Al-Bayan
Arabic size
ا
Urdu size
ا

Surah Al-Baqarah

The Cow • 286 Ayahs • Medinan

star

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ الم

1

شروع اللہ کے نام کے ساتھ جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے ۔الف لام میم

ذَٰلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ ۛ فِيهِ ۛ هُدًى لِّلْمُتَّقِينَ

2

یہ (وہ) کتاب ہے کہ اس میں (ذرا بھی) شک نہیں ۔ یہ ہدایت ہے (اللہ کی ناراضگی سے) بچنے والوں کے لیے

الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ

3

جو غیب پر ایمان لاتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور جو رزق ہم نے اُن کو دیا اُس میں سے خرچ کرتے ہیں

وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنزِلَ مِن قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ

4

اور وہ لوگ جو ایمان لاتے ہیں (اے رسولﷺ) اُس پر جو آپﷺ پر نازل کیا گیا اور جو آپﷺ سے پہلے نازل کیا گیا اور آخرت پربھی وہ یقین رکھتے ہیں

أُولَـٰئِكَ عَلَىٰ هُدًى مِّن رَّبِّهِمْ ۖ وَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ

5

یہی لوگ اپنے رب کی طرف سے ہدایت پر ہیں اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں

إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَأَنذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنذِرْهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ

6

بے شک جن لوگوں نے کفر اختیار کر لیا ہے, برابر ہے اُن کے لئے (اے رسولۖ) چاہے آپۖ اؙنہیں (عذابؚ الٰہی) سے ڈرائیں یا نہ ڈرائیں وہ ایمان نہیں لائیں گے

خَتَمَ اللَّهُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ وَعَلَىٰ سَمْعِهِمْ ۖ وَعَلَىٰ أَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ

7

الله نے اُن کے دلوں اور اُن کے کانوں پر مُہر لگا دی ہے اور اُن کی آنکھوں پر پردہ پڑ گیا ہے اور اُن کے لئے بڑا عذاب ہے

وَمِنَ النَّاسِ مَن يَقُولُ آمَنَّا بِاللَّهِ وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَمَا هُم بِمُؤْمِنِينَ

8

اور لوگوں میں سے (کچھ لوگ ایسے بھی ہیں) جو کہتے ہیں کہ ہم اللّه اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں ، حالانکہ وہ مومن نہیں ہیں

يُخَادِعُونَ اللَّهَ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَمَا يَخْدَعُونَ إِلَّا أَنفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ

9

فریب دینا چاہتے ہیں وہ اللّه اور ایمان والوں کو مگر (در حقیقت) وہ اپنے آپ کو دھوکا دے رہے ہیں اور وہ نہیں سمجھتے

فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللَّهُ مَرَضًا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا كَانُوا يَكْذِبُونَ

10

اُن کے دلوں میں (نفاق کی) ایک بیماری ہے جسے اللّه نے اور بڑھا دیا ہے اور اُن کے لئے درد ناک عذاب ہے کیونکہ وہ جھوٹ بولتے تھے

وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ قَالُوا إِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُونَ

11

اور جب اُن سے کہا جاتا ہے کہ زمین میں فساد (دہشت گردی) نہ پھیلاؤ تو کہتے ہیں بلا شبہ ہم ہی تو اصلاح کرنے والے ہیں

أَلَا إِنَّهُمْ هُمُ الْمُفْسِدُونَ وَلَـٰكِن لَّا يَشْعُرُونَ

12

خبردار ۔۔۔ ! وہی فسادی (دہشت گرد) ہیں لیکن وہ سمجھتے نہیں

وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ آمِنُوا كَمَا آمَنَ النَّاسُ قَالُوا أَنُؤْمِنُ كَمَا آمَنَ السُّفَهَاءُ ۗ أَلَا إِنَّهُمْ هُمُ السُّفَهَاءُ وَلَـٰكِن لَّا يَعْلَمُونَ

13

اور جب اُن سے کہا جاتا ہے کہ ایمان لاؤ جیسے (اور) لوگ ایمان لائے ہیں تو کہتے ہیں کیا ہم اُن بے وقوفوں کی طرح ایمان لے آئیں ؟ یاد رکھو ! وہی احمق ہیں مگر وہ جانتے نہیں

وَإِذَا لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا آمَنَّا وَإِذَا خَلَوْا إِلَىٰ شَيَاطِينِهِمْ قَالُوا إِنَّا مَعَكُمْ إِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَهْزِئُونَ

14

اور جب وہ ایمان والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں ہم ایمان لے آئے ہیں ۔ اور جب وہ اپنے شیطانوں کے ساتھ علیحدگی میں ہوتے ہیں تو کہتے ہیں (حقیقت میں) ہم تمہارے ہی ساتھ ہیں ہم تو صرف (اُن کا) مذاق اُڑا رہے تھے

اللَّهُ يَسْتَهْزِئُ بِهِمْ وَيَمُدُّهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ

15

اللہ بھی اُن کے ساتھ مذاق کرتا ہے اور اُنہیں ڈھیل دیتا ہے تاکہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے رہیں

أُولَـٰئِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الضَّلَالَةَ بِالْهُدَىٰ فَمَا رَبِحَت تِّجَارَتُهُمْ وَمَا كَانُوا مُهْتَدِينَ

16

یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خرید لی ۔ مگر ان کی یہ تجارت نفع بخش نہیں ہے اور نہ ہی وہ ہدایت یافتہ ہیں

مَثَلُهُمْ كَمَثَلِ الَّذِي اسْتَوْقَدَ نَارًا فَلَمَّا أَضَاءَتْ مَا حَوْلَهُ ذَهَبَ اللَّهُ بِنُورِهِمْ وَتَرَكَهُمْ فِي ظُلُمَاتٍ لَّا يُبْصِرُونَ

17

اُن کی مثال اُس شخص جیسی ہے جس نے (اندھیری رات میں) آگ روشن کی ۔ پس جب اُس نے سارے ماحول کو روشن کر دیا تو اللہ اُن کی روشنی کو لے گیا اور اُنہیں گُھپ اندھیروں میں چھوڑ دیا، کہ جن میں کچھ بھی نظر نہ آئے

صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لَا يَرْجِعُونَ

18

یہ بہرے گونگے (اور) اندھے ہیں ۔ پس وہ رجوع نہیں کریں گے

أَوْ كَصَيِّبٍ مِّنَ السَّمَاءِ فِيهِ ظُلُمَاتٌ وَرَعْدٌ وَبَرْقٌ يَجْعَلُونَ أَصَابِعَهُمْ فِي آذَانِهِم مِّنَ الصَّوَاعِقِ حَذَرَ الْمَوْتِ ۚ وَاللَّهُ مُحِيطٌ بِالْكَافِرِينَ

19

یا پھر (جیسے) آسمان سے زور کا مینہ برس رہا ہو ۔ جس میں اندھیرے ، گرج اور چمک ہو ۔ یہ بجلی کی کڑک سن کر موت کے ڈر سے اپنے کانوں میں اُنگلیاں ٹھونس لیتے ہیں اور اللّه ان منکرینِ حق کو ہر طرف سے گھیرے ہوئے ہے

يَكَادُ الْبَرْقُ يَخْطَفُ أَبْصَارَهُمْ ۖ كُلَّمَا أَضَاءَ لَهُم مَّشَوْا فِيهِ وَإِذَا أَظْلَمَ عَلَيْهِمْ قَامُوا ۚ وَلَوْ شَاءَ اللَّهُ لَذَهَبَ بِسَمْعِهِمْ وَأَبْصَارِهِمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

20

قریب ہے کہ بجلی کی چمک اُن کی بینائی سلب کر لے ۔ جب بھی روشنی ہوتی ہے تو یہ اس میں چل پڑتے ہیں اور جب اندھیرا چھا جاتا ہے ان پر تو ٹھہر جاتے ہیں اور اگر اللہ چاہتا تو اُن کی سماعت اور بصارت سلب کر لیتا ، یقیناً اللہ ہر چیز پر قادر ہے