Surah At-Tur
The Mount • 49 Ayahs • Meccan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ وَالطُّورِ
(کوہِ) طُور کی قسم
وَكِتَابٍ مَّسْطُورٍ
اور لکھی گئی کتاب ( صحفِ انبیاء) کی قَسم
فِي رَقٍّ مَّنشُورٍ
(جو) کُھلے ورق میں (ہَے)
وَالْبَيْتِ الْمَعْمُورِ
اور (فرشتوں سے) آباد گھر کی قَسم
وَالسَّقْفِ الْمَرْفُوعِ
اور اونچی چھت (یعنی آسمان) کی قَسم
وَالْبَحْرِ الْمَسْجُورِ
اور لبریز موجزن سمندر کی قَسم
إِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌ
�قیناً آپۖ کے ربّ کا عذاب واقع ہو کر رہے گا
مَّا لَهُ مِن دَافِعٍ
جِسے کوئی ٹالنے والا نہیں
يَوْمَ تَمُورُ السَّمَاءُ مَوْرًا
(وہ اؙس دن واقع ہو گا) جس دن آسمان تھرتھراہٹ کے ساتھ لرزنے لگے گا
وَتَسِيرُ الْجِبَالُ سَيْرًا
اور پہاڑ (اپنی جگہ چھوڑ کر) تیزی سے چلنے لگیں گے
فَوَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
سو اؙس دن (دینِ حق کو) جھٹلانے والوں کے لئے بربادی ہوگی
الَّذِينَ هُمْ فِي خَوْضٍ يَلْعَبُونَ
وہ جو ( آج) محض تفریح طبع کے لئے (اسلام کے خلاف) بے ہودہ باتیں بناتے ہوئے (حُجّت بازیوں) میں لگے ہوئے ہیں
يَوْمَ يُدَعُّونَ إِلَىٰ نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّا
جس دن اؙنہیں دھکے مار مار کر آتشِ جہنم کی طرف دھکیلا جائے گا
هَـٰذِهِ النَّارُ الَّتِي كُنتُم بِهَا تُكَذِّبُونَ
(اُن سے کہا جائے گا) یہ ہے وہ آگ جیسے تم جھٹلایا کرتے تھے
أَفَسِحْرٌ هَـٰذَا أَمْ أَنتُمْ لَا تُبْصِرُونَ
کیا یہ (آگ) جادو (کا کرشمہ) ہے یا تمہیں کچھ سجھائی نہیں دے رہا ؟
اصْلَوْهَا فَاصْبِرُوا أَوْ لَا تَصْبِرُوا سَوَاءٌ عَلَيْكُمْ ۖ إِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
اس (آگ) میں داخل ہو جاؤ پھر تم خواہ صبر کرو یا صبر نہ کرو تم پر برابر ہے ۔ تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جا رہا ہے جو تم کیا کرتے تھے
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَنَعِيمٍ
بے شک متّقی لوگ (اؙس روز) باغوں اور نعمتوں میں ہوں گے
فَاكِهِينَ بِمَا آتَاهُمْ رَبُّهُمْ وَوَقَاهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ
خوش و خُرمّ اؙن (نعمتوں) پر جن سے اؙن کے رب نے نوازا ہو گا اور اؙن کا رب اؙنہیں دوزخ کے عذاب سے بچالے گا
كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
(اُن سے کہا جائے گا) خوب کھاؤ اور پیو اؙن (نیک اعمال) کے بدلے میں جو تم کیا کرتے تھے
مُتَّكِئِينَ عَلَىٰ سُرُرٍ مَّصْفُوفَةٍ ۖ وَزَوَّجْنَاهُم بِحُورٍ عِينٍ
وہ قطار در قطار بچھے ہوئے تختوں پر تکیہ لگائے (بیٹھے) ہوں گے اور ہم گوری گوری ، دلکش آنکھوں والی حوریں اؙن سے بیاہ دیں گے