Al-Bayan
Arabic size
ا
Urdu size
ا

Surah Al-Anfal

The Spoils of War • 75 Ayahs • Medinan

star

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَنفَالِ ۖ قُلِ الْأَنفَالُ لِلَّهِ وَالرَّسُولِ ۖ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَصْلِحُوا ذَاتَ بَيْنِكُمْ ۖ وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ

1

بسم الله الرحمن الرحیمشروع) اللہ کے نام کے ساتھ جو رحمٰن ہے رحیم ہے ۔ ) (اے میرے رسولۖ) آپۖ سے اموالِ غنیمت کے بارے میں پوچھتے ہیں ۔ بتا دیجئے کہ یہ اموالِ غنیمت اللہ اور رسولۖ کے لئے ہیں ۔ اور تم اللہ کی ناراضی سے بچتے رہو اور اپنے باہمی معاملات کی اصلاح کرو اور اگر ایمان رکھتے ہو تو الله اور اس کے رسولۖ کی اطاعت میں رہو

إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَإِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ آيَاتُهُ زَادَتْهُمْ إِيمَانًا وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ

2

در حقیقت ایمان والے تو صرف وہی لوگ ہیں کہ جب (اُن کے سامنے) اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو (اُس کی عظمت و جلالت سے) اُن کے دل دہل جاتے ہیں اور جب اُن کے روبرو اُسکی آئتیں تلاوت کی جاتی ہیں ۔ تو (اُن کے) ایمان کو اور بڑھا دیتی ہیں ۔ اور وہ (ہر حال میں) اپنے رب پر توکّل رکھتے ہیں

الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ

3

�ہ (وہ خوش نصیب) لوگ ہیں جو نماز کو ہمیشہ ادا کرتے رہتے ہیں اور جو کچھ ہم نے اُنہیں عطا کیا ہے اُس (رزق) میں سے (اُس کی راہ میں) خرچ کرتے رہتے ہیں

أُولَـٰئِكَ هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا ۚ لَّهُمْ دَرَجَاتٌ عِندَ رَبِّهِمْ وَمَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ

4

(درحقیقت) یہی لوگ سچے مومن ہیں ۔ اؙن کے لئے اؙن کے رب کے پاس بڑے درجے ہیں اور مغفرت اور باوقار رﺰق ہے

كَمَا أَخْرَجَكَ رَبُّكَ مِن بَيْتِكَ بِالْحَقِّ وَإِنَّ فَرِيقًا مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ لَكَارِهُونَ

5

(غزوہ بدر کے موقع پر) جس طرح آپۖ کا رب آپۖ کو حق کے ساتھ (جہاد کے لئے) آپۖ کے گھر سے نکال لایا تھا اور حقیقت یہ تھی کہ ایمان والوں میں سے ایک گروہ اس (بات) کو ناپسند کرتا تھا

يُجَادِلُونَكَ فِي الْحَقِّ بَعْدَ مَا تَبَيَّنَ كَأَنَّمَا يُسَاقُونَ إِلَى الْمَوْتِ وَهُمْ يَنظُرُونَ

6

وہ (لوگ) اس حق (کے معاملے) میں حقیقتِ حال واضح ہو جانے کے بعد بھی آپۖ سے بحث و تکرار کر رہے تھے ۔ گویا وہ آنکھوں دیکھے موت کی طرف ہانکے جا رہے ہیں

وَإِذْ يَعِدُكُمُ اللَّهُ إِحْدَى الطَّائِفَتَيْنِ أَنَّهَا لَكُمْ وَتَوَدُّونَ أَنَّ غَيْرَ ذَاتِ الشَّوْكَةِ تَكُونُ لَكُمْ وَيُرِيدُ اللَّهُ أَن يُحِقَّ الْحَقَّ بِكَلِمَاتِهِ وَيَقْطَعَ دَابِرَ الْكَافِرِينَ

7

(وہ وقت بھی یاد کرو) جب اللہ نے تم سے (کفارِ مکہ کے) دو گروہوں میں سے کسی ایک (پرغلبہ و فتح) کا وعدہ فرمایا تھا کہ وہ تمہیں مل جائے گا ۔ اور تم یہ چاہتے تھے کہ غیر مسلّح (کمزور گروہ) تمہارے ہاتھ آئے اور اللہ کا ارادہ یہ تھا کہ وہ اپنے کلام کے ذریعے حق کو حق کر دکھائے اور کافروں کی جڑ کاٹ دے

لِيُحِقَّ الْحَقَّ وَيُبْطِلَ الْبَاطِلَ وَلَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُونَ

8

تاکہ (معرکہ بدر کی شاندار فتح کے ذریعے) حق کو حق اور باطل کو باطل کر دکھائے ۔ اگرچہ (ان عادی) مجرموں کو یہ ناگوار ہی کیوں نہ گزرے

إِذْ تَسْتَغِيثُونَ رَبَّكُمْ فَاسْتَجَابَ لَكُمْ أَنِّي مُمِدُّكُم بِأَلْفٍ مِّنَ الْمَلَائِكَةِ مُرْدِفِينَ

9

ما شاء الله

وَمَا جَعَلَهُ اللَّهُ إِلَّا بُشْرَىٰ وَلِتَطْمَئِنَّ بِهِ قُلُوبُكُمْ ۚ وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِندِ اللَّهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ

10

پارے مکمل ہوئےپارہ نمبر

إِذْ يُغَشِّيكُمُ النُّعَاسَ أَمَنَةً مِّنْهُ وَيُنَزِّلُ عَلَيْكُم مِّنَ السَّمَاءِ مَاءً لِّيُطَهِّرَكُم بِهِ وَيُذْهِبَ عَنكُمْ رِجْزَ الشَّيْطَانِ وَلِيَرْبِطَ عَلَىٰ قُلُوبِكُمْ وَيُثَبِّتَ بِهِ الْأَقْدَامَ

11

(غزوہ بدر کی رات وہ وقت بھی یاد کرو) جب (اللہ تعالٰے) اپنی طرف سے تمہاری تسکین کے لئے تم پر اونگھ طاری کر رہا تھا ۔ اور آسمان سے تم پر پانی برسا رہا تھا تا کہ اس کے ذریعے تمہیں (ظاہراً و باطناً) طہارت و پاکیزگی عطا فرمائے اور تم سے شیطان (کے وسوسوں) کی نجاست کو زائل کر دے ۔ اور تمہارے دلوں کو (قوتِ یقین کے ساتھ) مضبوط کر دے اور اس کے ذریعے تمہارے قدموں کو (خوب) جمادے

إِذْ يُوحِي رَبُّكَ إِلَى الْمَلَائِكَةِ أَنِّي مَعَكُمْ فَثَبِّتُوا الَّذِينَ آمَنُوا ۚ سَأُلْقِي فِي قُلُوبِ الَّذِينَ كَفَرُوا الرُّعْبَ فَاضْرِبُوا فَوْقَ الْأَعْنَاقِ وَاضْرِبُوا مِنْهُمْ كُلَّ بَنَانٍ

12

(دورانِ جنگ وہ وقت بھی یاد کریں) جب آپۖ کا رب فرشتوں کو پیغام بھیج رہا تھا کہ (اصحابِ رسولۖ کی مدد کے لئے) میں بھی تمہارے ساتھ ہوں ، سو تم ایمان والوں کو ثابت قدم رکھو مَیں ابھی کافروں کے دلوں میں (غازیانِ اسلام کا ) رعب و دبدبہ ڈالے دیتا ہوں ، سو تم (ان کافروں کی) گردنوں کے اؙوپر سے ضرب لگاؤ ۔ اور ان کے ایک ایک پور پر چوٹ لگاؤ

ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ شَاقُّوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ ۚ وَمَن يُشَاقِقِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَإِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ

13

�ہ اس لئے کہ اُنہوں نے اللہ اور اُس کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی مخالفت کی اور جو اللہ اور اؙس کے رسول (صلی اللہ علی وسلم) کی مخالفت کرے تو پھراللہ بھی سخت سزا دینے والا ہے

ذَٰلِكُمْ فَذُوقُوهُ وَأَنَّ لِلْكَافِرِينَ عَذَابَ النَّارِ

14

�ہ ہے (تمہاری سزا) سو اس (کے مزے) کو ابھی چکھ لو ۔ اور (یاد رکھو) حق کا انکار کرنے والوں کے لئے آگ کا عذاب (بھی) ہے

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا لَقِيتُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا زَحْفًا فَلَا تُوَلُّوهُمُ الْأَدْبَارَ

15

اے ایمان والو ۔ جب میدانِ جنگ میں کافروں (کے لشکرِ جرار) سے تمہارا مقابلہ ہو جائے تو ہرگز اُن کی طرف سے اپنی پشتیں نہ پھیرنا

وَمَن يُوَلِّهِمْ يَوْمَئِذٍ دُبُرَهُ إِلَّا مُتَحَرِّفًا لِّقِتَالٍ أَوْ مُتَحَيِّزًا إِلَىٰ فِئَةٍ فَقَدْ بَاءَ بِغَضَبٍ مِّنَ اللَّهِ وَمَأْوَاهُ جَهَنَّمُ ۖ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ

16

اور (ہاں) جو کوئی (جنگ کے) اُس روز اپنی پشت پھیرے گا ، بجز اس کے کہ جو (دورانِ جنگ) پینترا بدلے یا (اپنی) فوج کی طرف پناہ لینے آئے (وہ مستثنیٰ ہے ، باقی جس نے ایسا کیا) پس وہ اللہ کے غضب میں آگیا اور اس کا ٹھکانہ جہنم ہے اور وہ واپسی کی بہت ہی بُری جگہ ھے

فَلَمْ تَقْتُلُوهُمْ وَلَـٰكِنَّ اللَّهَ قَتَلَهُمْ ۚ وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَـٰكِنَّ اللَّهَ رَمَىٰ ۚ وَلِيُبْلِيَ الْمُؤْمِنِينَ مِنْهُ بَلَاءً حَسَنًا ۚ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ

17

(اے غازیانِ اسلام) اِن (کافروں) کو تم نے قتل نہیں کیا بلکہ اللہ نے اِنہیں قتل کر دیا اور (اے رسول صلی اللہ علیہ وسلم) جب آپۖ نے (کافروں کی طرف مٹھی بھر خاک) پھینکی تھی ، وہ آپۖ نے نہیں پھینکی تھی بلکہ اللہ نے پھینکی تھی ۔ (یہ سب اس لئے تھا کہ) وہ ایمان والوں کو ایک بہترین آزمائش سے (کامیابی کے ساتھ) گزار دے ۔ بے شک اللہ خوب سننے والا جاننے والا ہے

ذَٰلِكُمْ وَأَنَّ اللَّهَ مُوهِنُ كَيْدِ الْكَافِرِينَ

18

�ہ معاملہ تو تمہارے ساتھ ہے اور حقیقتِ حال (تو) یہ ہے کہ اللہ کا فروں کے مکرو فریب کو کمزور کرنے والا ہے

إِن تَسْتَفْتِحُوا فَقَدْ جَاءَكُمُ الْفَتْحُ ۖ وَإِن تَنتَهُوا فَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ ۖ وَإِن تَعُودُوا نَعُدْ وَلَن تُغْنِيَ عَنكُمْ فِئَتُكُمْ شَيْئًا وَلَوْ كَثُرَتْ وَأَنَّ اللَّهَ مَعَ الْمُؤْمِنِينَ

19

(اے کا فرو !) اگر تم (فیصلہ کُن) فتح چاہتے تھے تو یہ فتح تو (اہلِ ایمان کے حصے میں) آگئی اور اگر تم (اب بھی) باز آجاؤ تو تمہارے لئے بہتر ہے اور اگر تم پھر (اسی حماقت کا) اعادہ کرو گے تو ہم بھی اسی (سزا) کا اعادہ کریں گے اور تمہاری جمعیت کچھ بھی کام نہ آسکے گی خواہ وہ کتنی ہی زیادہ ہو ۔ اور (خوب سمجھ لو کہ) اللہ مومنوں کے ساتھ ہے

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَلَا تَوَلَّوْا عَنْهُ وَأَنتُمْ تَسْمَعُونَ

20

اے ایمان والو ۔ تم اللہ اور اسکے رسولۖ کی اطاعت کرو(جس طرح کہ اطاعت کا حق ہے) اور اس سے (ہرگز) رُوگردانی نہ کرنا جب کہ تم (رسول اللہ صلی الله علیه وسلم) کی بات کو سن رہے ہو