Surah Aal-E-Imran
The Family of Imran • 200 Ayahs • Medinan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ الم
الف لام میم
اللَّهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ
اللہ ، اُس کے سوا کوئی (بھی) الٰہ (یعنی عبادت کے لائق) نہیں ۔ ہمیشہ زندہ رہنے والا ہے (اور اپنی قوت کے ساتھ کل کائنات کو) قائم رکھنے والا ہے
نَزَّلَ عَلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ وَأَنزَلَ التَّوْرَاةَ وَالْإِنجِيلَ
(اے میرے رسولۖ) اُسی نے آپۖ پر یہ کتاب حق کے ساتھ نازل فرمائی ہے ، جو تصدیق کرنے والی ہے اُن (سب کتابوں) کی جو اس سے پہلے موجود ہیں اور اُسی نے توریت اور انجیل نازل کی ہے
مِن قَبْلُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَأَنزَلَ الْفُرْقَانَ ۗ إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِ اللَّهِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ ۗ وَاللَّهُ عَزِيزٌ ذُو انتِقَامٍ
ماشاءاللہ تین پارے مکمل ہو گئے ہیں لن تنالو پارہ نمبر
إِنَّ اللَّهَ لَا يَخْفَىٰ عَلَيْهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ
�قیناً زمین و آسمان کی کوئی چیز (بھی) اللہ سے پوشیدہ نہیں
هُوَ الَّذِي يُصَوِّرُكُمْ فِي الْأَرْحَامِ كَيْفَ يَشَاءُ ۚ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
وہی تو ہے (تمہارا خالقِ حقیقی) جو (ماؤں کے) پیٹ میں جس طرح چاہتا ہے تمہاری صورتیں بناتا ہے ۔ اُس کے سوا کوئی بھی لائقِ عبادت نہیں ۔ (وہ) بڑا زبردست ، حکمت والا ہے
هُوَ الَّذِي أَنزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَابَ مِنْهُ آيَاتٌ مُّحْكَمَاتٌ هُنَّ أُمُّ الْكِتَابِ وَأُخَرُ مُتَشَابِهَاتٌ ۖ فَأَمَّا الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ زَيْغٌ فَيَتَّبِعُونَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ ابْتِغَاءَ الْفِتْنَةِ وَابْتِغَاءَ تَأْوِيلِهِ ۗ وَمَا يَعْلَمُ تَأْوِيلَهُ إِلَّا اللَّهُ ۗ وَالرَّاسِخُونَ فِي الْعِلْمِ يَقُولُونَ آمَنَّا بِهِ كُلٌّ مِّنْ عِندِ رَبِّنَا ۗ وَمَا يَذَّكَّرُ إِلَّا أُولُو الْأَلْبَابِ
(اے حبیبۖ) وہ (اللہ) ہی تو ہے جس نے آپۖ پر کتاب نازل فرمائی جس میں مُحکم (یعنی واضح) آیات ہیں جو کتاب کی اصل بنیا د ہیں ۔ اور دوسری متشابہات ہیں ۔ تو جن لوگوں کے دلوں میں ٹیڑھا پن ہے وہ فتنے کی تلاش میں ہمیشہ متشابہات کے پیچھے پڑے رہتے ہیں اور اُن کو (اپنی مرضی کے) معانی پہنانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ۔ (حالانکہ) ان کے حقیقی مفہوم کو اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا ۔ مگر جو پختہ علم والے ہیں وہ توبس یہی کہتے ہیں کہ ان پر ہمارا ایمان ہے ۔ یہ سب (آیات) ہمارے رب کی طرف سے ہیں اور(سچی بات تو یہ ہے کہ) نصیحت توبس عقل والے ہی قبول کرتے ہیں
رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً ۚ إِنَّكَ أَنتَ الْوَهَّابُ
(اور وہ دعا کرتے ہیں) اے ہمارے پالنے والے - تُو نے ہمیں ہدایت بخشی ہے ۔ تُو اب ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ کرنا اور ہمیں خاص اپنی طرف سے رحمت عطا فرمانا ، بے شک تو بہت عطا کرنے والا ہے
رَبَّنَا إِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِيَوْمٍ لَّا رَيْبَ فِيهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ
اے ہمارے رب ! بلاشبہ تُو سب لوگوں کو ایک ایسے دن جمع کرنے والا ہے جس میں کوئی شک و شبہ نہیں ۔ بے شک اللہ وعدہ خلافی نہیں کرتا
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَن تُغْنِيَ عَنْهُمْ أَمْوَالُهُمْ وَلَا أَوْلَادُهُم مِّنَ اللَّهِ شَيْئًا ۖ وَأُولَـٰئِكَ هُمْ وَقُودُ النَّارِ
بے شک جن لوگوں نے (اس کتاب یعنی قرآن مجید کا) انکار کیا ، (جب کہ اُن پر حُجّت بھی پوری ہوگئی) تو اُن کے مال اور اُن کی اولاد اللہ کے مقابلے میں اُن کے کچھ بھی کام نہ آئیں گے ، اور وہی لوگ دوزخ کا ایندھن بن کر رہیں گے
كَدَأْبِ آلِ فِرْعَوْنَ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا فَأَخَذَهُمُ اللَّهُ بِذُنُوبِهِمْ ۗ وَاللَّهُ شَدِيدُ الْعِقَابِ
اُن کا حال بھی وہی ہے جو فرعونیوں اور اُن سے پہلے لوگوں کا تھا ، جنہوں نے ہماری آئیتوں کو جھٹلایا تو اللہ نے اُنہیں اُن کے گناہوں کی وجہ سے پکڑلیا ۔ اور اللہ سخت سزا دینے والا ہے
قُل لِّلَّذِينَ كَفَرُوا سَتُغْلَبُونَ وَتُحْشَرُونَ إِلَىٰ جَهَنَّمَ ۚ وَبِئْسَ الْمِهَادُ
(اے میرے رسولۖ جنہوں نے آپۖ کی دعوت قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے) اُن کافروں سے کہہ دو کہ عنقریب تم (اُسی طرح) مغلوب کئے جاؤ گے اور جہنم کی طرف اکٹھے کئے جاؤ گے اور وہ کیا ہی بُرا ٹھکانا ہے
قَدْ كَانَ لَكُمْ آيَةٌ فِي فِئَتَيْنِ الْتَقَتَا ۖ فِئَةٌ تُقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَأُخْرَىٰ كَافِرَةٌ يَرَوْنَهُم مِّثْلَيْهِمْ رَأْيَ الْعَيْنِ ۚ وَاللَّهُ يُؤَيِّدُ بِنَصْرِهِ مَن يَشَاءُ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّأُولِي الْأَبْصَارِ
تحقیق تمہارے لئے اُن دو گروہوں میں (عبرت کا) نشان تھا ۔ جو (میدانِ بدر میں) ایک دوسرے سے مدِّ مقابل ہوئے ۔ ایک گروہ اللہ کی راہ میں لڑ رہا تھا اور دوسرا گروہ کافر تھا (جوشیطان کی راہ میں لڑرہا تھا) ۔ وہ اُنہیں (یعنی مسلمانوں کو) کُھلی آنکھوں ، اپنے سے دوگنا دیکھ رہے تھے ۔ (حقیقت یہی ہے کہ) اللہ (اِسی طرح) جس کی چاہتا ہے اپنی تائید سے مدد فرماتا ہے ۔ بےشک اِس (واقعہ) میں صاحبانِ بصیرت کے لئے سامان عبرت ہے
زُيِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوَاتِ مِنَ النِّسَاءِ وَالْبَنِينَ وَالْقَنَاطِيرِ الْمُقَنطَرَةِ مِنَ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ وَالْخَيْلِ الْمُسَوَّمَةِ وَالْأَنْعَامِ وَالْحَرْثِ ۗ ذَٰلِكَ مَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۖ وَاللَّهُ عِندَهُ حُسْنُ الْمَآبِ
لوگوں کے لئے خواہشات کی محبت (خُوب) آراستہ کردی گئی ہے (جن میں) عورتیں اور بیٹے اور سونے اور چاندی کے جمع کئے ہوئے خزانے اور نشان زدہ (خوبصورت) گھوڑے اور مویشی اور کھیتی باڑی (سب شامل ہیں) ۔ یہ تو (چند روزہ) دنیاوی زندگی کا سامان ہے ۔ (حقیقت میں) جو بہتر ٹھکانہ ہے وہ تو اللہ ہی کے پاس ہے
۞ قُلْ أَؤُنَبِّئُكُم بِخَيْرٍ مِّن ذَٰلِكُمْ ۚ لِلَّذِينَ اتَّقَوْا عِندَ رَبِّهِمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا وَأَزْوَاجٌ مُّطَهَّرَةٌ وَرِضْوَانٌ مِّنَ اللَّهِ ۗ وَاللَّهُ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ
(اے میرے رسولۖ) آپۖ (اِنہیں) کہہ دیں ، کیا میں تمھیں ان سب سے بہتر (نعمتوں) کی خبر دوں ؟ جو اہلِ تقوٰی کے لئے اُن کے رب کے پاس ہیں ۔ (وہ یہ ہیں) ایسے باغات جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے (وہاں اُن کے لئے) پاکیزہ بیویاں ہوں گی اور (سب سے بڑی بات یہ کہ) اللہ کی طرف سے رضا و خوشنودی (نصیب ہوگی) اور اللہ اپنے بندوں پر خوب نظر رکھے ہوئے ہے
الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا إِنَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
�ہ وہ (خوش نصیب) لوگ ہیں جو التجا کرتے رہتے ہیں ، اے ہمارے پالنے والے ۔ یقیناً ہم ایمان لے آئے ہیں ۔ پس تو ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہمیں عذاب دوزخ سے بچالے
الصَّابِرِينَ وَالصَّادِقِينَ وَالْقَانِتِينَ وَالْمُنفِقِينَ وَالْمُسْتَغْفِرِينَ بِالْأَسْحَارِ
(یہ مصیبتوں میں) صبر کرنے والے اور (ہر حال میں) سچ بولنے والے اور (عبادت میں) عاجزی کرنے والے اور (اللہ کی راہ میں) خرچ کرنے والے اور سحری کے وقت (اپنے گناہوں کی) معافی مانگنے والے ہیں
شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ وَالْمَلَائِكَةُ وَأُولُو الْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ ۚ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
اللہ نے خود اس بات کی شہادت دی کہ یقیناً اُس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور (یہی گواہی دی) فرشتوں اور اہلِ علم نے بھی ۔ کہ وہ انصاف پر قائم ہے ، اُس (اللہ) کے سوا کوئی معبود نہیں جو غالب حکمت والا ہے
إِنَّ الدِّينَ عِندَ اللَّهِ الْإِسْلَامُ ۗ وَمَا اخْتَلَفَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ إِلَّا مِن بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْعِلْمُ بَغْيًا بَيْنَهُمْ ۗ وَمَن يَكْفُرْ بِآيَاتِ اللَّهِ فَإِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ
�قیناً دین تو اللہ کے نزدیک (صرف) اسلام ہی ہے ۔ اور اہلِ کتاب نے اپنے پاس علم آ جانے کے بعد جو اختلاف کیا وہ صرف باہمی ضد کی بنا پر تھا اور جو کوئی اللہ کی آئیتوں کا انکار کرے تو یقیناً (جان لو کہ) اللہ بہت جلد حساب لینے والا ہے
فَإِنْ حَاجُّوكَ فَقُلْ أَسْلَمْتُ وَجْهِيَ لِلَّهِ وَمَنِ اتَّبَعَنِ ۗ وَقُل لِّلَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ وَالْأُمِّيِّينَ أَأَسْلَمْتُمْ ۚ فَإِنْ أَسْلَمُوا فَقَدِ اهْتَدَوا ۖ وَّإِن تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلَاغُ ۗ وَاللَّهُ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ
(اے میرے حبیبۖ) اگر پھر بھی (یہ لوگ) آپۖ سے جھگڑا کریں ۔ تو اُن سے کہیں کہ مَیں نے اور جس نے (بھی) میری اتباع کی (سب نے) اللہ کے حضور سرِ تسلیم خم کر دیا ہے ۔ اور آپۖ اہلِ کتاب اور اَن پڑھ لوگوں سے پوچھیں ۔ کہ کیا تم بھی اسلام قبول کرتے ہو ؟ پھر اگر وہ مسلمان ہو جائیں تو وہ (حقیقتاً) ہدایت پاگئے اور اگر وہ منہ پھیر لیں تو (کوئی بات نہیں) آپۖ کے ذمے تو بس (حُکم) پہنچا دینا ہی تو ہے ۔ اور اللہ اپنے بندوں کو خوب دیکھنے والا ہے