Surah At-Tin
The Fig • 8 Ayahs • Meccan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بِّسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ
قسم ہے انجیر کی اور زیتون کی
وَطُورِ سِينِينَ
اور قسم ہے طورِ سینا کی
وَهَـٰذَا الْبَلَدِ الْأَمِينِ
اور اس امن والے شہر (مکّہ مکرمہ) کی (قسم)
لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ
بےشک ہم نے انسان کو بہترین ساخت پر پیدا کیا ہے
ثُمَّ رَدَدْنَاهُ أَسْفَلَ سَافِلِينَ
پھر ہم نے اس کو پست ترین حالت کی طرف لوٹا دیا
إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَلَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ
سوائے اُن لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے ۔ (یقیناً) اُن کے لیے نہ ختم ہونے والا اجبر ہے
فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّينِ
پس (اے نبیۖ) اس کے بعد کون آپ کو جزا و سزا کے معاملہ میں جھٹلا سکتا ہے
أَلَيْسَ اللَّهُ بِأَحْكَمِ الْحَاكِمِينَ
کیا اللہ تعالٰی سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے ؟