Surah An-Nur
The Light • 64 Ayahs • Medinan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ سُورَةٌ أَنزَلْنَاهَا وَفَرَضْنَاهَا وَأَنزَلْنَا فِيهَا آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ لَّعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ
�ہ ایک (عظیم) سُورت ہے ۔ جِسے ہم نے نازل کیا ہے ۔ اور ہم نے اِس (کے احکام) کو فرض ٹھہرایا ہے ۔ اس میں نہایت واضح (متنبّہ کر دینے والی) آیات بھی اؙتاری ہیں ۔ تاکہ تم نصیحت قبول کرو
الزَّانِيَةُ وَالزَّانِي فَاجْلِدُوا كُلَّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا مِائَةَ جَلْدَةٍ ۖ وَلَا تَأْخُذْكُم بِهِمَا رَأْفَةٌ فِي دِينِ اللَّهِ إِن كُنتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ۖ وَلْيَشْهَدْ عَذَابَهُمَا طَائِفَةٌ مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ
بدکار عورت اور بدکار مرد (اگر غیر شادی شدہ ہیں) تو ان دونوں کو (ان کا جرم ثابت ہو جانے پر) سو (سو) کوڑے مارو ۔ اور تمہیں ان دونوں پر اللہ کے دین (کے حکم کے اجرا) میں ذرا (بھی) ترس نہیں آنا چاہئیے اگر تم اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتے ہو ۔ اور ان دونوں کو سزا دیتے وقت اہلِ ایمان کا ایک گروہ بھی (وہاں) موجود ہونا چاہئے
الزَّانِي لَا يَنكِحُ إِلَّا زَانِيَةً أَوْ مُشْرِكَةً وَالزَّانِيَةُ لَا يَنكِحُهَا إِلَّا زَانٍ أَوْ مُشْرِكٌ ۚ وَحُرِّمَ ذَٰلِكَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ
بدکار مرد سوائے بدکار عورت یا مشرکہ عورت کے (کسی پاکیزہ عورت سے) نکاح (کرنا پسند) نہیں کرتا اور بدکار عورت سے (بھی) سوائے بدکار مرد یا مُشرک کے کوئی (صالح مرد) نکاح (کرنا پسند) نہیں کرتا ۔ یہ (فعلِ زنا) ایمان والوں پر حرام کر دیا گیا ہے
وَالَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ فَاجْلِدُوهُمْ ثَمَانِينَ جَلْدَةً وَلَا تَقْبَلُوا لَهُمْ شَهَادَةً أَبَدًا ۚ وَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ
اور جو لوگ پاک دامن عورتوں پر (بدکاری کی) تہمت لگائیں پھر چار گواہ پیش نہ کر سکیں تو تم اؙنہیں (سزائے قذف کے طور پر) اَسّی کوڑے لگاؤ اور ان کی گواہی کبھی بھی قبول نہ کرو ۔ اور یہی لوگ بدکردار ہیں
إِلَّا الَّذِينَ تَابُوا مِن بَعْدِ ذَٰلِكَ وَأَصْلَحُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
سوائے اُن لوگوں کے جو اس کے بعد تائب ہو جائیں اور (اپنی) اصلاح کرلیں (وہ اللہ کے نزدیک فاسق نہ رہیں گے) تو بے شک اللہ (اؙن کے لئے) بخشنے والا ، رحم فرمانے والا ہے
وَالَّذِينَ يَرْمُونَ أَزْوَاجَهُمْ وَلَمْ يَكُن لَّهُمْ شُهَدَاءُ إِلَّا أَنفُسُهُمْ فَشَهَادَةُ أَحَدِهِمْ أَرْبَعُ شَهَادَاتٍ بِاللَّهِ ۙ إِنَّهُ لَمِنَ الصَّادِقِينَ
اور جو لوگ اپنی بیویوں پر (بدکاری کی) تہمت لگائیں اور اؙن کے پاس اپنے سوا کوئی گواہ نہ ہوں تو ایسے کسی بھی ایک شخص کی گواہی یہ ہے کہ وہ چار مرتبہ اللہ کی قسم کھا کر گواہی دے کہ وہ (تہمت لگانے میں) سچا ہے
وَالْخَامِسَةُ أَنَّ لَعْنَتَ اللَّهِ عَلَيْهِ إِن كَانَ مِنَ الْكَاذِبِينَ
اور پانچویں مرتبہ یہ کہے کہ اؙس پر اللہ کی لعنت ہو اگر وہ جھوٹا ہو
وَيَدْرَأُ عَنْهَا الْعَذَابَ أَن تَشْهَدَ أَرْبَعَ شَهَادَاتٍ بِاللَّهِ ۙ إِنَّهُ لَمِنَ الْكَاذِبِينَ
اور (اِسی طرح) اس (عورت) سے (بھی) سزا ٹل سکتی ہے کہ وہ چار مرتبہ اللہ کی قَسم کھا کر (خود) گواہی دے کہ بے شک وہ (مرد اس الزام تراشی میں) جھوٹا ہے
وَالْخَامِسَةَ أَنَّ غَضَبَ اللَّهِ عَلَيْهَا إِن كَانَ مِنَ الصَّادِقِينَ
اور پانچویں مرتبہ یہ کہے کہ اس (بندی) پر اللہ کا غضب ہو اگر یہ (مرد اپنے الزام میں) سچا ہو
وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ وَأَنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ حَكِيمٌ
(ایمان والو) اگر تم پر اللہ کا فضل اور اؙسکی رحمت نہ ہوتی (تو تم بڑی الجھنوں میں پڑ جاتے) اور بے شک اللہ بڑا توبہ قبول کرنے والا حکمت والا ہے
إِنَّ الَّذِينَ جَاءُوا بِالْإِفْكِ عُصْبَةٌ مِّنكُمْ ۚ لَا تَحْسَبُوهُ شَرًّا لَّكُم ۖ بَلْ هُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ ۚ لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُم مَّا اكْتَسَبَ مِنَ الْإِثْمِ ۚ وَالَّذِي تَوَلَّىٰ كِبْرَهُ مِنْهُمْ لَهُ عَذَابٌ عَظِيمٌ
جو لوگ (اُم المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ پر) یہ بہتان گھڑ لائے ہیں وہ تمہارے ہی اندر کا ایک ٹولہ ہے ۔ تم اس (بہتان کے واقعہ) کو اپنے حق میں بُرا مت سمجھو بلکہ یہ بھی تمہارے لئے خیر ہی ہے ۔ جس نے اس میں جتنا حصہ لیا اؙس نے اؙتنا ہی گناہ سمیٹا ۔ اور ان میں سے جس نے اس (بہتان) میں سب سےزیادہ حصہ لیا اؙس کے لئے تو عذابِ عظیم ہے
لَّوْلَا إِذْ سَمِعْتُمُوهُ ظَنَّ الْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنَاتُ بِأَنفُسِهِمْ خَيْرًا وَقَالُوا هَـٰذَا إِفْكٌ مُّبِينٌ
ایسا کیوں نہ ہُوا کہ جب تم نے اس (بہتان) کو سنا تھا تو مومن مرد اور مومن عورتیں اپنوں کے بارے میں نیک گمان کر لیتے اور کہہ دیتے کہ یہ صریح بہتان ہے
لَّوْلَا جَاءُوا عَلَيْهِ بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ ۚ فَإِذْ لَمْ يَأْتُوا بِالشُّهَدَاءِ فَأُولَـٰئِكَ عِندَ اللَّهِ هُمُ الْكَاذِبُونَ
�ہ (الزام لگانے والے) اس (الزام) پر چار گواہ کیوں نہ لائے پھر جب وہ گواہ نہیں لا سکے تو اللہ کے نزدیک یہی جھوٹے ہیں
وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ لَمَسَّكُمْ فِي مَا أَفَضْتُمْ فِيهِ عَذَابٌ عَظِيمٌ
اور اگر تم پر دنیا اور آخرت میں اللہ کا فضل اور اؙسکی رحمت نہ ہوتی تو جس (تہمت) کے پھیلانے میں تم پڑ گئے تھے اس پر تمہیں کوئی بڑا عذاب آ پکڑتا
إِذْ تَلَقَّوْنَهُ بِأَلْسِنَتِكُمْ وَتَقُولُونَ بِأَفْوَاهِكُم مَّا لَيْسَ لَكُم بِهِ عِلْمٌ وَتَحْسَبُونَهُ هَيِّنًا وَهُوَ عِندَ اللَّهِ عَظِيمٌ
(ذرا خیال کرو) جب تم اس (بات) کو (ایک دوسرے سے سن کر) اپنی زبانوں پر لاتے رہے اور اپنے مونہوں سے وہ کچھ کہتے رہے جس کا (خود) تمہیں کوئی علم ہی نہ تھا ۔ اور تم اس کو معمولی بات سمجھ رہے تھے ؟ حالانکہ وہ اللہ کے نزدیک بہت بڑی (جسارت) تھی
وَلَوْلَا إِذْ سَمِعْتُمُوهُ قُلْتُم مَّا يَكُونُ لَنَا أَن نَّتَكَلَّمَ بِهَـٰذَا سُبْحَانَكَ هَـٰذَا بُهْتَانٌ عَظِيمٌ
تم نے اس کو سنتے ہی کیوں نہ کہہ دیا کہ ہم کو زیبا نہیں کہ ہم ایسی بات زبان پر لائیں ۔ سبحان اللہ ، یہ تو ایک بہتانِ عظیم ہے
يَعِظُكُمُ اللَّهُ أَن تَعُودُوا لِمِثْلِهِ أَبَدًا إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ
اللہ تمہیں نصیحت کرتا ہے کہ اگر تم ایمان والے ہو تو پھر کبھی بھی ایسا نہ کرنا
وَيُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمُ الْآيَاتِ ۚ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ
اللہ تمہارے لئے اپنی آئتوں کو کھول کھول کر بیان فرماتا ہے اور اللہ خوب جاننے والا ، بڑی حکمت والا ہے
إِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَن تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِينَ آمَنُوا لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ۚ وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ
بے شک جو لوگ اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ مسلمانوں میں بے حیائی پھیلے ان کے لئے دنیا میں بھی درد ناک عذاب ہے اور آخرت میں بھی ۔ اور اللہ (ایسے لوگوں کے بُرے عزائم کو) جانتا ہے اور تم نہیں جانتے
وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ وَأَنَّ اللَّهَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ
اور اگر اللہ کا فضل اور اؙس کا رحم و کرم تم پر نہ ہوتا (تو یہ بات جو ابھی تمہارے اندر پھیلائی گئی تھی ، بدترین نتائج دکھا دیتی مگر) اس میں شک نہیں کہ اللہ بڑی شفقت فرمانے والا ، رحم کرنے والا ہے