Surah An-Nas
Mankind • 6 Ayahs • Meccan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ
فرما دیجئے (اے میرے حبیبۖ) کہ میں پناہ مانگتا ہوں انسانوں کے رب کی
مَلِكِ النَّاسِ
انسانوں کے (حقیقی) بادشاہ کی
إِلَـٰهِ النَّاسِ
انسانوں کے معبودِ (حقیقی) کی
مِن شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ
اُس وسوسہ ڈالنے والے کے شرّ سے جو بار بار پلٹ کر آتا ہے
الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ
جو انسانوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے
مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ
خواہ وہ جِنّات میں سے ہو یا انسانوں میں سے