Surah Ad-Duhaa
The Morning Hours • 11 Ayahs • Meccan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ وَالضُّحَىٰ
روزِ روشن کی قسم
وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَىٰ
اور رات کی قسم جب وہ (سکون کے ساتھ) چھا جائے
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ
(اے میرے حبیبِ کریمۖ ، آپۖ وحی کے رُکنے سے فکر مند نہ ہوں) نہ آپۖ کے رب نے آپۖ کو چھوڑا ہے اور نہ ہی وہ (آپۖ سے) ناراض ہوا ہے
وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ الْأُولَىٰ
اور یقیناً آخرت آپۖ کے لیے دنیا سے (بدر جہا) بہتر ہے
وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰ
اور عنقریب آپۖ کا رب آپ کو اتنا عطا فرمائے گا کہ آپۖ راضی ہو جائیں گے
أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَآوَىٰ
کیا یہ حقیقت نہیں کہ آپۖ کے رب نے آپۖ کو یتیم پایا تو (اپنی آغوشِ رحمت میں) جگہ دی
وَوَجَدَكَ ضَالًّا فَهَدَىٰ
اور آپۖ کو اپنی محبت میں خود رفتہ پایا تو (اپنی طرف آنے کی) راہ دکھائی
وَوَجَدَكَ عَائِلًا فَأَغْنَىٰ
اور آپۖ کو (دنیاوی مال و دولت کے حوالے سے) تنگدست پایا تو غنی کر دیا
فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ
پس (آپۖ حسبِ سابق) کسی یتیم پر سختی نہ کیجئے
وَأَمَّا السَّائِلَ فَلَا تَنْهَرْ
اور نہ کسی سائل کو جھڑکئے
وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ
اور اپنے ربِّ (مہربان) کی نعمتوں کا خوب اظہار کیجئے