Al-Bayan
Arabic size
ا
Urdu size
ا

Surah Ar-Rum

The Romans • 60 Ayahs • Meccan

star

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ الم

1

الف لام میم (حقیقی معانی اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم بہتر جانتے ہیں)

غُلِبَتِ الرُّومُ

2

اہلِ روم (فارس سے) مغلُوب ہوگئے

فِي أَدْنَى الْأَرْضِ وَهُم مِّن بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَيَغْلِبُونَ

3

(عرب سے) قریب ترین سرزمین میں ، اور وہ اپنے مغلوب ہونے کے بعد عنقریب غالب آ جائیں گے

فِي بِضْعِ سِنِينَ ۗ لِلَّهِ الْأَمْرُ مِن قَبْلُ وَمِن بَعْدُ ۚ وَيَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ

4

چند ہی سالوں میں (یعنی دس سال سے بھی کم عرصہ میں) حُکم تو اللہ ہی کا ہے ۔ پہلے (فارس سے مغلوب ہونے میں بھی) اور بعد (کے غلبہ روم میں) بھی اور اُس روز (اللہ کی بخشی ہوئی فتح پر) اہلِ ایمان خوشیاں منائیں گے

بِنَصْرِ اللَّهِ ۚ يَنصُرُ مَن يَشَاءُ ۖ وَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ

5

اللہ کی مدد سے ، وہ جس کی چاہتا ہے مدد فرماتا ہے اور وہی سب پر غالب ، رحم فرمانے والا ہے

وَعْدَ اللَّهِ ۖ لَا يُخْلِفُ اللَّهُ وَعْدَهُ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ

6

(یہ تو) اللہ کا وعدہ ہے ۔ اللہ کبھی بھی اپنے وعدہ کی خلاف ورزی نہیں کرتا ۔ لیکن اکثر لوگ (اس حقیقت کو) نہیں جانتے

يَعْلَمُونَ ظَاهِرًا مِّنَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَهُمْ عَنِ الْآخِرَةِ هُمْ غَافِلُونَ

7

(لوگ) دنیا کی زندگی کا بس ظاہری پہلو جانتے ہیں اور آخرت (کی حقیقی زندگی) سے خود ہی غافل ہیں

أَوَلَمْ يَتَفَكَّرُوا فِي أَنفُسِهِم ۗ مَّا خَلَقَ اللَّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا إِلَّا بِالْحَقِّ وَأَجَلٍ مُّسَمًّى ۗ وَإِنَّ كَثِيرًا مِّنَ النَّاسِ بِلِقَاءِ رَبِّهِمْ لَكَافِرُونَ

8

کیا اؙنہوں نے کبھی اپنے آپ میں غور و فکر نہیں کیا کہ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے بَرحق اور مقررہ مدّت کے لئے ہی پیدا فرمایا ہے ۔ اور (وجہِ انکار بس یہی ہے کہ اِن میں سے) بہت سے لوگ اپنے رب کی ملاقات کے ہی منکر ہیں

أَوَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَيَنظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ كَانُوا أَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً وَأَثَارُوا الْأَرْضَ وَعَمَرُوهَا أَكْثَرَ مِمَّا عَمَرُوهَا وَجَاءَتْهُمْ رُسُلُهُم بِالْبَيِّنَاتِ ۖ فَمَا كَانَ اللَّهُ لِيَظْلِمَهُمْ وَلَـٰكِن كَانُوا أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ

9

کیا یہ لوگ کبھی زمین میں چلے پھرے نہیں کہ یہ اُن لوگوں کا انجام دیکھتے جو اِن سے پہلے گزر چکے ہیں ؟ ۔ وہ لوگ ان سے زیادہ طاقت ور تھے اور اُنہوں نے زمین میں خوب ہل چلایا تھا اور اُسے آباد کیا تھا ۔ اس سے کہیں بڑھ کر جس قدر اِنہوں نے زمین کو آباد کیا تھا ۔ پھر ان کے پاس ان کے رسول روشن نشانیاں لے کر آئے تھے ۔ پس نہ تھی اللہ کی شان کہ وہ ان پر ظلم کرتا بلکہ وہ خود ہی اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے

ثُمَّ كَانَ عَاقِبَةَ الَّذِينَ أَسَاءُوا السُّوأَىٰ أَن كَذَّبُوا بِآيَاتِ اللَّهِ وَكَانُوا بِهَا يَسْتَهْزِئُونَ

10

آخر کار اُن کا انجام بہت بُرا ہُوا جنہوں نے بُرائی کی تھی ۔ اس لئے کہ اؙنہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلایا تھا اور ان کا مذاق اُڑایا کرتے تھے

اللَّهُ يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

11

اللہ ہی تخلیق کی ابتداء کرتا ہے پھر (فناہ کرنے کے بعد) دوبارہ پیدا کرے گا پھر اؙسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے

وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يُبْلِسُ الْمُجْرِمُونَ

12

اور جس دن قیادت کی گھڑی برپا ہو گی (اؙس دن) مجرم لوگ مایوسی کی اتھاہ گہرائیوں میں ڈوب جائیں گے

وَلَمْ يَكُن لَّهُم مِّن شُرَكَائِهِمْ شُفَعَاءُ وَكَانُوا بِشُرَكَائِهِمْ كَافِرِينَ

13

اُن کے (خود ساختہ) شریکوں میں سے کوئی (بھی) ان کا سفارشی نہ ہوگا اور وہ اپنے شریکوں کے منکر ہو جائیں گے

وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يَوْمَئِذٍ يَتَفَرَّقُونَ

14

جس روز وه ساعت برپا ہوگی اس دن (تمام لوگ) الگ الگ گروہوں میں بٹ جائیں گے

فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَهُمْ فِي رَوْضَةٍ يُحْبَرُونَ

15

پس جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے وہ باغِ (جنت) میں خوش حال و مسرور ہوں گے

وَأَمَّا الَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَلِقَاءِ الْآخِرَةِ فَأُولَـٰئِكَ فِي الْعَذَابِ مُحْضَرُونَ

16

اور جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آئیتوں کو اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلایا وہ عذاب میں حاضر کئے جائیں گے

فَسُبْحَانَ اللَّهِ حِينَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُونَ

17

پس تم اللہ کی تسبیح کیا کرو جب تم شام کرو (مغرب اور عشاء کے وقت) اور جب تم صبح کرو (فجر کے وقت)

وَلَهُ الْحَمْدُ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَعَشِيًّا وَحِينَ تُظْهِرُونَ

18

اور آسمانوں اور زمین میں حقیقی تعریف تو اُسی کی ہے ۔ اور (تم تسبیح کیا کرو) سہ پہر کو بھی (یعنی عصر کے وقت) اور جب تم دوپہر کرو (یعنی ظہر کے وقت)

يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَيُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَيُحْيِي الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ۚ وَكَذَٰلِكَ تُخْرَجُونَ

19

وہ (خالقِ حقیقی ہی تو ہے جو) زندہ میں سے مُردے کو نکالتا ہے اور مُردے میں سے زندہ کو نکال لاتا ہے اور زمین کو اؙس کی موت (یعنی بنجر ہونے) کے بعد (بارش برساکر) زندگی بخشتا ہے اور یُونہی (قبروں سے) تمہیں نکالا جائے گا

وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ خَلَقَكُم مِّن تُرَابٍ ثُمَّ إِذَا أَنتُم بَشَرٌ تَنتَشِرُونَ

20

اور اُس کی (قدرت کی) نشانیوں میں سے (ایک یہ) ہے کہ اُس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا ۔ پھر اب تم انسان ہو جو (زمین میں) پھیلتے چلے جا رہے ہو