Al-Bayan
Arabic size
ا
Urdu size
ا

Surah As-Sajdah

The Prostration • 30 Ayahs • Meccan

star

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ الم

1

الف لام میم (حقیقی معانی اللہ اور رسولۖ ہی بہتر جانتے ہیں)

تَنزِيلُ الْكِتَابِ لَا رَيْبَ فِيهِ مِن رَّبِّ الْعَالَمِينَ

2

اس کتاب کا نزول بلا شک و شبہ ربِّ العٰلمین کی طرف سے ہَے

أَمْ يَقُولُونَ افْتَرَاهُ ۚ بَلْ هُوَ الْحَقُّ مِن رَّبِّكَ لِتُنذِرَ قَوْمًا مَّا أَتَاهُم مِّن نَّذِيرٍ مِّن قَبْلِكَ لَعَلَّهُمْ يَهْتَدُونَ

3

کیا (کفار و مشرکین) یہ کہتے ہیں کہ اِس (کتاب) کو اِس (رسولۖ) نے خود گھڑا لیا ہے ؟ (نہیں) بلکہ یہ آپۖ کے رب کی طرف سے حق ہَے ۔ تاکہ آپۖ متنبہ کریں ایک (ایسی) قوم کو جس کے پاس آپّ سے پہلے کوئی ڈر سنانے والا نہیں آیا ۔ تاکہ وہ ہدایت پا جائیں

اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَىٰ عَلَى الْعَرْشِ ۖ مَا لَكُم مِّن دُونِهِ مِن وَلِيٍّ وَلَا شَفِيعٍ ۚ أَفَلَا تَتَذَكَّرُونَ

4

اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے چھ دنوں میں پیدا فرمایا ۔ پھر (اپنی شان کے مطابق) عرش پر جلوہ افروز ہوا ۔ (اور یاد رکھو) نہیں ہے تمہارے لئے اُس کے سوا کوئی حامی و مدد گار اور نہ کوئی (اس کے آگے) سفارش کرنے والا ہے ۔ کیا تم اتنا بھی نہیں سمجھتے ؟

يُدَبِّرُ الْأَمْرَ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ ثُمَّ يَعْرُجُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ أَلْفَ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ

5

وہ آسمان سے زمین تک نظامِ اقتدار (یعنی دنیا کے تمام معاملات) کی تدبیر فرماتا ہے ۔ پھر اس (تدبیر کی رُوداد) اؙوپر اس کے حضور ایک ایسے دن میں جاتی ہے جس کی مقدار تمہارے شمار سے ایک ہزار سال ہے

ذَٰلِكَ عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ

6

وہی ہے غیب اور ظاہر کا جاننے والا ، سب پر غالب (اور) بہت رحم فرمانے والا

الَّذِي أَحْسَنَ كُلَّ شَيْءٍ خَلَقَهُ ۖ وَبَدَأَ خَلْقَ الْإِنسَانِ مِن طِينٍ

7

جو چیز بھی اؙس نے بنائی خوب ہی بنائی اور اؙس نے انسانی تخلیق کی ابتدا گارے سے کی

ثُمَّ جَعَلَ نَسْلَهُ مِن سُلَالَةٍ مِّن مَّاءٍ مَّهِينٍ

8

پھر اس کی نسل ایک سَت سے چلائی جو حقیر پانی کی طرح کا ہے

ثُمَّ سَوَّاهُ وَنَفَخَ فِيهِ مِن رُّوحِهِ ۖ وَجَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْئِدَةَ ۚ قَلِيلًا مَّا تَشْكُرُونَ

9

پھر اس (کے قد و قامت) کو درست فرمایا اور اس میں اپنی روح پھونک دی ۔ اور تمہارے لئے بنا دئیے (سننے کے لئے) کان اور (دیکھنے کے لئے) آنکھیں اور (سمجھنے سوچنے کے لئے) دل ۔ (ان نعمتوں کے ہوتے ہوئے بھی) تم لوگ کم ہی شکر بجا لاتے ہو

وَقَالُوا أَإِذَا ضَلَلْنَا فِي الْأَرْضِ أَإِنَّا لَفِي خَلْقٍ جَدِيدٍ ۚ بَلْ هُم بِلِقَاءِ رَبِّهِمْ كَافِرُونَ

10

اور (یہ منکر) کہنے لگے جب ہم زمین میں ملیا میٹ ہو جائیں گے تو (کیا) ہم از سرِ نو پیدا کئے جائیں گے ۔ بلکہ (اندر کی بات یہ ہے کہ) وہ اپنے رب کی ملاقات ہی کے منکر ہیں

۞ قُلْ يَتَوَفَّاكُم مَّلَكُ الْمَوْتِ الَّذِي وُكِّلَ بِكُمْ ثُمَّ إِلَىٰ رَبِّكُمْ تُرْجَعُونَ

11

آپۖ فرما دیں ۔ کہ موت کا وہ فرشتہ جو تم پر مقررکیا گیا ہے تم کو پورے کا پورا قبضے میں لے لے گا ۔ پھر تم اپنے رب کی طرف لوٹائے جاؤ گے

وَلَوْ تَرَىٰ إِذِ الْمُجْرِمُونَ نَاكِسُو رُءُوسِهِمْ عِندَ رَبِّهِمْ رَبَّنَا أَبْصَرْنَا وَسَمِعْنَا فَارْجِعْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا إِنَّا مُوقِنُونَ

12

اور اگر آپۖ دیکھیں کہ جب مجرم لوگ اپنے رب کے حضور سر جھکائے ہوں گے (تو کہیں گے) اے ہمارے رب ! ہم نے دیکھ لیا اور ہم نے سُن لیا ۔ اب ہمیں (دنیا میں) واپس بھیج دے تا کہ ہم نیک عمل کریں ۔ بے شک ہم یقین کرنے والے ہیں

وَلَوْ شِئْنَا لَآتَيْنَا كُلَّ نَفْسٍ هُدَاهَا وَلَـٰكِنْ حَقَّ الْقَوْلُ مِنِّي لَأَمْلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ

13

(جواباً ارشاد ہوگا) اور اگر ہم چاہتے تو ہم ہر نفس کو اس کی ہدایت (از خود) عطا کر دیتے ۔ لیکن میری طرف سے یہ بات طے ہو چکی ہے کہ میں جہنم کو تمام (سرکش) جِنّوں اور (نافرمان) انسانوں سے ضرور بھر دوں گا

فَذُوقُوا بِمَا نَسِيتُمْ لِقَاءَ يَوْمِكُمْ هَـٰذَا إِنَّا نَسِينَاكُمْ ۖ وَذُوقُوا عَذَابَ الْخُلْدِ بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

14

اَب (اس جرم کی سزا کا) مزا چکھو کہ تم نے اس دن کی ملاقات کو بھلا رکھا تھا ۔ (آج) ہم نے بھی تمہیں نظر انداز کر دیا ہے اور اب چکھو دائمی عذاب کو اؙن (کرتوتوں) کے کے بدلے میں جو تم کیا کرتے تھے

إِنَّمَا يُؤْمِنُ بِآيَاتِنَا الَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا بِهَا خَرُّوا سُجَّدًا وَسَبَّحُوا بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ ۩

15

�ماری آیات پر تو وہ لوگ ایمان لاتے ہیں جنہیں جب اِن (آئتوں) کے ذریعے نصحیت کی جاتی ہے تو وہ سجدے میں گر پڑتے ہیں ۔ اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ اُسکی تسبیح کرتے ہیں اور وہ تکبر (بھی) نہیں کرتے

تَتَجَافَىٰ جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَطَمَعًا وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ

16

اُن کے پہلو اؙن کی خَوابگاہوں (بِستروں) سے جُدا رہتے ہیں اور وہ (تہجّد کے وقت) اپنے رب کو خوف اور اؙمید (کی ملی جُلی کیفیت) سے پکارتے ہیں اور ہمارے عطا کردہ رزق میں سے (ہماری راہ میں) خرچ کرتے ہیں

فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّا أُخْفِيَ لَهُم مِّن قُرَّةِ أَعْيُنٍ جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

17

پس کسی کو معلوم نہیں جو (کچھ اجرِ عظیم کی شکل میں) آنکھوں کی ٹھنڈک (کا سامان) اُن کے لئے چھپا کر رکھا ہے ۔ یہ اُن (نیک اعمال) کا بدلہ ہو گا جو وہ کرتے رہے تھے

أَفَمَن كَانَ مُؤْمِنًا كَمَن كَانَ فَاسِقًا ۚ لَّا يَسْتَوُونَ

18

بھلا وہ شخص جو صاحبِ ایمان ہو اؙس کی مثل ہو سکتا ہے جو نا فرمان ہو ؟ (نہیں) یہ (دونوں) برابر نہیں ہو سکتے

أَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَلَهُمْ جَنَّاتُ الْمَأْوَىٰ نُزُلًا بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

19

پس جو لوگ ایمان لائے ہیں اور نیک اعمال (بھی) کرتے رہے ان کے لئے باغات ہیں جن میں دائمی قیام گاہیں ہیں ۔ (اللہ کی طرف سے ان کی) ضیافت و مہمان نوازی ہے ، اُن (اعمال) کے بدلے میں جو وہ کرتے رہے ہیں

وَأَمَّا الَّذِينَ فَسَقُوا فَمَأْوَاهُمُ النَّارُ ۖ كُلَّمَا أَرَادُوا أَن يَخْرُجُوا مِنْهَا أُعِيدُوا فِيهَا وَقِيلَ لَهُمْ ذُوقُوا عَذَابَ النَّارِ الَّذِي كُنتُم بِهِ تُكَذِّبُونَ

20

اور جو لوگ نا فرمان و بد کردار ہوئے اُن کا دائمی ٹھکانہ آگ ہے ۔ وہ جب کبھی اس سے نکل بھاگنے کا ارادہ کریں گے تو اُسی میں لوٹا دیئے جائیں گے اور اُن سے کہا جائے گا کہ اُس آگ کا عذاب چکھتے رہو جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے