Al-Bayan
Arabic size
ا
Urdu size
ا

Surah Fussilat

Explained in Detail • 54 Ayahs • Meccan

star

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ حم

1

حامیم (حقیقی معانی اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم بہتر جانتے ہیں)

تَنزِيلٌ مِّنَ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

2

(اس کتاب کا) اُتارا جانا نہایت مہربان ، بہت رحم کرنے والے (ربّ) کی طرف سے ہے

كِتَابٌ فُصِّلَتْ آيَاتُهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لِّقَوْمٍ يَعْلَمُونَ

3

ایک (ایسی) کتاب جس کی آیات خوب کھول کر بیان کی گئی ہیں ۔ قرآن جو عربی (زبان) میں ہے اُن لوگوں کے لئے جو علم و دانش رکھتے ہیں

بَشِيرًا وَنَذِيرًا فَأَعْرَضَ أَكْثَرُهُمْ فَهُمْ لَا يَسْمَعُونَ

4

(ایمان والوں کے لئے) خوشجری سنانے والا اور (منکرین کے لئے) ڈر سنانے والا ، مگر اکثر لوگوں نے (اس سے) منہ پھیر لیا ۔ وہ تو سنتے ہی نہیں

وَقَالُوا قُلُوبُنَا فِي أَكِنَّةٍ مِّمَّا تَدْعُونَا إِلَيْهِ وَفِي آذَانِنَا وَقْرٌ وَمِن بَيْنِنَا وَبَيْنِكَ حِجَابٌ فَاعْمَلْ إِنَّنَا عَامِلُونَ

5

کہا (ان ہٹ دھرموں نے) جس بات کی طرف آپۖ ہمیں بلاتے ہیں ، ہمارے دل تو غلافوں میں (لپٹے ہوئے) ہیں اور ہمارے کانوں میں (بہرے پن) کا بوجھ ہے ۔ اور ہمارے اور آپۖ کے درمیان پردہ ہے ۔ سو آپۖ اپنا کام کریں ، ہم اپنا کام کرتے ہیں

قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ يُوحَىٰ إِلَيَّ أَنَّمَا إِلَـٰهُكُمْ إِلَـٰهٌ وَاحِدٌ فَاسْتَقِيمُوا إِلَيْهِ وَاسْتَغْفِرُوهُ ۗ وَوَيْلٌ لِّلْمُشْرِكِينَ

6

(اے نبیۖ) آپۖ فرما دیجئے (بظاہر) مَیں تو ایک بشر ہوں تم جیسا ۔ (البتہ) مجھ پر وحی بھیجی جاتی ہے کہ تمہارا معبود ، معبودِ واحد ہے ۔ پس تم اؙسی کی طرف سیدھے متوجہ رہو اور اؙسی سے بخشش چاہو ۔ اور شرک کرنے والوں کے لئے ہلاکت ہے

الَّذِينَ لَا يُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَهُم بِالْآخِرَةِ هُمْ كَافِرُونَ

7

جو زکوٰۃ ادا نہیں کرتے اور آخرت کا بھی انکار کرتے ہیں

إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ

8

(رہے) وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لاتے رہے ، یقیناً اؙن کے لئے نہ ختم ہونے والا اجر ہے

۞ قُلْ أَئِنَّكُمْ لَتَكْفُرُونَ بِالَّذِي خَلَقَ الْأَرْضَ فِي يَوْمَيْنِ وَتَجْعَلُونَ لَهُ أَندَادًا ۚ ذَٰلِكَ رَبُّ الْعَالَمِينَ

9

(اے نبیِ رحمتۖ) فرما د یجئے ۔ کیا تم اؙس (اللہ) کا انکار کرتے ہو اور دوسروں کو اؙس کا ہمسر ٹھہراتے ہو جس نے زمین کو دو دنوں میں بنا دیا ۔ وہی تو سارے جہانوں کا پروردگار ہے

وَجَعَلَ فِيهَا رَوَاسِيَ مِن فَوْقِهَا وَبَارَكَ فِيهَا وَقَدَّرَ فِيهَا أَقْوَاتَهَا فِي أَرْبَعَةِ أَيَّامٍ سَوَاءً لِّلسَّائِلِينَ

10

اؙس نے (زمین کو وجود میں لانے کے بعد) اؙوپر سے اس میں (بھاری) پہاڑ جما دیئے ۔ اور اس کے اندر (معدنیات ، قدرتی وسائل ، آبی ذخائر اور دیگر نعمتوں کی) برکتیں رکھ دیں ۔ اور اس میں (جملہ مخلوق کے لئے) ٹھیک اندازے کے مطابق خوراک مہیا کردی ۔ (یہ سب کام) چار دنوں میں ہو گئے ۔ (یہ سارا رزق) تمام طلب گاروں کے لئے یکساں ہے

ثُمَّ اسْتَوَىٰ إِلَى السَّمَاءِ وَهِيَ دُخَانٌ فَقَالَ لَهَا وَلِلْأَرْضِ ائْتِيَا طَوْعًا أَوْ كَرْهًا قَالَتَا أَتَيْنَا طَائِعِينَ

11

پھر آسمان کی طرف توجہ فرمائی اور وہ (اس وقت) دھواں سا تھا ۔ تو اُس نے اسے اور زمین سے فرمایا ۔ وجود میں آجاؤ خواہ تم چاہو یا نہ چاہو ۔ دونوں نے کہا ۔ " ہم آ گئے فرماں برداروں کی طرح "

فَقَضَاهُنَّ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ فِي يَوْمَيْنِ وَأَوْحَىٰ فِي كُلِّ سَمَاءٍ أَمْرَهَا ۚ وَزَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ وَحِفْظًا ۚ ذَٰلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ

12

تب اُس نے دو دنوں میں سات آسمان بنا دیئے ۔ اور ہر آسمان میں اسی کا قانون وحی کر دیا ۔ اور آسمانِ دنیا کو ہم نے چراغوں (یعنی ستاروں اور سیاروں سے) مزیّن کیا اور اِسے خوب محفوظ کر دیا ۔ یہ سب کچھ ایک زبردست ، علیم ہستی کا منصوبہ ہے

فَإِنْ أَعْرَضُوا فَقُلْ أَنذَرْتُكُمْ صَاعِقَةً مِّثْلَ صَاعِقَةِ عَادٍ وَثَمُودَ

13

پس اگر وہ (پھر بھی) منہ پھیر لیں تو آپۖ فرما دیں ۔ کہ میں تم کو اؙسی طرح کے اچانک ٹوٹ پڑنے والے (عذاب) سے ڈراتا ہوں جیسا قومِ عاد اور ثمود پر (نازل ہوا تھا)

إِذْ جَاءَتْهُمُ الرُّسُلُ مِن بَيْنِ أَيْدِيهِمْ وَمِنْ خَلْفِهِمْ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا اللَّهَ ۖ قَالُوا لَوْ شَاءَ رَبُّنَا لَأَنزَلَ مَلَائِكَةً فَإِنَّا بِمَا أُرْسِلْتُم بِهِ كَافِرُونَ

14

جب (اللہ کے) رسول اُن کے پاس آگے اور پیچھے (ہرطرف) سے آئے (اور کہا) اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو ۔ تو وہ کہنے لگے ۔۔۔۔ اگر ہمارا رب چاہتا تو فرشتوں کو اؙتار دیتا ۔ لہذا ہم اؙس (بات) کو نہیں مانتے جس کے لئے تم بھیجے گئے ہو

فَأَمَّا عَادٌ فَاسْتَكْبَرُوا فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَقَالُوا مَنْ أَشَدُّ مِنَّا قُوَّةً ۖ أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّ اللَّهَ الَّذِي خَلَقَهُمْ هُوَ أَشَدُّ مِنْهُمْ قُوَّةً ۖ وَكَانُوا بِآيَاتِنَا يَجْحَدُونَ

15

پھر جو عاد تھے وہ زمین میں ناحق تکبر کرنے لگے ۔ اور کہنے لگے (بھلا) ہم سے بڑھ کر طاقت ور کون ہے ؟ ۔ اؙنہیں یہ نہ سُوجھا کہ اللہ جس نے اؙنہیں پیدا کیا ہے وہ اؙن سے کہیں بڑھ کر قوت والا ہے ؟ ۔ (لیکن) وہ (بد نصیب) ہماری آیات کا انکار ہی کرتے رہے

فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحًا صَرْصَرًا فِي أَيَّامٍ نَّحِسَاتٍ لِّنُذِيقَهُمْ عَذَابَ الْخِزْيِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۖ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَخْزَىٰ ۖ وَهُمْ لَا يُنصَرُونَ

16

سو ہم نے اُن پر منحوس دنوں میں تند و تیز طوفانی آندھی بھیج دی تاکہ اؙنہیں دنیا کی زندگی ہی میں ذلت و رسوائی کے عذاب کا مزا چکھا دیں ۔ اور آخرت کا عذاب اس سے بھی زیادہ رؙسوا کُن ہوگا ۔ اور اُن کی کوئی مدد بھی نہ کی جائے گی

وَأَمَّا ثَمُودُ فَهَدَيْنَاهُمْ فَاسْتَحَبُّوا الْعَمَىٰ عَلَى الْهُدَىٰ فَأَخَذَتْهُمْ صَاعِقَةُ الْعَذَابِ الْهُونِ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ

17

اور جو ثمود تھے ، سو ہم نے اؙنہیں راہِ ہدایت دکھائی ۔ تو اؙنہوں نے ہدایت کے مقابلہ میں اندھا بنا رہنا پسند کیا ۔ تو اؙنہیں (بجلی کی) کڑک کے رسوا کُن عذاب نے آ پکڑا ۔ (یہ عذاب) اؙن کرتوتوں کے بدلے میں (تھا) جو وہ کیا کرتے تھے

وَنَجَّيْنَا الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ

18

اور ہم نے اؙن لوگوں کو بچا لیا جو ایمان لائے تھے اور (بد عملی سے) پرہیز کرتے تھے

وَيَوْمَ يُحْشَرُ أَعْدَاءُ اللَّهِ إِلَى النَّارِ فَهُمْ يُوزَعُونَ

19

(ذرا خیال کرو) اُس دن کا جب اللہ کے دشمنوں کو جمع کر کے آتشِ (جہنم) کی طرف لایا جائے گا ۔ پھر اؙنہیں (اؙن کے اگلوں اور پچھلوں کے آنے تک) روک رکھا جائے گا

حَتَّىٰ إِذَا مَا جَاءُوهَا شَهِدَ عَلَيْهِمْ سَمْعُهُمْ وَأَبْصَارُهُمْ وَجُلُودُهُم بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

20

�ہاں تک کہ جب وہ (دوزخ کے) قریب پہنچ جائیں گے تو (اس وقت حساب شروع ہوگا) تو اؙن کے کان اور اُن کی آنکھیں اور اؙن (کے جسموں) کی کھالیں ان کے (اعمال کے) خلاف گواہی دیں گی جو وہ (دنیا میں) کیا کرتے تھے