Al-Bayan
Arabic size
ا
Urdu size
ا

Surah As-Saff

The Ranks • 14 Ayahs • Medinan

star

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

1

اللہ کی تسبیح بیان کی ہے پر اؙس (چیز) نے جو آسمانوں میں ہے اور زمین ہیں ۔ اور وہ غالب حکمت والا ہے

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ

2

اے ایمان والو ۔ تم وہ بات کیوں کہتے ہو جو کرتے نہیں ہو

كَبُرَ مَقْتًا عِندَ اللَّهِ أَن تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُونَ

3

اللہ کے نزدیک یہ سخت ناپسندیدہ بات ہے کہ تم وہ بات کہو جو خود کرتے نہیں ہو

إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُم بُنْيَانٌ مَّرْصُوصٌ

4

بےشک اللہ اُن لوگوں کو پسند کرتا ہے جو اؙس کی راہ میں (اس طرح) صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا وہ سیسہ پلائی دیوار ہوں

وَإِذْ قَالَ مُوسَىٰ لِقَوْمِهِ يَا قَوْمِ لِمَ تُؤْذُونَنِي وَقَد تَّعْلَمُونَ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ ۖ فَلَمَّا زَاغُوا أَزَاغَ اللَّهُ قُلُوبَهُمْ ۚ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَاسِقِينَ

5

اور (یاد کرو) جب موسی (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے کہا ۔ اے میری قوم ! تم مجھے اذیت کیوں دیتے ہو ، حالانکہ تم خوب جانتے ہو کہ بے شک میں تمہاری طرف اللہ کا بھیجا ہوا رسول ہوں ۔ پھر جب اس (فہمائش پر بھی) وہ لوگ ٹیڑھے ہی رہے تو اللہ نے اؙن کے دلوں کو اور (زیادہ) ٹیڑھا کر دیا ۔ اور اللہ (ایسے) نافرمانوں کو ہدایت (کی توفیق) نہیں دیتا

وَإِذْ قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُم مُّصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيَّ مِنَ التَّوْرَاةِ وَمُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِن بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ ۖ فَلَمَّا جَاءَهُم بِالْبَيِّنَاتِ قَالُوا هَـٰذَا سِحْرٌ مُّبِينٌ

6

اور (وہ وقت بھی یاد کرو) جب عیسٰیؑ ابن مریم نے کہا : اے بنی اسرائیل ، بے شک میں تمہاری طرف اللہ کا بھیجا ہوا رسول ہوں ۔ اپنے سے پہلی کتاب تورات کی تصدیق کرنے والا ہوں ، اور بشارت دینے والا ہوں اس رسولۖ (معظّم) کی جو میرے بعد تشریف لائیں گے ، جن کا نام احمدۖ ہوگا ۔ پس جب وہ (رسولۖ آخر الزّماں صلی اللہ علیہ وسلم) واضح نشانیاں لے کر تشریف لے آئے تو اؙنہوں نے کہا ۔ یہ تو کھلا جادو ہے

وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ وَهُوَ يُدْعَىٰ إِلَى الْإِسْلَامِ ۚ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ

7

اور اب بھلا اؙس شخص سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھے ۔ حالانکہ اؙسے اسلام کی طرف بلایا جارہا ہے ۔ اور اللہ (ایسے) ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا

يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ

8

�ہ ( منکرین حق) چاہتے ہیں کہ وہ اللہ کے نور (یعنی دین اسلام) کو اپنے منہ (کی پھونکوں) سے بجھا دیں لیکن (اللہ کا فیصلہ یہ ہے کہ) وہ اپنے نور کو کمال تک پہنچا کر رہے گا ۔ خواہ کافروں کو کتنا ہی ناگوار ہو

هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَىٰ وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ

9

وہ (اللہ) ہی تو ہے جس نے اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا ۔ تاکہ اُسے سب ادیان پر غالب کر دے ۔ خواہ مشرکین کو کتنا ہی ناگوار ہو

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَىٰ تِجَارَةٍ تُنجِيكُم مِّنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ

10

اے ایمان والو ۔ کیا میں تمہیں ایک ایسی تجارت بتا دوں جو تمہیں درد ناک عذاب سے بچا لے ؟

تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَتُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنفُسِكُمْ ۚ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ

11

(وہ تجارت یہ ہے کہ) تم ایمان رکھو الله پر اور اؙس کے رسولۖ پر اور اللہ کی راہ میں مال و جان سے جہاد کرو ۔ یہی (طریقہ) تمہارے حق میں بہتر ہے ۔ اگر تم جانو

يَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَيُدْخِلْكُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ وَمَسَاكِنَ طَيِّبَةً فِي جَنَّاتِ عَدْنٍ ۚ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ

12

(اگر تم ایسا کروگے تو) وہ تمہارے گناہوں کو بخش دے گا اور تمہیں ایسے (سدا بہار) باغات میں داخل کردے گا جن کے دامن میں نہریں رواں دواں ہیں ۔ اور نہایت صاف ستھری رہائش گاہوں میں (ٹھہرائے گا) جو ہمیشہ رہنے والی جنّتوں میں موجود ہیں ۔ یہی سب سے بڑی کامیابی ہے

وَأُخْرَىٰ تُحِبُّونَهَا ۖ نَصْرٌ مِّنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ ۗ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ

13

اور اس (اؙخروی نعمت کے علاوہ) ایک دوسری چیز جو تمہیں بہت پسند ہے (یعنی دنیاوی نعمت) وہ بھی (تمہیں عطا فرمائے گا) ۔ اور وہ ہے اللہ کی طرف سے نصرت اور کو جلد ملنے والی فتح (یعنی فتح مکہ اور فارس و روم کی فتوحات) ۔ اور (اے حبیبۖ) آپۖ مومنوں کو خوشخبری سنا دیں

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا أَنصَارَ اللَّهِ كَمَا قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ لِلْحَوَارِيِّينَ مَنْ أَنصَارِي إِلَى اللَّهِ ۖ قَالَ الْحَوَارِيُّونَ نَحْنُ أَنصَارُ اللَّهِ ۖ فَآمَنَت طَّائِفَةٌ مِّن بَنِي إِسْرَائِيلَ وَكَفَرَت طَّائِفَةٌ ۖ فَأَيَّدْنَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَىٰ عَدُوِّهِمْ فَأَصْبَحُوا ظَاهِرِينَ

14

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، تم اللہ کے (دین کے) مدد گار بن جاؤ ۔ جس طرح عیسٰیؑ ابن مریم نے (اپنے) حواریوں سے کہا تھا : " اللہ کی طرف ( بلانے میں) میرا مدد گار کون ہے ؟ " ۔ حواریوں نے جواب دیا ۔ " ہم اللہ کے (دین کے) روگار ہیں " ۔ پس بنی اسرائیل کا ایک گروہ ایمان لے آیا اور دوسرے گروہ نے انکار کر دیا ۔ پھر ہم نے اُن لوگوں کی جو ایمان لے آئے تھے اُن کے دشمنوں کے مقابلے میں مدد فرمائی ۔ بالاآخر وہی غالب رہے