Al-Bayan
Arabic size
ا
Urdu size
ا

Surah Ash-Shams

The Sun • 15 Ayahs • Meccan

star

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا

1

قسم ہے سورج کی اور اُسکی روشنی کی

وَالْقَمَرِ إِذَا تَلَاهَا

2

قسم ہے چاند کی جب وہ اس (سورج) کے پیچھے آتا ہے

وَالنَّهَارِ إِذَا جَلَّاهَا

3

قسم ہے دن کی جب اس (سورج ) کو نمایاں کرے

وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَاهَا

4

قسم ہے رات کی جب وہ اس (سورج) کو ڈھانپ لے

وَالسَّمَاءِ وَمَا بَنَاهَا

5

قسم ہے آسمان کی اور اُسے بنانے والے کی

وَالْأَرْضِ وَمَا طَحَاهَا

6

قسم ہے زمین کی اور اُسے بچھانے والے کی

وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّاهَا

7

قسم ہے نفسِ انسانی کی اور اُسے سنوارنے والے کی

فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَاهَا

8

پھر اس (انسان) پر اُس کی بدی اور پرہیزگاری الہام کردی گئی

قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّاهَا

9

�قیناً فلاح پا گیا وہ جس نے (اپنے) نفس کا تزکیہ کیا

وَقَدْ خَابَ مَن دَسَّاهَا

10

اور یقیناً نامُراد ہوا جس نے (اپنے) نفس کو پاک ہونے نہ دیا

كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِطَغْوَاهَا

11

(قومِ) ثمود نے (صالحؑ) کو اپنی سرکشی کے باعث جھٹلایا

إِذِ انبَعَثَ أَشْقَاهَا

12

جب اُس قوم کا سب سے بڑا بدبخت بپھر اُٹھا

فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ نَاقَةَ اللَّهِ وَسُقْيَاهَا

13

تو اللہ کے رسول (حضرت صالحؑ) نے اُن سے کہا کہ اللہ کی اونٹنی اور اسکی پانی کی باری (کے بارے میں خبردار رہنا ، کہ کہیں تمھیں کوئی عذاب نہ آ لے)

فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُم بِذَنبِهِمْ فَسَوَّاهَا

14

پھر بھی اُنہوں نے (صالح علیہ اسلام) کو جھٹلایا اور (اونٹنی کی) کونچیں کاٹ دیں ۔ آخرِ کار اُن کے رب نے اُن کے گناہوں کے باعث (اُن پر) ایسی آفت توڑی کہ سب کو (ہلاک کر کے) برابر کر دیا

وَلَا يَخَافُ عُقْبَاهَا

15

اور االلہ کو اس (تباہی) کے کسی بُرے نتیجے کا کوئی خوف نہیں