Al-Bayan
Arabic size
ا
Urdu size
ا

Surah Luqman

Luqman • 34 Ayahs • Meccan

star

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ الم

1

الف لام میم (حقیقی معانی اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں)

تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْحَكِيمِ

2

�ہ کتابِ حکیم کی آیات ہیں

هُدًى وَرَحْمَةً لِّلْمُحْسِنِينَ

3

جو نیکو کاروں کے لئے ہدایت اور رحمت ہَے

الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَهُم بِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ

4

جو لوگ نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں

أُولَـٰئِكَ عَلَىٰ هُدًى مِّن رَّبِّهِمْ ۖ وَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ

5

�ہی (خوش قسمت) لوگ اپنے رب کی طرف سے ہدایت پر ہیں اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں

وَمِنَ النَّاسِ مَن يَشْتَرِي لَهْوَ الْحَدِيثِ لِيُضِلَّ عَن سَبِيلِ اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَيَتَّخِذَهَا هُزُوًا ۚ أُولَـٰئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِينٌ

6

اور لوگوں میں سے کوئی ایسا بھی ہے جو بیہودہ کلام خرید لاتا ہے تاکہ بغیر جانے بُوجھے لوگوں کو اللہ کی راہ سے بھٹکا دیں اور اس (راہ) کا مذاق اُڑائیں ۔ اِنہی لوگوں کے لئے ذلیل کر دینے والا عذاب ہے

وَإِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ آيَاتُنَا وَلَّىٰ مُسْتَكْبِرًا كَأَن لَّمْ يَسْمَعْهَا كَأَنَّ فِي أُذُنَيْهِ وَقْرًا ۖ فَبَشِّرْهُ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ

7

اور جب اس پر ہماری آیات پڑھ کر سنائی جاتی ہیں ، تو وہ بڑے گھمنڈ کے ساتھ اس طرح منہ پھر لیتا ہے ۔ گویا اس نے اِنہیں سنا ہی نہیں ، جیسے اس کے دونوں کان بہرے ہوں ۔ سو آپۖ اسے دردناک عذاب کی خوشخبری سنا دیں

إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ جَنَّاتُ النَّعِيمِ

8

البتہ جو لوگ ایمان لے آئیں اور نیک عمل کریں ان کے لئے نعمت بھرے باغات ہیں

خَالِدِينَ فِيهَا ۖ وَعْدَ اللَّهِ حَقًّا ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

9

(وہ) اؙن میں ہمیشہ رہیں گے ، یہ اللہ کا سچا وعدہ ہَے اور وہ غالب حکمت والا ہے

خَلَقَ السَّمَاوَاتِ بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا ۖ وَأَلْقَىٰ فِي الْأَرْضِ رَوَاسِيَ أَن تَمِيدَ بِكُمْ وَبَثَّ فِيهَا مِن كُلِّ دَابَّةٍ ۚ وَأَنزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَنبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوْجٍ كَرِيمٍ

10

اؙس نے آسمانوں کو بغیر ستونوں کے بنایا (جیسا کہ) تم اؙنہیں دیکھ رہے ہو اور اؙس نے زمین میں (بلند و بالا) پہاڑ جما دیئے تاکہ وہ تمہیں لے کر ڈولتی نہ رہے اور اؙس نے اس میں ہر قسم کے جانور پھیلا دیئے اور ہم نے آسمان سے پانی اؙتارا اور ہم نے اس میں قسم قسم کی عمدہ نباتات اُگا دیں

هَـٰذَا خَلْقُ اللَّهِ فَأَرُونِي مَاذَا خَلَقَ الَّذِينَ مِن دُونِهِ ۚ بَلِ الظَّالِمُونَ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ

11

�ہ تو ہے اللہ کی تخلیق ، اب (اے مشرکو) ذرا مجھے دکھاؤ اس کے سوا ان دوسروں نے کیا پیدا کیا ہے ؟ (کچھ بھی نہیں) مگر یہ ظالم صریح گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں

وَلَقَدْ آتَيْنَا لُقْمَانَ الْحِكْمَةَ أَنِ اشْكُرْ لِلَّهِ ۚ وَمَن يَشْكُرْ فَإِنَّمَا يَشْكُرُ لِنَفْسِهِ ۖ وَمَن كَفَرَ فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ حَمِيدٌ

12

اور ہم نے لقمان کو حکمت و دانائی عطا کی تھی (اور اس سے فرمایا) کہ اللہ کا شکر ادا کرو ۔ اور جو کوئی شکر ادا کرتا ہے وہ اپنے ہی بھلے کے لئے (شکر) کرتا ہے اور جو ناشکری کرتا ہے تو بے شک اللہ بے نیاز ، سب خوبیوں کا مالک ہے

وَإِذْ قَالَ لُقْمَانُ لِابْنِهِ وَهُوَ يَعِظُهُ يَا بُنَيَّ لَا تُشْرِكْ بِاللَّهِ ۖ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ

13

اور (یاد کرو) جب لقمان اپنے بیٹے کو نصیحت کر رہا تھا (تو اس نے کہا) بیٹا اللہ کے ساتھ شرک نہ کرنا ، حقیقت تو یہ ہے کہ شرک بہت بڑا ظلم ہے

وَوَصَّيْنَا الْإِنسَانَ بِوَالِدَيْهِ حَمَلَتْهُ أُمُّهُ وَهْنًا عَلَىٰ وَهْنٍ وَفِصَالُهُ فِي عَامَيْنِ أَنِ اشْكُرْ لِي وَلِوَالِدَيْكَ إِلَيَّ الْمَصِيرُ

14

اور ہم نے انسان کو اس کے والدین کے بارے میں (حُسنِ سلوک کا) تاکیدی حکم فرمایا ۔ جسے اس کی ماں نے ضعف پر ضعف برداشت کر کے (اپنے پیٹ میں) اُٹھائے رکھا اور دو سال اس کا دودھ چھوٹنے میں لگے ۔ (اسی لئے ہم نے اس کو نصیحت کی) کہ تُو میرا شکر ادا کر اور اپنے والدین کا (بھی) ۔ (تجھے) میری ہی طرف لَوٹ کر آنا ہے

وَإِن جَاهَدَاكَ عَلَىٰ أَن تُشْرِكَ بِي مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا ۖ وَصَاحِبْهُمَا فِي الدُّنْيَا مَعْرُوفًا ۖ وَاتَّبِعْ سَبِيلَ مَنْ أَنَابَ إِلَيَّ ۚ ثُمَّ إِلَيَّ مَرْجِعُكُمْ فَأُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

15

اور اگر وہ تجھ پر دباؤ ڈالیں کر میرے ساتھ کسی کو شریک کرے جس (کی حقیقت) کا تجھے کچھ علم نہیں تو ان کی بات نہ ماننا ۔ اور (البتہ) دنیا (کے کاموں) میں ان کے ساتھ نیک برتاؤ کرتے رہنا ۔ مگر اُس (شخص) کے راستے کی پیروی کرنا جس نے میری طرف رجوع کر رکھا ہو ۔ پھر تم سب نے میری ہی طرف پلٹ کر آنا ہے ۔ تو میں تمہیں اؙن کاموں کے بارے میں بتاؤں گا جو تم دنیا میں) کرتے رہے ہو

يَا بُنَيَّ إِنَّهَا إِن تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ فَتَكُن فِي صَخْرَةٍ أَوْ فِي السَّمَاوَاتِ أَوْ فِي الْأَرْضِ يَأْتِ بِهَا اللَّهُ ۚ إِنَّ اللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌ

16

)(لقمان نے کہا) اے میرے بیٹے ! اگر کوئی چیز رائی کے دانے کے برابر بھی ہو ۔ پھر خواہ وہ کسی چٹان میں (چُھپی) ہو یا آسمانوں میں یا زمین میں (تب بھی) الله (روزِ قیامت) اُسے نکال لائے گا ۔ بے شک اللہ باریک بین باخبر ہے

يَا بُنَيَّ أَقِمِ الصَّلَاةَ وَأْمُرْ بِالْمَعْرُوفِ وَانْهَ عَنِ الْمُنكَرِ وَاصْبِرْ عَلَىٰ مَا أَصَابَكَ ۖ إِنَّ ذَٰلِكَ مِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ

17

اے میرے بیٹے ! نماز صحیح صحیح ادا کرتے رہنا ، نیکی کا حکم دو اور بُرائی سے منع کرتے رہو اور جو تکلیف تجھے پہنچے اس پر صبر کرو ۔ بے شک یہ بڑی ہمت کے کام ہیں

وَلَا تُصَعِّرْ خَدَّكَ لِلنَّاسِ وَلَا تَمْشِ فِي الْأَرْضِ مَرَحًا ۖ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُورٍ

18

اور لوگوں سے (متکبرانہ انداز میں) اپنا رؙخ نہ پھیر ۔ اور زمین پر اکڑ کر مت چل ، کہ الله کسی خود پسند (اور) فخر جتانے والے کو پسند نہیں کرتا

وَاقْصِدْ فِي مَشْيِكَ وَاغْضُضْ مِن صَوْتِكَ ۚ إِنَّ أَنكَرَ الْأَصْوَاتِ لَصَوْتُ الْحَمِيرِ

19

اور اپنی چال میں میانہ روی اختیار کر اور اپنی آواز کو ذرا دھیما رکھا کر ، بے شک سب آوازوں سے بُری گدھوں کی آواز ہوتی ہے

أَلَمْ تَرَوْا أَنَّ اللَّهَ سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَأَسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً ۗ وَمِنَ النَّاسِ مَن يُجَادِلُ فِي اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَلَا هُدًى وَلَا كِتَابٍ مُّنِيرٍ

20

کیا تم (لوگ) نہیں دیکھتے کہ اللہ نے تمہارے لئے اُن تمام (چیزوں) کو مسخّر کر رکھا ہے جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں ۔ اور اُس نے اپنی ظاہری اور باطنی نعمتیں تم پر پوری کر دی ہیں اور (اس پر حال یہ ہے کہ) لوگوں میں سے کچھ ایسے (بھی) ہیں جو (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے) اللہ کے بارے میں جھگڑا کرتے ہیں ۔ جب کہ (اؙن کے پاس) نہ کوئی علم ہے نہ ہدایت اور نہ ہی کوئی روشن کتاب