Al-Bayan
Arabic size
ا
Urdu size
ا

Surah Ya-Sin

Ya Sin • 83 Ayahs • Meccan

star

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ يس

1

�اسین (حقیقی معنی اللہ اور رسولۖ بہتر جانتے ہیں)

وَالْقُرْآنِ الْحَكِيمِ

2

قرآنِ حکیم کی قسم

إِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ

3

(اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم) یقیناً آپۖ رسولوں میں سے ہیں

عَلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ

4

سیدھے راستے پر ہیں

تَنزِيلَ الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ

5

(یہ قرآن) غالب (اور) رحیم ہستی کا نازل کردہ ہے

لِتُنذِرَ قَوْمًا مَّا أُنذِرَ آبَاؤُهُمْ فَهُمْ غَافِلُونَ

6

تاکہ آپۖ اؙس قوم کو ڈرا سکیں جن کے باپ دادا کو (طویل عرصہ سے) نہیں ڈرایا گیا اس لئے وہ غفلت میں پڑے ہوئے ہیں

لَقَدْ حَقَّ الْقَوْلُ عَلَىٰ أَكْثَرِهِمْ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ

7

بے شک (ان کے مسلسل کفر و عناد کے باعث) ان کے اکثر لوگوں پر یہ بات لازم ہو چکی ہے کہ وہ ایمان نہیں لائیں گے

إِنَّا جَعَلْنَا فِي أَعْنَاقِهِمْ أَغْلَالًا فَهِيَ إِلَى الْأَذْقَانِ فَهُم مُّقْمَحُونَ

8

بے شک ہم نے ان کی گردنوں میں (تبکر اور ہٹ دھرمی کے) طوق ڈال دیئے ہیں ۔ پس وہ ان کی ٹھوڑیوں تک پہنچے ہوئے ہیں اسلئے ان کے سر (تکبر و نحوست سے) اوپر کو اُٹھے ہوئے ہیں

وَجَعَلْنَا مِن بَيْنِ أَيْدِيهِمْ سَدًّا وَمِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا فَأَغْشَيْنَاهُمْ فَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ

9

�م نے (غرورِ دنیا کی) ایک دیوار اُن کے آگے کھڑی کر دی ہے اور (تکذیبِ آخرت) کی ایک دیوار اُن کے پیچھے کھڑی کر دی ہے۔ اور پھر ہم نے اُن (کی آنکھوں) پر (جہالت کا) پردہ ڈال دیا ہے ۔ اؙنہیں اب کچھ نہیں سوجھتا

وَسَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَأَنذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنذِرْهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ

10

اور اُن کے لئے برابر ہے خواہ آپۖ اؙنہیں (اللہ کے عذاب سے) ڈرائیں یا نہ ڈرائیں وہ ایمان نہیں لائیں گے

إِنَّمَا تُنذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكْرَ وَخَشِيَ الرَّحْمَـٰنَ بِالْغَيْبِ ۖ فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَأَجْرٍ كَرِيمٍ

11

آپۖ تو صرف اؙسی شخص کو ڈراتے ہیں جو نصحیت کی پیروی کرتا ہے ۔ اور خدائےِ رحمٰن سے بن دیکھے ڈرتا ہے ۔ پس آپۖ اؙسے مغفرت اور اجرِ کریم کی بشارت دے دیں

إِنَّا نَحْنُ نُحْيِي الْمَوْتَىٰ وَنَكْتُبُ مَا قَدَّمُوا وَآثَارَهُمْ ۚ وَكُلَّ شَيْءٍ أَحْصَيْنَاهُ فِي إِمَامٍ مُّبِينٍ

12

�م یقیناً (ایک دن) مُردوں کو زندہ کریں گے ۔ اور ہم وہ سب کچھ لکھ رہے ہیں جو (اعمال) وہ آ گے بھیج چکے ہیں اور اُن کے اثرات (جو پیچھے رہ گئے ہیں وہ بھی لکھ رہے ہیں) ۔ اور ہم نے ہر چیز کو روشن کتاب (یعنی لوحِ محفوظ) میں شمار کر رکھا ہے

وَاضْرِبْ لَهُم مَّثَلًا أَصْحَابَ الْقَرْيَةِ إِذْ جَاءَهَا الْمُرْسَلُونَ

13

اور آپۖ ان کے لئے ایک بستی (شام کے شہر انطاکیہ) کے باشندوں کی مثال بیان کریں جب ان کے پاس رسول آئے

إِذْ أَرْسَلْنَا إِلَيْهِمُ اثْنَيْنِ فَكَذَّبُوهُمَا فَعَزَّزْنَا بِثَالِثٍ فَقَالُوا إِنَّا إِلَيْكُم مُّرْسَلُونَ

14

جب کہ ہم نے ان کی طرف (پہلے) دو (رسول) بھیجے تو اؙنہوں نے ان دونوں کو جھٹلا دیا ۔ پھر ہم نے تیسرے (رسول) سے اؙنہیں تقویت دی ۔ پھر اُنہوں نے کہا بے شک ہم تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں

قَالُوا مَا أَنتُمْ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَمَا أَنزَلَ الرَّحْمَـٰنُ مِن شَيْءٍ إِنْ أَنتُمْ إِلَّا تَكْذِبُونَ

15

(بستی والوں نے) کہا تم کچھ نہیں ہو مگر ہمارے جیسے بشر ! اور خدائےِ رحمٰن نے ہرگز کوئی چیز نازل نہیں کی ۔ تم محض جھوٹ بولتے ہو

قَالُوا رَبُّنَا يَعْلَمُ إِنَّا إِلَيْكُمْ لَمُرْسَلُونَ

16

(رسولوں نے) کہا ۔ " ہمارا رب جانتا ہے کہ ہم یقیناً تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں

وَمَا عَلَيْنَا إِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ

17

اور ہم پر صاف صاف پیغام پہنچا دینے کے سوا کوئی ذمہ داری نہیں ہے

قَالُوا إِنَّا تَطَيَّرْنَا بِكُمْ ۖ لَئِن لَّمْ تَنتَهُوا لَنَرْجُمَنَّكُمْ وَلَيَمَسَّنَّكُم مِّنَّا عَذَابٌ أَلِيمٌ

18

(بستی والے) کہنے لگے ہم تو تمہیں اپنے لئے فالِ بد سمجھتے ہیں ۔ اگر تم واقعی باز نہ آئے تو ہم تمہیں یقیناً سنگسار کر دیں گے اور ہماری طرف سے تمہیں لازماً درد ناک عذاب پہنچے گا

قَالُوا طَائِرُكُم مَّعَكُمْ ۚ أَئِن ذُكِّرْتُم ۚ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُونَ

19

(رسولوں نے) جواب دیا ۔ تمہاری فال بد تو تمہارے اپنے ساتھ لگی ہوئی ہے ۔ کیا اس لئے کہ تمہیں نصیحت کی گئی ہے ۔ اصل بات تو یہ ہے کہ تم حد سے گزرے ہوئے (لوگ) ہو

وَجَاءَ مِنْ أَقْصَى الْمَدِينَةِ رَجُلٌ يَسْعَىٰ قَالَ يَا قَوْمِ اتَّبِعُوا الْمُرْسَلِينَ

20

(اتنے میں) شہر کے پرلے کنارے سے ایک آدمی دوڑتا ہوا آیا ۔ بولا اے میری قوم رسولوں کی پیروی کر لو