Al-Bayan
Arabic size
ا
Urdu size
ا

Surah Al-Mu'minun

The Believers • 118 Ayahs • Meccan

star

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ

1

�قیناً فلاح پا گئے وہ مومن

الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ

2

جو اپنی نمازوں میں عاجزی اختیار کرتے ہیں

وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ

3

اور جو بے ہودہ باتوں سے دوؙر رہتے ہیں

وَالَّذِينَ هُمْ لِلزَّكَاةِ فَاعِلُونَ

4

اور جو (ہمیشہ) زکوٰة ادا کرتے رہتے ہیں

وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ

5

اور وہ جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں

إِلَّا عَلَىٰ أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ

6

سوائے اپنی بیویوں کے یا اؙن کنیزوں کے جو اِن کے ہاتھوں کی مِلک ہیں ۔ بے شک (ان سے مباشرت کرنے پر) اؙنہیں کوئی ملامت نہیں

فَمَنِ ابْتَغَىٰ وَرَاءَ ذَٰلِكَ فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْعَادُونَ

7

پھر جو کوئی ان (حلال عورتوں) کے سوا کسی اور کا خواہش مند ہُوا تو ایسے لوگ ہی حد سے گزرنے والے ہیں

وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ

8

اور وہ جو اپنی امانتوں اور عہد و پیمان کا پاس رکھتے ہیں

وَالَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَوَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ

9

اور وہ (بھی) جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں

أُولَـٰئِكَ هُمُ الْوَارِثُونَ

10

�ہی (خوش نصیب) لوگ (جنت کے) وارث ہیں

الَّذِينَ يَرِثُونَ الْفِرْدَوْسَ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ

11

جو میراث میں فردوس پائیں گے اور اس میں ہمیشہ رہیں گے

وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ مِن سُلَالَةٍ مِّن طِينٍ

12

اور البتہ ہم نے انسان کو پانی ملی مٹی کے سَت سے بنایا

ثُمَّ جَعَلْنَاهُ نُطْفَةً فِي قَرَارٍ مَّكِينٍ

13

پھر ہم نے اسے پانی کی بوند بنا کر ایک محفوظ مقام (یعنی رحمِ مادر) میں رکھا

ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقْنَا الْعَلَقَةَ مُضْغَةً فَخَلَقْنَا الْمُضْغَةَ عِظَامًا فَكَسَوْنَا الْعِظَامَ لَحْمًا ثُمَّ أَنشَأْنَاهُ خَلْقًا آخَرَ ۚ فَتَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ

14

پھر ہم نے پانی کی بوند (یعنی نطفے) کو خون کا لوتھڑا بنا دیا ۔ پھر ہم نے اسلوتھڑے کو گوشت کی بوٹی بنا دیا ۔ پھر ہم نے اس بوٹی سے ہڈیاں پیدا کر دیںپھر ہم نے ان ہڈیوں پر گوشت چڑھا دیا ۔ پھر (روح پھونک کر) ہم نے اِسے ایک دوسری مخلوق بنا کھڑا کیا ۔ سو بڑا ہی بابرکت ہے اللہ جو سب سے بہتر تخلیق فرمانے والا ہے

ثُمَّ إِنَّكُم بَعْدَ ذَٰلِكَ لَمَيِّتُونَ

15

پھر یقیناً تم (زندگی کے ان مراحل سے گزرنے کے بعد) مرنے والے ہو

ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تُبْعَثُونَ

16

اِس کے بعد بلاشبہ تمہیں روزِ قیامت (قبروں سے) اؙٹھایا جائے گا

وَلَقَدْ خَلَقْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعَ طَرَائِقَ وَمَا كُنَّا عَنِ الْخَلْقِ غَافِلِينَ

17

اور (یہی نہیں) ہم نے تمہارے اؙوپر تہ بہ تہ سات آسمانوں کے طبقات بنائے ہیں اور ہم اپنی تخلیق سے غافل نہیں ہوئے

وَأَنزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً بِقَدَرٍ فَأَسْكَنَّاهُ فِي الْأَرْضِ ۖ وَإِنَّا عَلَىٰ ذَهَابٍ بِهِ لَقَادِرُونَ

18

اور ہم ایک اندازے کے مطابق (عرصہ دراز تک) بادلوں سے پانی برساتے رہے ۔ پھر ہم نے اس پانی کو زمین (کی نشیبی جگہوں) میں ٹھہرا دیا ۔ (جس سے ابتدائی سمندر وجود میں آئے) اور (اگر ہم چاہیں تو) بے شک ہم اِسے (بخارات بنا کر) اؙڑا دینے کی قدرت بھی رکھتے ہیں

فَأَنشَأْنَا لَكُم بِهِ جَنَّاتٍ مِّن نَّخِيلٍ وَأَعْنَابٍ لَّكُمْ فِيهَا فَوَاكِهُ كَثِيرَةٌ وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ

19

پھرہم نے تمہارے لئے اس سے (ابتدائی نباتات اور پھر جنگلات کے وسیع ذخائر وجود میں لاتے ہوئے) کھجوروں اور انگوروں کے باغات پیدا کر دیے ۔ (علاوہ ازیں) تمہارے لئے اس میں (اور بھی) بہت سے پھل ، میوہ جات ہیں (جن سے تم لذت اندوز ہوتے ہو) اور انہی سے اپنی غذا کا سامان بھی کرتے ہو

وَشَجَرَةً تَخْرُجُ مِن طُورِ سَيْنَاءَ تَنبُتُ بِالدُّهْنِ وَصِبْغٍ لِّلْآكِلِينَ

20

اور (اِسی طرح) وہ درخت بھی (اؙگایا) جو طُورِ سینا سے نکلتا ہے (یعنی زیتون جو) تیل بھی لئے ہوئے اؙگتا ہے اور کھانے والوں کے لئے سالن بھی