Al-Bayan
Arabic size
ا
Urdu size
ا

Surah Al-Jathiyah

The Crouching • 37 Ayahs • Meccan

star

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ حم

1

حامیم (حقیقی معنی اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں)

تَنزِيلُ الْكِتَابِ مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ

2

(اس) کتاب کا نزول الله کی طرف سے ہَے جو سب پر غالب ، بڑی حکمت والا ہے

إِنَّ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ لَآيَاتٍ لِّلْمُؤْمِنِينَ

3

بلا شبہ آسمانوں اور زمین میں ایمان لانے والوں کے لئے (بے شمار) نشانیاں ہیں

وَفِي خَلْقِكُمْ وَمَا يَبُثُّ مِن دَابَّةٍ آيَاتٌ لِّقَوْمٍ يُوقِنُونَ

4

اور تمہاری (اپنی) پیدائش میں اور اؙن حیوانات میں جنہیں وہ (زمین میں) پھیلا رہا ہے ، یقین کرنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں

وَاخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَمَا أَنزَلَ اللَّهُ مِنَ السَّمَاءِ مِن رِّزْقٍ فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَتَصْرِيفِ الرِّيَاحِ آيَاتٌ لِّقَوْمٍ يَعْقِلُونَ

5

اور شب و روز کے آگے پیچھے آنے جانے میں اور (بصورتِ بارش) اؙس رزق میں جِسے اللہ آسمان سے اُتارتا ہے پھر اس سے بنجر شدہ زمین کو (دوبارہ سرسبز و شاداب کرکے) زندہ کرتا ہے اور (اِسی طرح) ہواؤں کے ادھر سے اؙدھر جانے میں ، اُن لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں جو عقل و شعور رکھتے ہیں

تِلْكَ آيَاتُ اللَّهِ نَتْلُوهَا عَلَيْكَ بِالْحَقِّ ۖ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَ اللَّهِ وَآيَاتِهِ يُؤْمِنُونَ

6

�ہ اللہ کی (قدرت کی) سب نشانیاں ہیں جنہیں ہم پوری سچائی کے ساتھ (اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم) آپۖ پر بیان کرتے ہیں ، پھر کونسی ایسی بات ہے جس پر وہ اللہ اور اؙس کی آئیتوں کے بعد ایمان لائیں گے ؟

وَيْلٌ لِّكُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ

7

پر بہتان تراش جھوٹے (اور) بد اعمال شخص کے لئے ہلاکت ہے

يَسْمَعُ آيَاتِ اللَّهِ تُتْلَىٰ عَلَيْهِ ثُمَّ يُصِرُّ مُسْتَكْبِرًا كَأَن لَّمْ يَسْمَعْهَا ۖ فَبَشِّرْهُ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ

8

جس کے سامنے اللہ کی آیات پڑھ کر سنائی جاتی ہیں (اور) وہ اؙنہیں سنتا ہے ۔ پھر پورے متکبرانہ انداز کے ساتھ (اپنے کفر پر) اڑا رہتا ہے ۔ گویا کہ اُس نے انہیں سنا ہی نہیں تو آپۖ اُسے دردناک عذاب کی بشارت دے دیں

وَإِذَا عَلِمَ مِنْ آيَاتِنَا شَيْئًا اتَّخَذَهَا هُزُوًا ۚ أُولَـٰئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِينٌ

9

�ماری آئیتوں میں سے جب کوئی بات اس کے علم میں آتی ہے تو وہ اس کا مذاق بنا لیتا ہے ۔ ایسے ہی لوگوں کے لئے ذلت کا عذاب ہے

مِّن وَرَائِهِمْ جَهَنَّمُ ۖ وَلَا يُغْنِي عَنْهُم مَّا كَسَبُوا شَيْئًا وَلَا مَا اتَّخَذُوا مِن دُونِ اللَّهِ أَوْلِيَاءَ ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ

10

اُن کے آگے پیچھے جہنم ہے ۔ جو کچھ اؙنہوں نے (اس دنیا کی زندگی میں) کمایا ، اُن کے کچھ کام نہیں آئے گا اور نہ وہ (بُت) جنہیں اللہ کو چھوڑ کر کارساز بنا رکھا تھا ، اُن کے لئے بڑا عذاب ہے

هَـٰذَا هُدًى ۖ وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ لَهُمْ عَذَابٌ مِّن رِّجْزٍ أَلِيمٌ

11

�ہ (قرآن) سراپا ہدایت ہے اور جن لوگوں نے اپنے رب کی آیات کا انکار کیا اُن کے لئے بَلا کا دردناک عذاب ہے

۞ اللَّهُ الَّذِي سَخَّرَ لَكُمُ الْبَحْرَ لِتَجْرِيَ الْفُلْكُ فِيهِ بِأَمْرِهِ وَلِتَبْتَغُوا مِن فَضْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ

12

وہ اللہ ہی تو ہے جس نے سمندر کو تمہارے لئے مسخّر کر دیا تاکہ اؙس کے حکم سے اِس میں کشتیاں رواں دواں رہیں اور تم (بحری تجارت سے) اؙس کا فضل تلاش کرو اور اس لئے بھی کہ تم اُس کا شکر ادا کرتے رہو

وَسَخَّرَ لَكُم مَّا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِّنْهُ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ

13

اور (صرف یہی نہیں بلکہ) اؙس نے (تو) تمہارے لئے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب کا سب اپنی طرف سے مسخّر کر دیا ہے ۔ اس میں غور و فکر کرنے والوں کے لئے (بڑی) نشانیاں ہیں

قُل لِّلَّذِينَ آمَنُوا يَغْفِرُوا لِلَّذِينَ لَا يَرْجُونَ أَيَّامَ اللَّهِ لِيَجْزِيَ قَوْمًا بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ

14

(اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم) آپۖ اہلِ ایمان سے فرما دیجئے کہ اُن لوگوں کے بارے میں درگزر سے کام لیں جو اللہ کے دنوں کی (آمد کی) اؙمید اور خوف نہیں رکھتے ۔ تاکہ وہ اُن لوگوں کو اُن (کی بداعمالیوں) کا پورا پورا بدلہ دے دے جو وہ کمایا کرتے تھے

مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهِ ۖ وَمَنْ أَسَاءَ فَعَلَيْهَا ۖ ثُمَّ إِلَىٰ رَبِّكُمْ تُرْجَعُونَ

15

جس نے جو نیک عمل کیا اپنے ہی (بھلے کے) لئے کیا اور جس نے برائی کی تو (اس کا وبال بھی) اؙسی پر ہو گا ۔ پھر تم سب اپنے رب کی طرف لوٹائے جاؤ گے

وَلَقَدْ آتَيْنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ الْكِتَابَ وَالْحُكْمَ وَالنُّبُوَّةَ وَرَزَقْنَاهُم مِّنَ الطَّيِّبَاتِ وَفَضَّلْنَاهُمْ عَلَى الْعَالَمِينَ

16

اور بے شک (اس سے پہلے) ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب اور حکومت اور نبوت سے نوازا تھا اور اؙنہیں پاکیزہ چیزوں سے رزق دیا اور اؙنہیں (اُن کے ہم عصر) تمام جہانوں پر فضیلت بخشی

وَآتَيْنَاهُم بَيِّنَاتٍ مِّنَ الْأَمْرِ ۖ فَمَا اخْتَلَفُوا إِلَّا مِن بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْعِلْمُ بَغْيًا بَيْنَهُمْ ۚ إِنَّ رَبَّكَ يَقْضِي بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيمَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ

17

اور دین کے معاملہ میں ہم نے اؙنہیں واضح دلائل دیئے پھر اؙن کے درمیان جو اختلاف رونما ہوا وہ (کتاب کا) علم آ جانے کے بعد محض باہمی بُغض و عناد کی بِنا پر ہُوا ، بے شک آپۖ کا رب روزِ قیامت اُن کے درمیان (أن معاملات کا) فیصلہ فرمادے گا جن میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے

ثُمَّ جَعَلْنَاكَ عَلَىٰ شَرِيعَةٍ مِّنَ الْأَمْرِ فَاتَّبِعْهَا وَلَا تَتَّبِعْ أَهْوَاءَ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ

18

پھر ہم نے (اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم) آپۖ کو دین کے معاملہ میں ایک شریعت (یعنی واضح راستے) پر مامور فرما دیا ، پس آپۖ اسی (راستے) پر چلتے جائیے اور اُن لوگوں کی خواہشات کی پیروی نہ کریں جو (شریعتِ محمدیۖ کا) علم نہیں رکھتے

إِنَّهُمْ لَن يُغْنُوا عَنكَ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا ۚ وَإِنَّ الظَّالِمِينَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ ۖ وَاللَّهُ وَلِيُّ الْمُتَّقِينَ

19

�قیناً یہ لوگ اللہ کے مقابلے میں قطعاً آپۖ کے کام نہیں آئیں گے اور بے شک ظالم لوگ ایک دوسرے کے ساتھی ہیں اور اللہ متقین کا حامی و مددگار ہے

هَـٰذَا بَصَائِرُ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِّقَوْمٍ يُوقِنُونَ

20

�ہ بصیرت کی روشنیاں ہیں سب لوگوں کے لئے اور ہدایت و رحمت ہے یقین رکھنے والوں کے لئے