول چکے ہیں
يَسْأَلُونَ أَيَّانَ يَوْمُ الدِّينِ
پوچھتے ہیں آخر وہ روزِ جزا کب آئے گا ؟
يَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ يُفْتَنُونَ
�ہ وہ دن ہو گا جب وہ آگ پر تپائے جائیں گے
ذُوقُوا فِتْنَتَكُمْ هَـٰذَا الَّذِي كُنتُم بِهِ تَسْتَعْجِلُونَ
(اُن سے کہا جائے گا) اپنے فتنے کا مزہ چکھو ۔ یہی وہ (عذاب) ہے جس کے لئے تم جلدی مچا رہے تھے
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ
البتہ گنا ہوں سے بچنے والے (خوش نصیب اُس روز) باغوں اور چشموں میں ہوں گے
آخِذِينَ مَا آتَاهُمْ رَبُّهُمْ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَٰلِكَ مُحْسِنِينَ
اؙن (نعمتوں) کو (بصد شکر) لے رہے ہوں گے جو اُن کا رب اؙنہیں دے رہا ہو گا ۔ اس لئے کہ وہ (اس دن کے آنے سے پہلے بھی) نیکو کار تھے
كَانُوا قَلِيلًا مِّنَ اللَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ
وہ (اللہ سے شدید محبت کرنے والے) راتوں کو کم ہی سویا کرتے تھے
وَبِالْأَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُونَ
اور رات کے پچھلے پہروں میں (اپنی خطاؤں کی) بخشش طلب کیا کرتے تھے
وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ
اور اؙن کے مال و دولت میں مانگنے والوں اور حاجت مندوں کا حق (موجود) تھا (وہ صدقات و خیرات کرتے رہتے تھے)
وَفِي الْأَرْضِ آيَاتٌ لِّلْمُوقِنِينَ
اور (دیکھو) کامل یقین رکھنے والوں کے لئے زمین میں بہت سی نشانیاں ہیں