Al-Bayan
Arabic size
ا
Urdu size
ا

Surah An-Nisa

The Women • 176 Ayahs • Medinan

star

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُم مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ ۚ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا

1

اے لوگو! اپنے رب (کی ناراضگی) سے بچو جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اُسی (جان) سے اسکا جوڑا بنایا اور ان دونوں سے بکثرت مَردوں اور عورتوں کو (دنیا میں) پھیلا دیا ۔ اؙس اللہ کے (غضب سے) بچو جس کا واسطہ دے کر تم ایک دوسرے سے (حقوق کے بارے میں) سوال کرتے ہو اور قرابت داری کے بارے میں بھی (احتیاط سے کام لو) ۔ یقیناً اللہ تم پر نگرانی کر رہا ہے

وَآتُوا الْيَتَامَىٰ أَمْوَالَهُمْ ۖ وَلَا تَتَبَدَّلُوا الْخَبِيثَ بِالطَّيِّبِ ۖ وَلَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَهُمْ إِلَىٰ أَمْوَالِكُمْ ۚ إِنَّهُ كَانَ حُوبًا كَبِيرًا

2

اور یتیموں کو اُن کے مال واپس کر دو ۔ اور (اپنے) بُرے (مال) کو (اؙن کے) پاکیزہ (مال) سے نہ بدلا کرو اور اُن کے مال کو اپنے مالوں سے ملا کر (بھی) نہ کھایا کرو ۔ یقیناً یہ بہت بڑا گناہ ہے

وَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تُقْسِطُوا فِي الْيَتَامَىٰ فَانكِحُوا مَا طَابَ لَكُم مِّنَ النِّسَاءِ مَثْنَىٰ وَثُلَاثَ وَرُبَاعَ ۖ فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تَعْدِلُوا فَوَاحِدَةً أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ ۚ ذَٰلِكَ أَدْنَىٰ أَلَّا تَعُولُوا

3

اگر تمہیں یہ اندیشہ ہو کہ تم یتیم (لڑکیوں) کے بارے میں انصاف نہ کر سکو گے تو اُن عورتوں میں سے جو تمہیں پسند ہوں تو (بیک وقت) دو اور تین اور (یا پھر) چارسے نکاح کر لو ۔ اگر پھر بھی تمہیں یہ ڈر ہو کہ (ان کے درمیان) انصاف نہیں کر سکو گے تو پھر ایک ہی (کافی ھے) ۔ یا وه (کنیزیں) جو تمہاری ملکیت میں آئی ہیں ۔ اس طرح بے انصافی سے بچنا تمھارے لئے زیادہ آسان ہوگا

وَآتُوا النِّسَاءَ صَدُقَاتِهِنَّ نِحْلَةً ۚ فَإِن طِبْنَ لَكُمْ عَن شَيْءٍ مِّنْهُ نَفْسًا فَكُلُوهُ هَنِيئًا مَّرِيئًا

4

اور عورتوں کے مہر خوش دلی سے ادا کیا کرو ۔ البتہ اگر وہ تمھیں مہر میں سے کچھ (حصہ) اپنی خوشی سے چھوڑ دیں تو تم اسے خوش مزا اور خوشگوار سمجھ کر رکھ سکتے ہو

وَلَا تُؤْتُوا السُّفَهَاءَ أَمْوَالَكُمُ الَّتِي جَعَلَ اللَّهُ لَكُمْ قِيَامًا وَارْزُقُوهُمْ فِيهَا وَاكْسُوهُمْ وَقُولُوا لَهُمْ قَوْلًا مَّعْرُوفًا

5

اور اپنے وہ اموال جنہیں اللہ نے تمہارے لئے قیامِ زندگی کا ذریعہ بنایا ہے ، نادان لوگوں کے حوالے نہ کرو ۔ (ہاں البتہ) اس میں سے اؙنہیں کھلاؤ پلاؤ اور پہننے کے لئے بھی دو ۔ اور اؙنہیں نیک ہدایت کرتے رہو

وَابْتَلُوا الْيَتَامَىٰ حَتَّىٰ إِذَا بَلَغُوا النِّكَاحَ فَإِنْ آنَسْتُم مِّنْهُمْ رُشْدًا فَادْفَعُوا إِلَيْهِمْ أَمْوَالَهُمْ ۖ وَلَا تَأْكُلُوهَا إِسْرَافًا وَبِدَارًا أَن يَكْبَرُوا ۚ وَمَن كَانَ غَنِيًّا فَلْيَسْتَعْفِفْ ۖ وَمَن كَانَ فَقِيرًا فَلْيَأْكُلْ بِالْمَعْرُوفِ ۚ فَإِذَا دَفَعْتُمْ إِلَيْهِمْ أَمْوَالَهُمْ فَأَشْهِدُوا عَلَيْهِمْ ۚ وَكَفَىٰ بِاللَّهِ حَسِيبًا

6

اور یتیموں کو جانچتے پرکھتے رہو یہاں تک کہ وہ نکاح (کی عمر) تک پہنچ جائیں ۔ پس اگر تم اُن میں صلاحیت محسوس کرو تو اُن کے مال اُن کے حوالے کر دو ۔ اور اؙن کے مال فضول خرچی اور جلد بازی میں (اس اندیشے کے تحت) نہ کھا جاؤ کہ وہ بڑے ہو جائیں گے (اور اپنے حق کا مطالبہ کریں گے) ۔ (اور یتیم کا سرپرست) جو مال دار ہو وہ (یتیم کے مال سے بالکل) بچا رہے ۔ اور جو خود غریب ہو وہ (اپنے حقِ خدمت کے طور پر) دستور کے مطابق کھالے (یعنی فائدہ اُٹھا لے) ۔ پھر جب اُن کے اموال اُن کے حوالے کرنے لگو تو اُن پر گواہ بنا لیا کرو ۔ اور حساب لینے کے لئے اللہ ہی کافی ہے

لِّلرِّجَالِ نَصِيبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَالْأَقْرَبُونَ وَلِلنِّسَاءِ نَصِيبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَالْأَقْرَبُونَ مِمَّا قَلَّ مِنْهُ أَوْ كَثُرَ ۚ نَصِيبًا مَّفْرُوضًا

7

مَردوں کے لئے اُس (مال) میں سے حصہ ہے جو والدین اور قریبی رشتہ داروں نے چھوڑا ہو اور عورتوں کے لئے (بھی) ماں باپ اور قریبی رشتہ داروں کے ترکہ میں سے حصہ ہے ۔ خواہ تھوڑا ہو یا بہت یہ حصہ (اللہ کی طرف سے) مقرر ہے

وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَةَ أُولُو الْقُرْبَىٰ وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينُ فَارْزُقُوهُم مِّنْهُ وَقُولُوا لَهُمْ قَوْلًا مَّعْرُوفًا

8

اور جب (وراثت کی) تقسیم کا موقع آئے تو (اُس وقت اگر) قریبی رشتہ دار اور یتیم و مساکین آجائیں تو اس (مال) میں سے اؙنہیں بھی (کچھ نہ کچھ) دے دو ۔ اور اُن سے بھلے انداز میں بات کرو

وَلْيَخْشَ الَّذِينَ لَوْ تَرَكُوا مِنْ خَلْفِهِمْ ذُرِّيَّةً ضِعَافًا خَافُوا عَلَيْهِمْ فَلْيَتَّقُوا اللَّهَ وَلْيَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا

9

اور (یتیموں کے ساتھ معاملہ کرنے والے) لوگوں کو (اس بات کا خیال کر کے) ڈرنا چاہئیے کہ اگر وہ اپنے پیچھے بے بس اولاد چھوڑتے تو (مرتے وقت) وہ (اپنے بچوں کے بارے میں کس قدر) خوفزدہ ہوتے ۔ پس (چاہئیے) کہ وہ اللہ (کے غضب) سے بچیں اور (ہر معاملہ میں) سیدھی بات کریں

إِنَّ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ أَمْوَالَ الْيَتَامَىٰ ظُلْمًا إِنَّمَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ نَارًا ۖ وَسَيَصْلَوْنَ سَعِيرًا

10

بے شک جو لوگ ظالمانہ انداز میں یتیموں کے مال کھاتے ہیں درحقیقت وہ اپنے پیٹوں میں آگ بھرتے ہیں وہ ضرور جہنم کی بھڑکتی ہوئی آگ میں جھونک دیئے جائیں گے

يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ ۖ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنثَيَيْنِ ۚ فَإِن كُنَّ نِسَاءً فَوْقَ اثْنَتَيْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ ۖ وَإِن كَانَتْ وَاحِدَةً فَلَهَا النِّصْفُ ۚ وَلِأَبَوَيْهِ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا السُّدُسُ مِمَّا تَرَكَ إِن كَانَ لَهُ وَلَدٌ ۚ فَإِن لَّمْ يَكُن لَّهُ وَلَدٌ وَوَرِثَهُ أَبَوَاهُ فَلِأُمِّهِ الثُّلُثُ ۚ فَإِن كَانَ لَهُ إِخْوَةٌ فَلِأُمِّهِ السُّدُسُ ۚ مِن بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِي بِهَا أَوْ دَيْنٍ ۗ آبَاؤُكُمْ وَأَبْنَاؤُكُمْ لَا تَدْرُونَ أَيُّهُمْ أَقْرَبُ لَكُمْ نَفْعًا ۚ فَرِيضَةً مِّنَ اللَّهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا

11

اللہ تمہاری اولاد کے بارے میں تمہیں وصیت کرتا ہے " لڑکے کا حصہ دو لڑکیوں کے برابر ہے ۔ پھر اگر(میت کی وارث) صرف لڑکیاں ہی ہوں (اور) دو سے زائد ہوں تو اُن کے لئے اس ترکہ کا دو تہائی حصّہ ہے ۔ اور اگر وہ اکیلی ہو تو اُس کے لئے آدھا ہے ۔ لیکن (اس سے پہلے) ترکے کا چھٹا حصہ (میت کے) والدین میں سے ہر ایک کو ملنا چاہئیے اگر وہ صاحبِ اولاد ہوں ۔ اور اگر وہ صاحبِ اولاد نہ ہو اور والدین ہی اس کے وارث ہوں تو ماں کے لئے تیسرا حصہ ھے (اور باقی باپ کا حصہ ہے) ۔ اور اگر (میت کے) بھائی بہن بھی ہوں تو اؙس کی ماں کے لئے چھٹا حصہ ہے ۔ (یہ تقسیم) اُس وصیت کے بعد ہوگی جو اؙس نے کی ہو یا قرض (کی ادائیگی کے بعد ہوگی) ۔ تم نہیں جانتے کہ تمہارے ماں باپ اور تمہاری اولاد میں سے تمہیں فائدہ پہنچانے میں کون تمہارے زیادہ قریب ہے ۔ یہ حصّے اللہ نے مقرر کر دیئے ہیں ۔ بے شک اللہ (سب حقیقتوں کا) جاننے والا اور ساری حکمتوں کا مالک ھے

۞ وَلَكُمْ نِصْفُ مَا تَرَكَ أَزْوَاجُكُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّهُنَّ وَلَدٌ ۚ فَإِن كَانَ لَهُنَّ وَلَدٌ فَلَكُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْنَ ۚ مِن بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِينَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ ۚ وَلَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّكُمْ وَلَدٌ ۚ فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم ۚ مِّن بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ ۗ وَإِن كَانَ رَجُلٌ يُورَثُ كَلَالَةً أَوِ امْرَأَةٌ وَلَهُ أَخٌ أَوْ أُخْتٌ فَلِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا السُّدُسُ ۚ فَإِن كَانُوا أَكْثَرَ مِن ذَٰلِكَ فَهُمْ شُرَكَاءُ فِي الثُّلُثِ ۚ مِن بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصَىٰ بِهَا أَوْ دَيْنٍ غَيْرَ مُضَارٍّ ۚ وَصِيَّةً مِّنَ اللَّهِ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَلِيمٌ

12

اور تمہارے لئے اُس (مال) کا آدھا حصہ ہے جو تمہاری بیویاں چھوڑ جائیں بشرطیکہ اُن کی کوئی اولاد نہ ہو ۔ پس اگر اُن کی کوئی اولاد ہو تو اُن کے ترکہ سے تمہارے لئے ایک چوتھائی ہے ۔ جبکہ وصیت جو اؙنہوں نے کی ہو پوری کر دی جائے اور قرض (جو اُنہوں نے چھوڑا ہو) ادا کر دیا جائے ۔ اور تمہاری بیویوں کا تمہارے چھوڑے ہوئے (مال) میں سے چوتھا حصہ ہے ۔ بشرطیکہ تمہاری کوئی اولاد نہ ہو ۔ پس اگر تمہاری کوئی اولاد ہو تو اُن کے لئے تمہارے ترکہ میں سے آٹھواں حصہ ہے ۔ جب کہ وصیت جو تم نے کی ہو پوری کر دی جائے اور قرض (جو تم نے چھوڑا ہو) ادا کر دیا جائے ۔ اور اگر وہ مرد یا عورت (جس کی وراثت تقسیم کی جارہی ہو) بے اولاد ہو اور اُسکے ماں باپ بھی (زندہ) نہ ہوں ۔ اور اس کا ایک بھائی یا بہن موجود ہو تو ان دونوں میں سے ہر ایک کے لئے چھٹا حصہ ہے ۔ پھر اگر وہ (بھائی بہن) ایک سے زیادہ ہوں تو سب تیسرے حصے میں شریک ہوں گے ۔ (یہ تقسیم بھی) اُس وصیت کے بعد (ہوگی ) جو (وارثوں کو) نقصان پہنچائے بغیر کی گئی ہو یا قرض (کی ادائیگی) کے بعد ۔ (دیکھو) یہ حُکم ہے اللہ کی طرف سے ۔ (وراثت کی تقسیم میں ذرّہ برابر بھی حُکم عدولی نہ کرنا) اور اللہ (سب کچھ) جاننے والا نرم خُو ہے

تِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ ۚ وَمَن يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يُدْخِلْهُ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ وَذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ

13

یہ اللہ کی (مقرّر کی ہوئی) حدیں ہیں (ان سے آگے نہ بڑھو) اور (یہ بات ذہن نشین کرلو کہ) جو کوئی اللہ اور اُس کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی اطاعت کرے گا اُسے وہ ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے دامن میں نہریں رواں ہیں ۔ ان میں وہ ہمیشہ رہے گا اور یہ بہت بڑی کامیابی ھے

وَمَن يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَتَعَدَّ حُدُودَهُ يُدْخِلْهُ نَارًا خَالِدًا فِيهَا وَلَهُ عَذَابٌ مُّهِينٌ

14

اور (یہ بھی یاد رکھو کہ) جو کوئی اللہ اور اُس کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی نافرمانی کرے گا اور اُسکی حدود سے تجاوز کرے گا وہ اُسے (ایسی) آگ میں ڈالے گا جس میں وہ ہمیشہ رہے گا اور اس کے لئے ذلیل و خوار کر دینے والی سزا ہے

وَاللَّاتِي يَأْتِينَ الْفَاحِشَةَ مِن نِّسَائِكُمْ فَاسْتَشْهِدُوا عَلَيْهِنَّ أَرْبَعَةً مِّنكُمْ ۖ فَإِن شَهِدُوا فَأَمْسِكُوهُنَّ فِي الْبُيُوتِ حَتَّىٰ يَتَوَفَّاهُنَّ الْمَوْتُ أَوْ يَجْعَلَ اللَّهُ لَهُنَّ سَبِيلًا

15

اور تمہاری عورتوں میں سے جو بدکاری (کا ارتکاب) کر کے آئیں ۔ تو اُن پر اپنے لوگوں میں چار (مَردوں) کی گواہی لو ۔ اگر وہ گواہی دے دیں تو ان (عورتوں) کو گھروں میں بند رکھو یہاں تک کہ اُنہیں موت آ جائے یا اللہ اُن کے لئے کوئی راستہ نکال دے

وَاللَّذَانِ يَأْتِيَانِهَا مِنكُمْ فَآذُوهُمَا ۖ فَإِن تَابَا وَأَصْلَحَا فَأَعْرِضُوا عَنْهُمَا ۗ إِنَّ اللَّهَ كَانَ تَوَّابًا رَّحِيمًا

16

اور تم میں سے جو کوئی (مرد اور عورت دونوں) اس (فحش جرم) کا ارتکاب کر کے آئیں ۔ تو اُن دونوں کو ایذا پہنچاؤ ۔ پھر اگر وہ (دونوں) توبہ کر لیں اور (اپنی) اصلاح کرلیں تو اُنہیں چھوڑ دو ۔ بے شک اللہ توبہ قبول کرنے والا (اور) رحم کرنے والا ہے

إِنَّمَا التَّوْبَةُ عَلَى اللَّهِ لِلَّذِينَ يَعْمَلُونَ السُّوءَ بِجَهَالَةٍ ثُمَّ يَتُوبُونَ مِن قَرِيبٍ فَأُولَـٰئِكَ يَتُوبُ اللَّهُ عَلَيْهِمْ ۗ وَكَانَ اللَّهُ عَلِيمًا حَكِيمًا

17

(یاد رکھو کہ) اللہ پر توبہ کی قبولیت (کا حق صرف) اؙنہی لوگوں کے لئے ہے جو جذبات سے مغلُوب ہو کر بُرائی کر بیٹھیں پھر جلدی توبہ کر لیں ۔ پس ایسے ہی لوگوں پر اللہ (اپنی رحمت کے ساتھ) رجوع فرمائے گا ۔ بے شک اللہ بڑے علم و حکمت والا ہے

وَلَيْسَتِ التَّوْبَةُ لِلَّذِينَ يَعْمَلُونَ السَّيِّئَاتِ حَتَّىٰ إِذَا حَضَرَ أَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ إِنِّي تُبْتُ الْآنَ وَلَا الَّذِينَ يَمُوتُونَ وَهُمْ كُفَّارٌ ۚ أُولَـٰئِكَ أَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا

18

اور ایسے لوگوں کے لئے توبہ (کی کوئی گنجائش) نہیں جو گناہ کئے چلے جاتے ہیں ۔ یہاں تک کہ جب اُن میں سے کسی کی موت (کی گھڑی) قریب آجاتی ہے تو کہتا ہے میں نے اب توبہ کی ۔ اور نہ ہی ایسے لوگوں کے لئے (توبہ کی گنجائش) ہے جن کی موت حالتِ کفر میں آئے ۔ یہی تو ہیں جن کے لئے ہم نے درد ناک عذاب تیار کر رکھا ہے

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَحِلُّ لَكُمْ أَن تَرِثُوا النِّسَاءَ كَرْهًا ۖ وَلَا تَعْضُلُوهُنَّ لِتَذْهَبُوا بِبَعْضِ مَا آتَيْتُمُوهُنَّ إِلَّا أَن يَأْتِينَ بِفَاحِشَةٍ مُّبَيِّنَةٍ ۚ وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ ۚ فَإِن كَرِهْتُمُوهُنَّ فَعَسَىٰ أَن تَكْرَهُوا شَيْئًا وَيَجْعَلَ اللَّهُ فِيهِ خَيْرًا كَثِيرًا

19

اے ایمان والو ۔ تمہارے لئے حلال نہیں کہ تم زبردستی عورتوں کے وارث بن جاؤ اور اؙنہیں اس لئے نہ روکے رکھو کہ جو (مال) تم نے اؙنہیں دیا تھا اُس میں سے کچھ واپس لے لو سوائے اس کے کہ وہ کُھلی بے حیائی کرکے آ جائیں ۔ (ورنہ) اُن کے ساتھ اچھے طریقے سے زندگی بسر کرو ۔ پھر اگر تم اؙنہیں پسند نہیں بھی کرتے تو ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ تم کسی چیز کو ناپسند کرو مگر اللہ نے اُس میں بہت سی بھلائی رکھ دی ہو

وَإِنْ أَرَدتُّمُ اسْتِبْدَالَ زَوْجٍ مَّكَانَ زَوْجٍ وَآتَيْتُمْ إِحْدَاهُنَّ قِنطَارًا فَلَا تَأْخُذُوا مِنْهُ شَيْئًا ۚ أَتَأْخُذُونَهُ بُهْتَانًا وَإِثْمًا مُّبِينًا

20

اور اگر تم نے ایک بیوی کی جگہ دوسری بیوی لانے کا اراده کر لیا ہو اور تم ان میں کسی ایک کو ڈھیروں مال (بھی) دے چکے ہو تب بھی اس میں سے کچھ واپس نہ لو ۔ کیا تم بہتان لگا کر اور کُھلی حق تلفی کرکے اِسے (واپس) لینا چاہتے ہو ؟