Al-Bayan
Arabic size
ا
Urdu size
ا

Surah At-Tariq

The Morning Star • 17 Ayahs • Meccan

star

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ

1

قسم ہے آسمان کی اور کھٹکھانے والے کی

وَمَا أَدْرَاكَ مَا الطَّارِقُ

2

اور تم کیا جانو ! کیا ہے ؟ کھٹکھٹانے والا

النَّجْمُ الثَّاقِبُ

3

انتہائی چمکدار ستاره

إِن كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌ

4

کوئی جان ایسی نہیں جس پر کوئی نگہبان (فرشتہ مقرر) نہ ہو

فَلْيَنظُرِ الْإِنسَانُ مِمَّ خُلِقَ

5

سو انسان ذرا غور کرے کہ (وہ) کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے

خُلِقَ مِن مَّاءٍ دَافِقٍ

6

اُسے (ایک) اُچھلنے والے پانی سے پیدا کیا گیا ہے

يَخْرُجُ مِن بَيْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَائِبِ

7

جو پیٹھ اور پسلیوں کے درمیان سے نکلتا ہے

إِنَّهُ عَلَىٰ رَجْعِهِ لَقَادِرٌ

8

بے شک (وہ پہلی بار پیدا بار پیدا کرنے والا خالق ) اس کو پھر واپس لانے پر قادر ہے

يَوْمَ تُبْلَى السَّرَائِرُ

9

اُس دن جب دِلوں کے بھید پرکھے جائیں گے

فَمَا لَهُ مِن قُوَّةٍ وَلَا نَاصِرٍ

10

تو نہ انسان کے پاس (خود) کوئی زور ہوگا (کہ وہ اپنے اختیار سے کچھ کر سکے) اور نہ کوئی دوسرا اس کا مدد گار ہوگا

وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ

11

قسم ہے آسمان کی جو مینہ برساتا ہے

وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ

12

اور قسم ہے زمین کی جو (اِس بارش سے اُگنے والی نباتات کی وجہ سے) پھٹ جاتی ہے

إِنَّهُ لَقَوْلٌ فَصْلٌ

13

کہ یہ قرآن ایک فیصلہ کُن کلام ہے

وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ

14

اور کوئی ہنسی مذاق (کی بات) نہیں ہے

إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا

15

�ہ (مشرک) لوگ (دینِ اسلام اور اے حبیبِ کریمۖ ، آپۖ کے خلاف) خُفیہ سازش کر رہے ہیں

وَأَكِيدُ كَيْدًا

16

اور میں بھی خُفیہ تدبیر فرما رہا ہوں

فَمَهِّلِ الْكَافِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًا

17

پس (اے نبیۖ) آپۖ کافروں کو (تھوڑی سی) مہلت اور دے دیں (اور) کچھ وقت انہیں کچھ نہ کہیں