Al-Bayan
Arabic size
ا
Urdu size
ا

Surah An-Nahl

The Bee • 128 Ayahs • Meccan

star

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ أَتَىٰ أَمْرُ اللَّهِ فَلَا تَسْتَعْجِلُوهُ ۚ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ

1

اللہ کا فیصلہ (قریب) آ پہنچا پس تم اس کے لئے جلدی نہ مچاؤ ۔ پاک ہے وه اور بالا و بَرتَر ہے اؙس شرک سے جو یہ (لوگ) کر رہے ہیں

يُنَزِّلُ الْمَلَائِكَةَ بِالرُّوحِ مِنْ أَمْرِهِ عَلَىٰ مَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ أَنْ أَنذِرُوا أَنَّهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا أَنَا فَاتَّقُونِ

2

وہ (اللہ ہی ہے تمہارا معبودِ حقیقی) جو اپنے حُکم سے فرشتوں کو وحی دے کر اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے نازل فرماتا ہے کہ انہیں متنبہ کر دو کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں ہے ۔ پس میرے (غضب) سے بچو

خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ ۚ تَعَالَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ

3

اُسی نے آسمانوں اور زمین کو درست تدبیر کے ساتھ پیدا فرمایا ہے ۔ اونچی ہے اؙس کی ذات) اُس شرک سے جو یہ (لوگ) کرتے ہیں

خَلَقَ الْإِنسَانَ مِن نُّطْفَةٍ فَإِذَا هُوَ خَصِيمٌ مُّبِينٌ

4

)اؙسی (خالقِ حقیقی) نے انسان کو ایک تولیدی قطرے سے پیدا کیا ۔ پھر وہ دیکھتے ہی دیکھتے (مطیع و فرماں بردار بننے کی بجائے) کُھلم کُھلا جھگڑنے لگا

وَالْأَنْعَامَ خَلَقَهَا ۗ لَكُمْ فِيهَا دِفْءٌ وَمَنَافِعُ وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ

5

اور (اُسی نے) ان مویشیوں کو پیدا فرمایا ۔ ان میں تمہارے لئے (چمڑے اور اؙون کا بنا ہُوا) گرم لباس ہے اور ہر طرح کے فائدے ہیں اور ان میں سے بعض کا تم (گوشت) کھاتے ہو

وَلَكُمْ فِيهَا جَمَالٌ حِينَ تُرِيحُونَ وَحِينَ تَسْرَحُونَ

6

اور ان (چوپائیوں) میں تمھارے لئے (فطرت کا) حُسن و جمال ہے کہ جب تم شام کو چرا کر واپس لاتے ہو اور جب تم (خوش و خرّم) صبح کو چرانے لے جاتے ہو

وَتَحْمِلُ أَثْقَالَكُمْ إِلَىٰ بَلَدٍ لَّمْ تَكُونُوا بَالِغِيهِ إِلَّا بِشِقِّ الْأَنفُسِ ۚ إِنَّ رَبَّكُمْ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ

7

اور یہ (جانور) تمہارے بوجھ (بھی) اُس شہر تک اُٹھا لے جاتے ہیں جہاں تم بغیر سخت مشقت کے نہیں پہنچ سکتے ۔ حقیقت تو یہ ہے کہ تمھارا رب نہایت شفیق رحم فرمانے والا ہے

وَالْخَيْلَ وَالْبِغَالَ وَالْحَمِيرَ لِتَرْكَبُوهَا وَزِينَةً ۚ وَيَخْلُقُ مَا لَا تَعْلَمُونَ

8

اور اُسی نے (پیدا کئے) گھوڑے اور خچر اور گدھے تاکہ تم اُن پر سواری کر سکو اور وہ (تمہارے لئے) باعثِ زیب و زینت بھی ہوں اور وہ (بہت سی چیزیں تمہارے فائدے کے لئے) پیدا فرماتا ہے جن کا تمہیں علم تک نہیں

وَعَلَى اللَّهِ قَصْدُ السَّبِيلِ وَمِنْهَا جَائِرٌ ۚ وَلَوْ شَاءَ لَهَدَاكُمْ أَجْمَعِينَ

9

اور اللہ ہی کے ذمے ہے سیدھا راستہ (بتانا) اور اِن میں غلط راہیں بھی ہیںاور اگر وہ چاہتا تو تم سب کو ضرور ہدایت کی راہ دکھاتا !

هُوَ الَّذِي أَنزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً ۖ لَّكُم مِّنْهُ شَرَابٌ وَمِنْهُ شَجَرٌ فِيهِ تُسِيمُونَ

10

وہی تو ہے (تمہیں پالنے والا) جس نے تمہارے لئے آسمان سے پانی برسایا ۔ جس میں سے تم پیتے بھی ہو اور اسی سے شجر کاری ہوتی ہے (جس سے نباتات ، سبزہ اور چراہ گاہیں اؙگتی ہیں) جن میں تم (اپنے جانور) چراتے ہو

يُنبِتُ لَكُم بِهِ الزَّرْعَ وَالزَّيْتُونَ وَالنَّخِيلَ وَالْأَعْنَابَ وَمِن كُلِّ الثَّمَرَاتِ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ

11

اِسی (پانی) سے وہ تمہارے لئے (طرح طرح کے) کھیت اور زیتون اور کجھور اور انگور اور ہر قسم کے پھل اؙگاتا ہے ۔ بے شک اس میں ایک بڑی نشانی ہے اُن لوگوں کے لئے جو غور و فکر کرتے ہیں

وَسَخَّرَ لَكُمُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ ۖ وَالنُّجُومُ مُسَخَّرَاتٌ بِأَمْرِهِ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَعْقِلُونَ

12

اور اؙسی (ربِّ کائنات) نے تمہارے لئے رات اور دن کو مسخّر کر رکھا ہے اور سورج اور چاند کو اور ستارے بھی اؙس کے حکم سے مسخّر ہیں ۔ بے شک اس میں بہت سی نشانیاں ہیں اؙن لوگوں کے لئے جو عقل سے کام لیتے ہیں

وَمَا ذَرَأَ لَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُخْتَلِفًا أَلْوَانُهُ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِّقَوْمٍ يَذَّكَّرُونَ

13

اور وہ (چیزیں) جو اؙس نے تمہارے لئے زمین میں پھیلا رکھی ہیں ، کئی طرح کے ہیں اؙن کے رنگ و رؙوپ ۔ بے شک اس میں بھی ایک بڑی نشانی ہے اُن لوگوں کے لئے جو نصیحت قبول کرتے ہیں

وَهُوَ الَّذِي سَخَّرَ الْبَحْرَ لِتَأْكُلُوا مِنْهُ لَحْمًا طَرِيًّا وَتَسْتَخْرِجُوا مِنْهُ حِلْيَةً تَلْبَسُونَهَا وَتَرَى الْفُلْكَ مَوَاخِرَ فِيهِ وَلِتَبْتَغُوا مِن فَضْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ

14

اور وہی تو ہے (تمہارا کارساﺰ) جس نے تمہارے لئے سمندر کو مسخّرکر رکھا ہے ۔ تاکہ تم اؙس سے تروتاﺰہ گوشت لے کر کھاؤ اور تم اس میں سے زیور (موتی وغیرہ) نکالو جسے تم (زیبائش کے لئے) پہنتے ہو ۔ اور تم دیکھتے ہو کہ اس میں کشتیاں پانی کو چیرتی ہوئی چلتی ہیں ۔ اور اس لئے بھی کہ تم (ان کے ذریعے) اؙس کا فضل (رزقِ حلال کی صورت میں) تلاش کرو اور تاکہ تم شکر گزار بن جاؤ

وَأَلْقَىٰ فِي الْأَرْضِ رَوَاسِيَ أَن تَمِيدَ بِكُمْ وَأَنْهَارًا وَسُبُلًا لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ

15

پارہ نمبر

وَعَلَامَاتٍ ۚ وَبِالنَّجْمِ هُمْ يَهْتَدُونَ

16

اور (دن کو تلاشِ راہ کے لئے) علامتیں بنا دیں اور لوگ (رات کو) ستاروں کے ذریعے بھی راہ پاتے ہیں

أَفَمَن يَخْلُقُ كَمَن لَّا يَخْلُقُ ۗ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ

17

کیا وہ خالق جو (اتنا کچھ) پیدا فرمائے اس کی مثل ہو سکتا ہے جو (کچھ بھی) پیدا نہ کر سکے ۔ کیا تم (اتنا بھی) نہیں سمجھتے ؟

وَإِن تَعُدُّوا نِعْمَةَ اللَّهِ لَا تُحْصُوهَا ۗ إِنَّ اللَّهَ لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ

18

اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گِننا چاہو تو گِن نہیں سکتے ۔ حقیقت تو یہ ہے کہ اللہ بہت بخشنے والا رحم کرنے والا ہے

وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا تُسِرُّونَ وَمَا تُعْلِنُونَ

19

اور اللہ جانتا ہے جو کچھ تم چھپاتے ہو اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو

وَالَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ لَا يَخْلُقُونَ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ

20

اور یہ (مُشرک) لوگ جن بتوں کو اللہ کے سوا پکارتے ہیں ۔ وہ کچھ بھی پیدا نہیں کر سکتے ۔ بلکہ وہ خود پیدا کئے گئے ہیں